Tag: new currency note

  • عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    عرب امارات کا قومی دن: 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر 1 ہزار درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے، پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 51 ویں یوم وطنی کے موقع پر ایک ہزار درہم والا نوٹ جاری کیا ہے۔

    ایک ہزار درہم والا نیا نوٹ پولیمر مادے سے تیار کردہ ہے، اس کا ڈیزائن نئے طرز کا ہے اور اس میں جعلسازی سے بچاؤ کے لیے نئے فیچرز رکھے گئے ہیں۔

    نیا کرنسی نوٹ امارات کی قیادت کے تصور، امارات کی حکمت عملی، مستقبل کے حوالے سے اس کی امنگوں اور 51 ویں یوم وطنی کے جشن کے تقاضوں کے عین مطابق مارکیٹ میں لایا گیا ہے۔

    امارات کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا نیا نوٹ سنہ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران بینک کی تمام شاخوں اور اے ٹی ایم میں دستیاب ہوگا۔

    سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایک ہزار درہم کا پرانا نوٹ بھی بدستور چلتا رہے گا، نئے نوٹ کے اجرا سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف

    کراچی:  اسٹیٹ بینک نے عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔

    اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عیدالفطر کے موقعے پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

    عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء 8جولائی  سے شروع ہوگا، ایس ایم ایس سروس کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

    ایس ایم ایس بھیجنے والے کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا اس شارٹ کوڈ کو متعلقہ بینک برانچ میں دے کر نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹا مل جائے گا۔

    ان خدمات کے چارجز 2روپے نیز ٹیکس ہیں، اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر 154 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے

    اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر 154 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایک سو ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے۔

    اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی نے کمرشل بینکوں کی 150 نامزد برانچوں میں اپنے کاﺅنٹرز بھی قائم کئے تھے، جہاں سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے، بینک کے اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے لئے عوام کی بلند طلب کو پورا کرنے کی خاطر ایس بی پی بی ایس سی نے ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی برانچوں کے بڑے نیٹ ورک کو بھرپور انداز میں استعمال کیا اور تمام کمرشل بینکوں کو بڑی تعداد میں نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے۔

    اعلامیے کے مطابق عوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ دکھانے پر فی کس بیس ہزار روپے مالیت کے نوٹ دیئے گئے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے 100 روپے نوٹ سے کم مالیت کے نوٹوں کی مد میں 31 ارب روپے جبکہ 123 ارب روپے کے دیگر کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تا کہ کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم ضروریات پوری کی جاسکیں۔