Tag: New dehli

  • پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

    پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، جس میں سیاستدانوں، سفارت کاروں اورکاروباری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔

    ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سعد احمد وڑائچ نے مہمانوں کا استقبال کیا،  ناظم الامور سعد احمد نے پرچم کشائی کی۔

    تقریب سے خطاب میں سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ کہا مشترکہ خدشات دور کرکے اور جموں وکشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کے حل سے پاک بھارت تعلقات میں نئی صبح طلوع ہوسکتی ہے۔

    اس تقریب میں پاکستانی ثقافت کے رنگ اجاگر کیےگئے، افطارڈنر میں پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکار اور تاجربرادری سمیت کانگریس رہنما منی شنکراییر نے بھی شرکت کی۔

  • بھارت میں پولیس کی غنڈہ گردی، مسلمان نوجوانوں پر سرعام تشدد

    بھارت میں پولیس کی غنڈہ گردی، مسلمان نوجوانوں پر سرعام تشدد

    نئی دہلی : بھارت میں نہتے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مظالم جاری ہیں، پولیس بھی اس میں پیش پیش ہے، مسلم علاقوں میں گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو تشدد کا کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  بھارت میں عوام کی محافظ پولیس بھی مسلمان دشمن بن گئی، بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر دیوبند میں پولیس نے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرمار پیٹ کی اور مسلمان نوجوانوں کوبلا قصور گرفتار کرلیا۔

    بنگلورو میں مسلمان نوجوانوں پرسرعام تشدد پر پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے، مودی سرکار میں ہندو انتہا پسند بے لگام ہوگئے۔ مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے لگے،  پولیس بھی غنڈہ گردی کا حصہ بن گئی۔

    اترپردیش کے شہر دیوبند میں پولیس نے مسلمانوں کے گھروں پردھاوا بول دیا، نوجوانوں کو سرعام مارا پیٹا گیا، بغیر کسی جرم کے اٹھا کرلے گئی۔

    علاوہ ازیں بنگلورو میں دن دہاڑے دو مسلمان نوجوانوں پرتشدد ہوتا رہا اور پولیس اہلکار کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔ وہاں موجود لوگ بیچ بچاؤ کے بجائے وڈیو بناتے رہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم پر خلیجی ریاستوں کی جانب سے شدید رد عمل بی آیا ہے۔ یو اے ای کے پبلک پراسیکیوشن نے وارننگ جاری کر رکھی ہے کہ سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ذریعے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اور متعصبانہ پوسٹ پر پانچ سال قید اور پانچ ہزاردرہم جرمانہ کی سزا ہوگی۔

  • نئی دہلی میں خطرناک فضائی آلودگی ، آکسیجن فروخت ہونے لگی

    نئی دہلی میں خطرناک فضائی آلودگی ، آکسیجن فروخت ہونے لگی

    نئی دہلی : آلودہ شہروں میں سرفہرست بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعدآکسیجن فروخت ہونے لگی، خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، سموگ نے سانس لینا دشوار کر دیا، سموگ کے اس راج میں نئی دہلی میں خالص آکسیجن میں 15 منٹ سانس لینے کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ پیشکش اپنی نوعیت کی پہلی آکسیجن بار کی جانب سے کی جارہی ہے۔

    آکسی پیور(خالص آکسیجن)کے نام سے کھلنے والی اس بار میں 15 منٹ سانس لینے کے 300 روپے لیے جا رہے ہیں، آکیسجن میں لیونڈر،لیمن گراس اورمنٹ کی خوشبو کی آمیزش کی گئی ہے، پندرہ منٹ تک آکسی پیور بار میں جا کر اپنے منہ پر ماسک پہنیں اور خالص آکسیجن میں سانس لیں۔

    آکسی پیور کے مالک 26 سالہ آیاویر کمارنے کہاکہ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل سہولت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عام شہری، شہر کی انتہائی آلودہ فضا سے کچھ دیر کے لیے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 30 سے 40 تک گاہک آتے ہیں، گاہکوں کو یہ سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو آکسیجن کے چھوٹے ڈبے اپنے ساتھ لے جائیں تاکہ وہ صاف ہوا میں سانس بھی لے سکیں اور ان کی معمول کی مصروفیات زندگی بھی متاثر نہ ہوں، جیسے جیسے سموگ بڑھتی ہے تو ہمارے ہاں رش بھی بڑھتا جاتا ہے۔

    عوام نے آلودگی میں کمی کے لئے موثراقدامات نہ کرنے پرمودی سرکارکوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں سموگ کے باعث دل کی بیماریوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے لوگوں کوغیرضروری طورپرگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • بھارت: ہزاروں کسان مودی حکومت کے مظالم سے تنگ، برہنہ احتجاج کی دھمکی

    بھارت: ہزاروں کسان مودی حکومت کے مظالم سے تنگ، برہنہ احتجاج کی دھمکی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت کے مظالم سے نالاں کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں برہنہ احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں اپنے حقوق کے لیے اور حکومتی مظالم کے خلاف جمع ہونے والے ہزاروں کسانوں نے گزشتہ رات رام لیلا میدان میں کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔

    مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر اُن کے مطالبات حکومت نے پورے نہیں کیے اور کوئی نمائندہ سننے کے لیے نہیں‌ آیا تو وہ احتجاج جاری رکھیں‌گے اور کسی بھی لمحے برہنہ ہوکر پارلیمنٹ میں داخل ہوجائیں گے۔

    کسانوں نے اپنے ہاتھوں میں خودکشی کرنے والے ساتھیوں کے ڈھانچے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ’ہم وزیراعظم سے بھیک مانگنے کے لیے نہیں بلکہ اپنا حق مانگنے آئے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: مودی سرکار میں پولیس راج، 80 سالہ خاتون پر تشدد، ہڈیاں توڑ دیں

    بھارتی حکومت نے کسانوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو پارلیمنٹ کے اطراف کے علاقوں میں تعینات کیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج میں شرکت کی۔

    ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نے بھارتی میڈیا سے بھی گزارش کی کہ وہ حکومت سے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ احتجاج کی مکمل کوریج کریں۔

    مظاہرین نے نئی دہلی کے کمشنر سوامیتھن کو ایک فہرست پیش کی جس میں کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ’حکومت اُن کے قرضے معاف کرے، فصلوں کی قیمتوں کو بڑھائے اور ہمیں پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرے‘۔

    یاد رہے کہ چھ ماہ قبل جون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ  مالی سال 2019-2018 کے دوران کسانوں نے حکومتی عدم توجہ اور ناقص پالیسوں سے تنگ آکر خودکشی کی اور یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت: حکومتی عدم توجہ، 2 ماہ میں 69 کسانوں کی خود کشی

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر تمام ضلعوں میں تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کسانوں کے مسائل کو  بغور سنے گی جبکہ متاثرہ خاندانوں کی کفالت کے حوالے سے بھی حکومت کوئی پالیسی متعارف کرائے گی۔

    بھارتی وزیر کا کہنا تھاکہ 49 کسانوں نے گزشتہ ماہ قرضوں کی ادائیگی سے تنگ آکر خوکشی کی جبکہ 20 کسانوں کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی نے کام شروع کردیا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں تقریباَ 26 کروڑ افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں جبکہ گزشتہ سال مہاراشٹرا میں 1 ہزار سے زائد کسانوں نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کی تھی۔

    بھارتی شہر چنائی میں منعقد ہونے والے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے خلاف کسان میں میدان آگئے تھے اور  انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرے بعد میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے۔

    اسے بھی پڑھیں: بھارت: آئی پی ایل میچز رکوانے کے لیے سیکڑوں افراد کا احتجاج

    بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کی قیادت بالی ووڈ اسٹار رجنی کانت نے کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ پہلے کسانوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے، جب یہ کام پورے ہوجائیں اُس کے بعد کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔

  • امریکا پاکستان میں استحکام کا خواہش مند ہے‘ ٹیلرسن

    امریکا پاکستان میں استحکام کا خواہش مند ہے‘ ٹیلرسن

    نئی دہلی: امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت سے دوستانہ ماحول میں بات ہوئی‘ پاکستان کے ساتھ مل کرمثبت طریقے سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سمشاسوراج کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے بھارتی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے دہشت گردی ‘ خطے میں استحکام سمیت دیگر علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی‘ امریکا ‘ پاکستان کے ساتھ مل کر مثبت طریقے سے کام کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے سبب پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں‘ امریکا کسی بھی صورت پاکستان میں عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا افغان پالیسی میں بھارت اہم ہے‘ بھارت کے کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہیں‘ اور امریکا خطے میں بھارت کو ایک ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے۔

    پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ امریکی وزیرخارجہ*

    انہوں نے اس پریس کانفرنس میں بھارت کے ساتھ جاری دفاعی ‘ تجارتی اور سیاسی نوعیت کے معاملات کے مزید فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    اسی پریس کانفرنس میں شمالی کوریا کے ساتھ تھارت اوربھارتی سفارت خانے کی موجودگی کے سوال پر سشما سوراج نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا شمالی کوریا کے ساتھ تجارتی حجم انتہائی کم ہے اور امریکا کے مفادات کے لیے اس کے دوست ملک کا سفارت خانہ وہاں ہونا ضروری ہے۔

    اس موقع پر بھارتی وزیرِخارجہ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پھرپاکستان پردہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا اوربھارتی صحافی نے سوال کے ذریعے پریس کانفرنس کو پاکستان مخالف اعلامیے میں تبدیل کرنے کی بے سرو پا کوشش بھی کی۔ بھارتی میڈیا مشترکہ پریس کانفرنس کوامریکا اور بھارت کا مشترکا بیان کہتا رہا۔

    پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے  گزشتہ روزاپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں شاھد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی ‘ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    مذاکرات میں پاکستان کو بھارت کی جانب سے غیرمستحکم کرنے کےاقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت اورایل اوسی پرجارحیت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات اورخطے کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں انگریزی بولنے پر نوجوان پر تشدد

    بھارت میں انگریزی بولنے پر نوجوان پر تشدد

    نئی دہلی : بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے کوئی محفوظ نہ رہا ، صرف انگریزی بولنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ایک 22 سالہ نوجوان کو دوست سے انگریزی میں بات کرنے پر 5 افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب نوئدا کا رہائشی ورون گلاٹی دوست دکش کی گاڑی میں اپنے دوست امان کو فائیو اسٹار ہوٹل چھوڑنے آیا ، جب گلاٹی اپنے دوست کو چھوڑ کر گاڑی کی طرف واپس آرہا تو پانچ افراد پر مشتمل نشے میں دھت گروہ نے اسے گھیر لیا اور اسے سے سوال کیا کہ تم انگریزی میں بات کیوں کررہے تھے۔

    دونوں جانب جملوں کے تبادلے کے بعد 5 لوگوں نے ورون گلاٹی پر حملہ کردیا۔

    حملہ آوروں نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن نوجوان نے گاڑی کا نمبرنوٹ کرلیا ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نمبر کی بنیاد پرتین ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • نئی دہلی :جواہر لعل یونیورسٹی سے مسلمان طالبعلم لاپتہ، طلباء سراپا احتجاج

    نئی دہلی :جواہر لعل یونیورسٹی سے مسلمان طالبعلم لاپتہ، طلباء سراپا احتجاج

    نئی دہلی : جواہر لعل یونیورسٹی سے لاپتہ ہونے والا طالبعلم چھ دن بعد بھی نہ مل سکا، انتظامیہ خاموش ہے جبکہ طلبا نے یونیورسٹی سر پر اٹھالی اور طالبعلم کی تلاش کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے۔

    najeeb11

    نئی دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے مسلمان طالبعلم کی گمشدگی پر طلباء سراپا احتجاج ہیں، طالبعلم کی گمشدگی کے بعد جواہرلال نہرویونیورسٹی میں کشیدگی بڑھ گئی ، مظاہرہ کرنے والے طلبہ سے وائس چانسلر ایم جگدیش کمارنے مظاہرہ ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ گم شدہ طالب علم کا پتہ لگانے کےلئے پولیس کو ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔

    najeeb-21

    طلباء کا کہنا ہے انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے بیٹھی ہیں اور طالبعلم کو تلاش کرنے کیلئے کچھ نہیں کررہی جبکہ انتظامیہ نے طلبا پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار کو یرغمال بنانے کا الزام لگایا، جس کی طلبا نے تردید کردی۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب نجیب احمد کا پتہ لگانے کے لئے خصوصی ٹیم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر پرساد نے کہا ہے کہ نجیب کے بارے میں کوئی معلومات یا سراغ دینے والے شخص کے لئے50000روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ پولیس نے نجیب کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور اس کا فون ضبط کرلیا ہے۔

    najeeb

    یاد رہے کہ ایم ایس کا طالب علم نجیب احمد اے وی بی پی شرپسند طلبہ کے ذریعہ زبردست پٹائی اور قاتلانہ حملے کے بعد سے لاپتہ ہو گیا تھا، طلبا کا کہنا ہے کہ گمشدہ طالب علم کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

     

  • نئی دہلی: پی آئی اے کے آفس پر انتہا پسندوں کا حملہ

    نئی دہلی: پی آئی اے کے آفس پر انتہا پسندوں کا حملہ

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا اور درجنوں انتہاپسند پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے دفترمیں گھس گئے اورتوڑپھوڑ شروع کردی، ریزرویشن کاونٹر کے شیشے بھی توڑ دئیے ، پاکستان مخالف انتہاپسند کافی دیر دفترمیں موجود رہے اور عملے کو حراساں کیا۔

    پولیس کی آمد کے باوجود انتہا پسند عمارت کے باہر کھڑے ہوکر نعرے لگاتے رہے لیکن پولیس نے کسی کوگرفتار نہیں کیا۔

    پی آئی اے کے انتظامیہ نے حملے کی تصدیق کردی ہے، حملہ آوروں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے۔

    دلی کے علاقے بارہ کھمبا کی عمارت میں پی آئی اے کا دفترواقع ہے۔

    پاکستانی ہائی کمیشن نے واقعے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے، بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کایہ پہلا واقعہ نہیں، اگست دوہزار تیرہ میں بھی انتہا پسند پاکستانی ہوائی کمپنی کے دفتر کو نشانہ بناچکے ہیں۔

  • استاد غلام علی نے بھارت میں ہونے والے تمام پروگرام منسوخ کردیئے

    استاد غلام علی نے بھارت میں ہونے والے تمام پروگرام منسوخ کردیئے

    نئی دلی: پاکستان کے معروف غزل گائیک غلام علی نے بھارت میں شیوسینا کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے باعث تمام پروگرام منسوخ کردیئے.

    بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، بھارت میں شدت پسند ہندو جماعت شیوسینا کے رویے کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار غلام علی نے بھارت جانے سے انکار کردیا اور تمام پروگرام منسوخ کردیئے، کنسرٹ شیوسینا کی دھمکیوں کی باعث منسوخ کیا گیا

    غلام علی کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کی آڑ میں سلوک مایوس کن ہے، غلام علی کو8 نومبر کو پر فارم کرنا تھا.

    اس سے پہلے گزشتہ ماہ شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے پونے اور ممبئی کے کانسرٹ منسوخ کئے گئے تھے، جس کے بعد نئی دلی کے وزیرسیاحت نے غلام علی سے ملاقات کی تھی اور دلی میں پروگرام کرنے کی باضابطہ دعوت تھی.

  • بھارت میں دو سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں دونوجوان گرفتار

    بھارت میں دو سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں دونوجوان گرفتار

    نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دونوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے واضح رہے کہ دہلی میں جنسی درندگی کے اس تازہ واقعے کے سبب عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    دہلی پولیس کے 20 افسران پرمبنی ٹیم نے 250 مشکوک افراد سے تفتیش کے بعد ان نابالغ نوجوانوں کو دوسالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتارکیا ہے۔

    یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا اور کسمن بچی شدید زخمی حالت میں نئی دہلی میں اپنے گھر کے نزدیک واقع پارک میں پائی گئی تھی۔

    پولیس کمشنر دپندر پتھک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ترثبوت اکھٹے کئے جاچکے ہیں اور تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں گرفتارشدہ نوجوانوں کی عمر سترہ سال ہے اور انہیں 10 روز کے اندر عدالت میں پیش کرکے فردِ جرم عائد کردی جائے گی۔

    اس واقعے سےچند گھنٹے قبل ایک اورپانچ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا پیش آیا تھا اوراس کیس میں بھی تین افراد کوگرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک چارسالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جسے بعد اززیادتی تیز دھار چاقو سے قتل کرکے ریلوے ٹریک پرپھینک دیا گیا تھا۔

    بھارت میں گزشتہ سال زیادتی کے 36،735 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے دہلی میں ہونے والے واقعات کی تعداد 2،096 ہے جبکہ ماہرین کے مطابق حقیقی اعدادوشماراس سے کہیں زیادہ ہیں۔