Tag: new dehli election

  • نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے بی جے پی پر صٖفائی پھیر دی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کی ستر نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے پینسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

    جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔

  • بھارت میں عام آدمی پارٹی نے میدان مارلیا

    بھارت میں عام آدمی پارٹی نے میدان مارلیا

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مارلیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ایگزٹ پول نتائج کے تحت نئی دلی اسمبلی کے انتخابات میں سابق ٹیکس افسراروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی نےحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پرواضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق اب تک عام آدمی پارٹی اڑتیس نشستیں جیت کرحکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اوراسے کسی بھی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہو گی۔

    بی جے پی اوراسکی اتحادی جماعتیں انتیس نشستوں کے ساتھ دوسرےاورکانگریس تیسرے نمبرپرہے۔

    انتخابات میں لگ بھگ ساٹھ فیصد ووٹرزنے ووٹ ڈالے، سرکاری نتائج منگل کو متوقع ہیں۔

    متوسط اورنچلے طبقوں میں اروند کیجریوال نے خاصی پرجوش انتخابی مہم چلائی تھی۔ اگر حتمی نتائج میں عام آدمی پارٹی جیت گئی تو یہ شکست وزیرِ اعظم مودی کے لیے دھچکہ ثابت ہوگا۔

  • نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    بھارت کی راج دھانی نئی دلی پر حکمرانی کے لئے جھاڑو کے نشان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور ہندوانتہا پسند بی جے پی کی کرن بیدی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    گذشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال مخلوط حکومت بنا کر وزیرِاعلی تو بن گئے لیکن جلد ہی استعفی دے کر اقتدارچھوڑ دیا تھا۔ اس مرتبہ عوام کوبجلی، پانی اورٹرانسپورٹ کی سہولتیں دینے کے وعدے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اقتدارکی مدت پوری کریں گے۔

    سابق دبنگ پولیس افسرکرن بیدی بھی دلی کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کرچکی ہیں۔

    دلی کے سترارکان کی اسمبلی کے لئے چھ سو تہتر امیدوار میدان میں ہیں، ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، انتخابات کے نتائج کا اعلان دس فروری کو کیا جائے گا۔

    عام انتخابات کے موقع پر نئی دہلی میں پچپن ہزار سیکورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔