Tag: New dehli

  • پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج ہوگی

    پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج ہوگی

    نئی دہلی /اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرجنرل رینجرز کے درمیان ملاقات آج نئی دلی میں ہوگی، ملاقات میں سرحدی کشیدگی اوراتنظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل رینجرز آج ملاقات کریں گے، پنجاب رینجرز کا سولہ رکنی وفد چار روزہ دورے پر نئی دلی پہنچے گا۔

    ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمرفارق برکی اپنے بھارتی ہم منصب انسپکڑ جنرل بی ایس ایف سے ملاقات میں سرحدوں پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ، ورکنگ باؤنڈری، سیکورٹی اورانتظامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات کا اعلان چھبیس اگست کوکیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی میں بھارتی قونصل جنرل منی شنکرآئر کا کہنا ہے کہ باہمی مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں اور دونوں ملکوں کو تنازعات کو مذاکرات کی میز پرحل کرنا چاہئیے۔

  • پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    نئی دہلی :  پاکستانی ہائی کمیشن نے نئی دہلی میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    یوم دفاع کا دشمنوں کو دھول چٹانے کے پچاس سال مکمل ہونے پر یوم دفاع کی تقریبات ملک بھر میں سجی اور ساتھ ہی ساتھ پڑوسی ملک میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی تقریب سجائی، یومِ دفاع کی پروقار تقریب میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، ہر پاکستانی مادر وطن کے چپےچپے کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے، پاکستانی افواج مادر وطن کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے۔

    انہوں نے دشمن کو للکارتے ہوئے کہا کہ پینسٹھ کی جنگ غیر ملکی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے تحفظ کاکے عزم کا کھلا ثبوت ہے، پاک افواج ایمانی قوت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے، جس نے چھ ستمبر انیس سوپینسٹھ میں اس کا عظیم الشان مظاہرہ بھی کیا تھا۔

  • سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83  برس کی عمر میں چل بسے

    سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83 برس کی عمر میں چل بسے

    نئی دہلی: بھارت کے ایٹمی سائنسدان اور سا بق بھارتی صدرعبدالکلام تراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے،بھارت کے گیارہویں صدر اور اپنے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے نوازنے والے عبدالکلام 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر عبدالکلام ایک تقریب میں لیکچر کے دوران دل میں تکلیف کے باعث گر پڑے تھے۔ طبعیت کی خرابی کے باعث انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    بھارت کے گیارھویں صدراور جوہری پروگرام کے بانی عبدالفقیر ذوالقرنین عبدالکلام ایک خواب دیکھنے والے شخص تھے،

    ایک غریب اور کم تعلیم یافتہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والے عبداکلام اپنے خوابوں کو پانے کی لگن میں ہی بھارت کے صدر اور جوہری پروگرام کے بانی بن سکے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر نیل مادھو نےسابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر فلم بھی بنائی تھی۔

  • نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن کا عید ملن پارٹی کا اہتمام

    نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن کا عید ملن پارٹی کا اہتمام

    نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن نےعید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

    نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ہونیوالی تقریب میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماء میرواعظ عمرفاروق اور دہلی کی جامع مسجد کے امام سید بخاری نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مل کر مسائل کا حل تلاش کرلیں گے، انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر میرواعظ عمرفاروق کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

  • بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو سعودیہ جانے کیلئے قلیل مدتی پاسپورٹ جاری کردیا.

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو قلیل مدتی پاسپورٹ صرف سعودی عرب جانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث حریت رہنما پاسپورٹ پر کسی دوسرے ملک نہیں جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریت رہنما کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر نظر بندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    جس کے باعث انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے بھارتی حکومت نے انکار کردیا تھا۔

  • بھارت میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 20 فوجی ہلاک

    بھارت میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 20 فوجی ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پورمیں علیحدگی پسند باغیوں کے حملےمیں ہلاک فوجیوں کی تعداد بیس ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کے ضلع چندل میں باغیوں نے گھات لگاکر فوجی قافلے پردھاوا بول دیا۔

    فائرنگ سے ڈوگرہ رجمنٹ کے بیس اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ چندل وہ ضلع ہے جہاں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت پر گذشتہ روز ہڑتال کی گئی۔

    منی پوربھارت کی ان شورش زدہ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

  • نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت کی راجدھانی نئی دلی میں رشوت نہ دینےپر ٹریفک پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پر اسکوٹر سوارخاتون کو اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔

    نئی دلی کے ایک ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی خاتون کو مہنگی پڑی پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پراسکوٹرسوار خاتون کمل کانت کی پیٹھ پر اینٹ دے ماری ،کمل کانت نےغلطی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کردیا، جس پر پولیس اہلکار نے اسے روک کرلائسنس مانگا ،خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی ٹریفک اہلکا ر کو دی تو اس نے دو سو روپے جرمانہ مانگ لیا۔

    کمل کانت نے جرمانے کی رسید مانگی تو پولیس اہکار نے اسے ٹکا سا جواب دے دیا، معاملہ زیادہ بڑھا تو پولیس اہلکار نے کمل کانت کو دھکہ دیا ، اسکوٹر بے قابو ہوئی اور اس سے پولیس اہکار کو ٹکر لگ گئی۔

    پولیس کانسٹیبل نے فورا جوابی وار کرتے ہوئے اینٹ اُٹھاکر پیچھے سے کمل کانت کو دے ماری اور اُسے زخمی کردیا، کمل کانت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا ۔

     کمل کانت کا کہنا تھا کہ وہ سپاہی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، نئی دلی کے پولیس کمشنر بی ایس باسی کا کہنا ہے کہ ذمے دار پولیس کانٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • نئی دہلی: مسلمانوں کے قتل میں ملوث16پولیس اہلکاربری

    نئی دہلی: مسلمانوں کے قتل میں ملوث16پولیس اہلکاربری

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے چالیس سے زائدمسلمانوں کے قتل میں ملوث سولہ پولیس اہلکاروں کو بری کردیاہے۔

    نئی دہلی کی عدالت میں چالیس سے زائد مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شواہد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ملزمان کو کو بری کردیا ہے۔

    ملزمان نے اٹھائیس سال قبل ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مسلمانوں کو حراست میں لے کر قتل کرکے ان کی لاشوں کو نہرمیں بہادیا تھا۔

    انیس سو چھیانوے میں سپریم کے حکم پر اس اہم مقدمے کو نئی دہلی کورٹ میں منتقل کردیا تھا، بھارتی عدلیہ نے انصاف دھجیاں اڑاتے ہوئے شواہد کو ناکافی قرار دے کر ملزمان کو بری کردیا۔

  • نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی: اروندکیجریوال کو70میں67نشستیں مل گئیں

    نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر جھاڑو پھیر دی، اروند کیجریوال بھارتی دارلحکومت کی کمان سنبھال لیں گے ۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کا راج ہوگا، انتخابات میں اروند کیجریوال کی جماعت نے بی جے پی کو کلین بولڈ کردیا۔

    عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے سڑسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کرلی ہے، جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا بھی صفایا ہوگیا ہے۔

    نتائج آتے ہی عام آ ٓدمی پارٹی کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کارکنان نے جشن منانا شروع کردیا۔

    اروند کیجریوال نے شاندار جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، اروند کیجریوال چودہ فروری کو نئی دہلی کے وزیرِاعلی کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

  • نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے بی جے پی پر صٖفائی پھیر دی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کی ستر نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے پینسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

    جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔