Tag: New dehli

  • امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    امریکی صدربھارت روانہ، تاج محل دیکھنےکی آرزوپوری نہیں ہوگی

    واشنگٹن: امریکی صدر براک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوبامہ کے ہمراہ بھارت کے تین روزہ دورے کے لئے وہائٹ ہاوٗس سے روانہ ہو گئے، قلتِ وقت کے باعث اوبامہ تاج محل کے نظاروں سے لطف اندوز نہیں سکیں گے کیونکہ ان کادورہ اکبر آباد منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی صدر یومِ جمہوریہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اوربھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےہمراہ بھارتی عوام سے خطاب بھی دورے کا حصہ ہے۔

    امریکی سربراہ کے دوے کے موقعے پرہزاروں سکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ سڑکوں کی بندش، جابجاریت کی بوریاں، پندرہ ہزار سکیورٹی کیمرے، کنٹرول روم، تین سوکلومیٹرنوفلائی زون سمیت دیگر بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق بلا شبہ بھارتی تاریخ میں سکیورٹی کے سب سے موثرترین اقدامات ہیں۔

    صدراوبامہ کے طیارے نے نئی دہلی میں لینڈ کرنا ہے لیکن شدید دھند کےباعث دارلاحکومت کے ہوائی اڈے پرجہا زوں کی آمد ورفت مو قوف کردی گئی ہے اسی لیے جے پور کے ہوائی اڈے کو اسٹینڈ با ئی کردیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی آمد تک اگر دھند نہ چھٹے تو جہاز جے پور میں لینڈ کرایاجاسکے۔

  • بھارت میں غذائی قلت خطرناک حد تک جا پہنچی

    بھارت میں غذائی قلت خطرناک حد تک جا پہنچی

    نئی دہلی: نئی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ بھارت میں 10 لاکھ بچے غذائی قلت کے باعث موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

    راجھستان کے علاقے باران اورمدھیہ پردیش کے علاقے میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق بھارت کے پسماندہ علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر دس لاکھ بچے غزائی قلت کے سبب مرجاتے ہیں۔

    اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف نے ان اعدادو شمار کی تصدیق کرتے ہوئے صورتحال کو گھمبیر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ غذائی قلت کو دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پرڈبلیو ایچ او کے مقررکردہ معیارات کو نافذ کرنا ہوگا۔

    اے سی ایف انڈیا کے مطابق بھارت میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک سے بہت زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ یہ رپورٹ بھارت کی 29 ریاستوں میں سے صرف دو ریاستوں کے اعداد و شمارپرمبنی ہے اور اس کی روشنی میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کی شرح کیا ہوگی۔

  • علی گڑھ یونیورسٹی نے لائبریری میں طالبات کے داخلے پرپابندی لگادی

    علی گڑھ یونیورسٹی نے لائبریری میں طالبات کے داخلے پرپابندی لگادی

    نئی دہلی (اے ایف پی) – بھارت کی ایک صفِ اول کی جامعہ نے منگل کو اعلامیہ جاری کیا ہے کہ طالبات کو جامعہ کی مرکزی لائبریری میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ جامعہ کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ طلبہ کی توجہ پڑھائی پر مبذول رہے۔

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ملحق ویمن کالج کی اسٹنٹ پروفیسر شاداب بانو نے اس موقع پربین الاقوامی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کافی عرصے سے اس کوشش میں تھی کہ لائبریری میں طالبات کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔

    بانو کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ مؤقف اختیارکیا تھا کہ کالج سےلائبریری تک کا راستہ طالبات کے لئے محفوظ نہیں ہے۔

    بھارتی وزیرِتعلیم سمرتی ایرانی نے مقامی اخبار کی جانب سے جامعہ کے وائس چانسلر ضیاء الدین شاہ کے رویےکو واقعے کا ذمہ دار قرار دینے کی خبرپرشدید غم و غصے کا اظہار کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ بیحیثیت عورت ایسی خبریں انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم کو اس معاملے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی تعلیمی ادارے اس قسم کی خبروں سے ہماری قوم کی بیٹیوں کی توہین ہوئی ہے۔

    دوسری جانب جامعہ کے ترجمان راحت ابرار کا کہنا ہے کہ شیخ الجامعہ کے بیان کو غلط مفہوم میں لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کو ملحوظ ِ خاطر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کیونکہ طالبات کو لائبریری میں داخلے کی اجازت دینے سے جگہ تنگ ہوجاتی ہے۔

    راحت نے مزید کہا کہ جب ہمیں جگہ کی سہولت میسر آجائے گی تو ہم طالابات کو داخلے کی اجازت دے دیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ویمن کالج کی اپنی لائبریری بھی انتہائی عمدہ ہے۔

    شمالی ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے خطے میں مغربی تعلیم کو فروغ دیتی آئی ہے۔

  • چینی صدرکی تواضع بھارت کچھڑی سے کرے گا

    چینی صدرکی تواضع بھارت کچھڑی سے کرے گا

    نئی دہلی: چینی صدرشی جن پنگ 17ستمبرکوتین روزہ دورے پرنئی دہلی پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی ضیافت کھچڑی سمیت روایتی ہندوستانی کھانوں سے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدربدھ کے روزنئی دہلی پہنچیں گے جہاں ان کا سرکاری سطح پراستقبال کیا جائے گاجس کے بعد وہ احمد آبادروانہ ہوجائیں گے۔

    چینی صدرکاپروٹوکول عملہ اس سے پہلے ہی احمد آباد پہنچ چکا ہے، ذرائع کے مطابق عملے نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اورچینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے مقام کا بھی جائزہ لیا۔

    ذرائع کے مطابق چینی صدرکےاعزازمیں دی گئی دعوتِ طعام میں باجرے کی روٹی اورگجراتی مصالحہ دارکچھڑی خصوصی طورپرپیش کی جائے گی جبکہ مزید 110 اقسام کے کھانے ان کی تواضع کے لئے موجود ہوں گے۔

    چین کے صدر کودی جانے والی دعوت میں بی جے پی کے سینئر لیڈران، کانگریس کے لیڈران اور بھارتی افواج کے سربراہان سمیت دیگراعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

  • بھارت میں لینڈسلائیڈنگ، اکتیس افرادجاں بحق

    بھارت میں لینڈسلائیڈنگ، اکتیس افرادجاں بحق

    نئی دہلی: بھارتی شہرپونے میں شدید بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ سے اکتیس افراد ہلاک ہوگئے اورپچاس سے زائد مکانات منہدم ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہرکے قصبے امبی گاؤں میں لینڈسلائیڈنگ کے بعد ملبے تلے دبے ایک سواٹھاون افراد کونکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے جس میں تین سوسے زائد امدادی کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔

    خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے افراد کو نکالنے میں وقت لگ سکتا ہےاورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

  • شیوسینا اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ تڑوادیا

    شیوسینا اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ تڑوادیا

    نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے اراکین اسمبلی نے ناقص کھانے کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ زبردستی تڑوادیا۔بھارتی لوک سبھامیں شیوسیناکے اراکین اسمبلی کی جانب سےانتہا پسندی کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا۔ جب بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزز کو محض من پسند کھانے کی عدم فراہمی اور ناقص کھانا فراہم کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے سخت سست کہا اور زبردستی چپاتی کھلا کر اسے روزہ توڑنے پر مجبور کر دیا۔

    واقعے پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی ہو گئی۔ واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کر دیا۔ کانگریس نے واقعے کو شرمناک قرار دیتےہوئے ذمہ دار عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شیو سینا کے اراکین اسمبلی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو زبردستی روزہ توڑنےپرمجبورنہیں کر سکتے

    سپروائزر نے ناقص کھانا فراہم کیا تھا جس پر انہوں نے احتجاج کیا تاہم شیوسینا کے رکن رمیش بہدوری نے واقعے پر معافی مانگ لی۔ واقعے کیخلاف انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کمپنی نےارشد نامی اپنے ریذیڈنٹ مینجر کے ساتھ بدسلوکی پر بطور احتجاج اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

  • نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لئے روایتی کرتا پاجاما کے بجائے ڈیزائنرسوٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ملبوسات مہنگے ترین ڈیزائنرٹرائے کوسٹا تیارکریں گے۔بھارت کے وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اوریہ تیاریاں صرف سفارتی محاذ پرہی نہیں بلکہ مودی نے امریکیوں کو اپنے پہناوے سے بھی متاثرکرنے کا کرلیا ہے.

    فیصلہ اوراسی لئے اب وہ امریکا یاترا پرروایتی کرتا پاجاما پہن کرنہیں بلکہ ڈیزائنرسوٹ میں ملبوس ہوکرجائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مودی کے ڈریسنگ اسٹائل میں تبدیلی کی خبریں دیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے سب سے مہنگے ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کو دورہ امریکا کے لئے ملبوسات تیارکرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    ٹرائے کوسٹا بالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ملبوسات تیارکرنے کے لئے مشہور ہیں اور شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، عامریا پھرسیف سب ہی ٹرائے کوسٹا کے تیارکردہ ملبوسات پہن چکے ہیں۔ ابھی مودی کے ملبوسات کی تفصیل تو جاری نہیں کی گئیں لیکن مودی جی کے ملبوسات کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔