Tag: New Delhi

  • پاک بھارت مذاکرات کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائیگا، بھارتی وزیرداخلہ

    پاک بھارت مذاکرات کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائیگا، بھارتی وزیرداخلہ

    نئی دہلی : بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، بھارتی وزیرِ داخلہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان مجوزہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں۔ اس بارے میں مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

    راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے کچھ قدم اٹھائے ہیں، اس لئے سب کو انتظار کرنا چاہئیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس کا یقین نہ کرنے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے برعکس بھارتی وزیرداخلہ پاک بھارت مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے درمیان 15 جنوری کو مذاکرات ہونے ہیں لیکن بھارتی حکومت یہ اعلان کر چکی ہے کہ پٹھان کوٹ پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی ہونے کی صورتمیں ہی یہ بات چیت ہو گی۔

  • پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہونے کا امکان ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد پاک بھارت سیکریٹری سطح مذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کےمذاکرات منسوخ کرنے پرغورکیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے پہلے پٹھان کوٹ کامعاملہ اٹھایاجائے گا، اس کےبعدپھرکوئی اوربات کی جائےگی۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات میں پٹھان کوٹ معاملہ اٹھانےپربھی غور کئےجانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 7بھارتی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ جوابی کارروائی میں 5حملہ آورہلاک ہوئے۔

  • ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ورلڈٹی20،پاک بھارت میچ کیلئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے لئے ٹھنڈا دھرم شاملہ بہترین انتخاب ہے۔

    ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں ماحول گرم ہی ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شائقین کے جذبات میچ کو اور بھی سنسنی خیز بنادیتے ہیں، دو روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کے لئے جگہ ٹھنڈی ہونی چاہیے، دھرم شالہ کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانٹے دار میچ کے لئے دھرم شالہ بہترین انتخاب ہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھارت میں ہوگا، پاکستان کی ٹیم انیس مارچ کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

  • اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    اب اداکاری کے علاوہ میں کسی موضوع پر نہیں بولوں گا، شاہ رخ خان

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں انتہاپسندوں کے آگے ہتھیارڈال دیے، انہوں نے کہا کہ میں سیدھا اور صاف بولتا ہوں اور جب بھی بولوں اچھا بولنے کی کوشش کرتا ہوں،مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیان کو کیوں وجہ تنازع بنایا گیا۔

    کنگ خان نے کہا کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی آخر نہیں ہوتا، اور اب انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ صرف اور صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کریں گے، سنجیدہ موضوعات پر بات تب ہی ہوگی جب اس قسم کے پلیٹ فارم ہم کو بات کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی۔

    ایکٹنگ کے پلیٹ فارم پر صرف اس سے متعلق ہی بات ہو گی، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محب الوطن ہے تو وہ بیوقوف ہے۔

  • پاک بھارت سیریز پرفیصلہ48 گھنٹوں میں ہونےکا امکان

    پاک بھارت سیریز پرفیصلہ48 گھنٹوں میں ہونےکا امکان

    نئی دہلی : پاک بھارت سیریز پر آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے سیریز کی حمایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونی چاہئیے، سیکرٹری بی سی سی آئی انو راگ ٹھاکر نےپاک بھارت سیریز کے حق میں آواز بلندکردی۔

    انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیل سکتے ہیں تو باہمی سیریز میں کیوں نہیں؟ کرکٹ سے باہمی تنازعات پر بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں.

    انو راگ ٹھاکر بی جے پی کے رکن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی بھی ہیں۔ سیریزپر ان کے بیان سے مثبت اشارے ملنا شروع ہوگئےہیں.

    ذرائع کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سیریز پر پیش رفت کا امکان ہے۔ اوربھارتی حکومت نے سیریز میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجازت کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

  • شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے

    نئی دہلی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان بھی عامر خان کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جذبہ حب الوطنی ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے بھارت میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کے ہیرو شاہ رخ خان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عامر خان نے عدم برداشت پر جو کہا سچ کہا ہے۔

    ،کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی حب الوطنی کا یقین دلاتا پھرے، ان کا کہنا تھا کہ کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

    بھارت میں ہمیشہ مذاہب کے احترام کا درس ملا تاہم اب یہ نظریہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خبریں بھی مل رہی ہیں کہ لوگ میری فلمیں نہیں دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا ایسے لوگوں کیلئے میر اپیغام صرف یہ ہے کہ اگر میں ایمانداری سے کام کروں گا تو اس کا فائدہ ملک کو ہو گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ لوگ دہشت گردی کے بارے میں میری رائے پوچھتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں کوئی دو رائے ہو ہی نہیں سکتیں اور کوئی مذہب دوسروں سے نفرت نہیں سکھاتا۔

  • پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے، راجیو شکلا

    ممبئی: آئی پی ایل کے چیئرمین راجیوشکلانے بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کااشارہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکوکوئی درخواست نہیں آئی، پی ایس ایل کیلئے بھارتی کھلاڑی مانگے گئے تو غور کریں گے۔

    آئی پی ایل کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہےکہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو اپنے کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں بھیجنے کا سوچا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں بات کرتےہوئے بھارتی بورڈ کے نائب صدرراجیوشکلانے پاک بھارت سیریزدسمبرمیں ہونےکااشارہ دے دیا، کہتے ہیں سیریزکیلئےسری لنکااوربنگلادیش کا آپشن تھا۔دونوں بورڈز کےسربراہان سری لنکا میں کھیلنے پررضامند ہوئے۔

    راجیوشکلا نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان میں نہیں کھیل سکتے، بھارتی بورڈ کےنائب صدرنے کہاکہ سیریز کا پورا ریونیوپاکستان کو ہی ملےگا، پاک بھارت میچز پندرہ دسمبر سے کھیلے جائیں گے۔

  • پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    پاک بھارت سیریز کیلئے ماحول اورحالات سازگار نہیں، انوراگ ٹھاکر

    ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نےہری جھنڈی دکھادی،سیکرٹری بی سی سی آئی کا کہنا ہے پاک بھارت سیریزکے لیے ماحول سازگار نہیں۔

    شہریارخان نے توتین چار دن میں جواب مانگا تھالیکن بھارت نے اگلے دن ہی جواب دے دیا اور وہ بھی صاف جواب بھارتی بورڈ کےسیکرٹری نےپاک بھارت سیریز کاامکان ختم کردیا۔

    انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں پاک بھارت سیریز کے لئے حالات اور ماحول سازگار نہیں، اس وقت پاکستان سے کھیلنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ سیریز کے معاملے پرپاکستانی حکومت کو بھارتی حکومت سے بات کرنی چاہیے، بات چیت سے ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھارت یاترا کے بعد کہا تھا کہ دورازے بند نہیں ہوئے سیریز کا امکان ہے۔

  • گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

    کراچی : پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ مقیم رہنے والی گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، 22 سال کی گیتا پیرکے روز ایدھی کےپانچ رضاکاروں کے ساتھ بھارت کے لئے روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بولنے اور قوت سماعت سے محروم گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، بھارت جانے کا ٹکٹ مل گیا، گیتا کو اس کے اپنوں سے ملوانے کے لئے بلقیس ایدھی ، صبا ، سعد اور حمزہ ایدھی بھی اور بھارتی سفارت خانے کے ایک افسرپی کے جین بھی گیتا کے ساتھ بھارت جائیں گے۔

    گیتا کے رشتہ دار اس سے ملنے کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر گیتا کا ڈی این اے اس کے رشتہ داروں سے تعلق ثابت نہ کرسکا تو گیتا کے لئے کسی مناسب ادارے کا انتخاب کیا جائے گا،جہاں اسے رکھا جائے گا۔

    گیتا کو گیارہ بارہ سال کی عمر میں لاہور سے پکڑا گیا تھا جس کے بعد حکام نے اسے ایدھی فائونڈیشن کے سپرد کردیا گیا تھا، گیتا کواپنے گھر والوں کا پتہ نہیں تھا۔

    اس لئے اس بھارت نہیں بھیجا جاسکا تھا، کچھ دن پہلے گیتا نے بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچان لیا تھا۔


    Geeta set to leave for India by arynews

  • شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کےنواحی علاقے گڑگاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی تھیٹر پرفارمنس کو روک دیا، شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند شیوسینا نے ایک بار پھر بھارت کے سیکولر چہرے پر کالک مل دی۔ دہلی کے نواح میں ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں پاکستانی گروپ لاہور کی ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ بانجھ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسیناکےغنڈوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے ۔ تھیٹرانتظامیہ نےمقامی انتظامیہ کی مدد سے ہنگامہ کرنےوالےشیوسینا کےغنڈوں کوبھگادیا۔

    پروگرام کے آرگنائزر کا کہناتھا کہ شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکارو ں کوپرفارم کرنے سے روکا،اور دھمکی دی کہ کسی پاکستانی فنکارکوبھارت میں پرفارم نہیں کرنےدینگے۔

    کارندوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر کسی پاکستانی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیوسینا کے انتہاپسند غزل گائیک غلام علی سمیت متعدد فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔