Tag: New Delhi

  • بیگمات پیغام رسانی نہیں کرتیں، شہریارخان

    بیگمات پیغام رسانی نہیں کرتیں، شہریارخان

    دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ اورمیرے درمیان پیغام رسانی بیگمات کے زریعے نہیں ہوتی تھی،شہریارخان نے نجم سیٹھی کےدعوے کوجھٹلادیا، کہتےہیں شاید حکومت ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت نہ دے

    بیگمات کی کرکٹ ڈپلومیسی سے شہریارخان کاانکار۔۔ نجم سیٹھی کے دعوے کی تردید کردی۔ دبئی میں بات کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ ان کی اورششانک منوہرکی بیوی صرف روزہ مرہ کی باتیں کرتی ہیں،کرکٹ کی نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کےسربراہ نےکی بیوی نے ان کی بیوی کو ممبئی میں شاپنگ کی دعوت دی تھی۔

     شہریارخان نجم سیٹھی کےاس دعوے کاجواب دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ شہریارخان اورششانک منوہرکی بیویاں کرکٹ سے متعلق اپنے اپنے شوہروں کے پیغام ایک دوسرے کو پہنچاتی ہیں ممبئی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے نتیجےمیں شہریارخان نےبھارت سے سیریز کا امکان انتہائی کم قراردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چار پانچ دن میں جواب نہ آیا توسمجھیں گےکہ بھارت نہیں کھیلنا چاہتا انہوں نےکہا لگتا ہےحکومت ورلڈ ٹی 20میں شرکت کی اجازت نہیں دے گی۔ چیرمین پی سی بی نے میاندادکا ریکارڈ توڑنے پر یونس خان کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب شہریارخان نے برطانوی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئےکہاکہ ہم نے بگ تھری کی کچھ شرائط پر سائن کیاتھا، فیصلے کی نظرثانی کریں گے، بگ تھری سائن کرنے کے ایک سال بعد ہی اندازہ ہوگیا کہ ہر ملک کیلئے مساوی نہیں ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ بگ تھری میں چند ملکوں کی اجارہ داری قبول نہیں، بگ تھری مساوات اور جمہوریت کےخلاف ہے، پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کو بھی بگ تھری پر تحفظات ہے۔

  • گائے کوذبح کرنے والے کا قتل گناہ نہیں، انتہا پسند جریدہ کی ہرزہ سرائی

    گائے کوذبح کرنے والے کا قتل گناہ نہیں، انتہا پسند جریدہ کی ہرزہ سرائی

    نئی دہلی : بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ انتہاپسند جریدے کاکہنا ہے گائے ذبح کرنے والے کوقتل کرنا گناہ نہیں۔

    بھارت میں انتہاپسندوں نے مسلمانوں پرزندگی تنگ کردی۔ گائے کا گوشت کھانے کا بہانہ بنا کرکسی مسلمان کی جان لینا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔

    ہندو تنظیم راشٹریہ شِوم سیوک سنگ(آر ایس ایس )کے جریدے”آرگنائزر“نے لکھا ہے کہ ہندوﺅں کی مذہبی کتاب میں لکھا ہے کہ گائے ذبح کرنے والے کو قتل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے،۔

    انتہاپسند ہندوجریدے کا جلتی پرتیل چھڑکنے کے مصداق یہ کہنا ہے کہ مذہبی کتابوں کے مطابق گائے کوذبح کرنے والے کوقتل کرنا کوئی گناہ نہیں۔

    دلی میں مسلمان کا قتل دفاعی عمل تھا۔ انتہاپسندی میں اندھے جریدے نے اس پرہی بس نہیں کیا بلکہ مسلمانوں پرظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے اوربطوراحتجاج سرکاری اعزازواپس کرنے والے ناموربھارتی ادیبوں کو بھی نہیں بخشا اورانہیں سیکولربیمارقراردےڈالا۔

    بھارت میں حکمراں بی جے پی کاجھکاؤ انتہاپسندوں کی جانب ہونے کےباعث مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی کی لہرروکنے میں مودی سرکارمکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔

  • پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، شہریار

    پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرینگے، شہریار

    نئی دہلی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کئے درمیان سیریز کا فی الحال کوئی امکان نہیں،لیکن ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر ہمت ہار گئے۔

    نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے حکام کے رویّے سے شدید مایوسی ہوئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈحکام سے مزید ملاقات کی توقع نہیں ہے، لیکن پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں گزشتہ روز جوکچھ ہواہے اس سے اب مزید امید نہیں لگاسکتے۔ ہم نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کی بھرپورکوششیں کیں لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

  • مجھے بی سی سی آئی سے مثبت جواب کی امید ہے، شہریارخان

    مجھے بی سی سی آئی سے مثبت جواب کی امید ہے، شہریارخان

    نئی دہلی : بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے ملاقات کے بعد چئیرمین پی سی بی شہریار خان کی پاک بھارت سیریز پر امیدیں برقرار ہیں۔

    نجم سیٹھی اور بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد تو دبئی واپس آگئے لیکن چیئرمین پی سی بی تن و تنہا پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کیلئے ثابت قدم ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دسمبر میں پاک بھارت سیریز منسوخ ہونے کا دعوی کیا ہے۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں معاملہ پھر لٹک گیا۔

    شائقین کرکٹ کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں۔ شہریار خان نے نئی دہلی میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے دعویٰ کیا ہے کہ راجیو شکلا سے ملاقات مثبت رہی لیکن سیریز پر حتمی فیصلہ ششانک منوہر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اب بھی بی سی سی آئی کی جانب سے مثبت جواب کی امید ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے سربراہ سے ملاقات ایک دو روز میں نہ ہوئی تو پھر دبئی میں ہوگی۔

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ فروری میں کرانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کردی۔ پاکستان سپرلیگ کو ناکام بنانے کے لئے فروری میں ایشیاء کپ کرانے کا اعلان کردیا۔

    حالانکہ فروری میں پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند بھارت کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بگ تھری کے بدنام بادشاہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو تباہ کرنے کیلئے ایک نئی چال چل ڈالی۔

    سیکریٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر نے ایشیا کپ آئندہ سال فروری میں منعقد کرانے کا اعلان کردیا،وینیوز کیلئے بھارت یا بنگلہ دیش آپشنز ہونگے۔

    جبکہ اسی ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی پی ایس ایل کا انعقاد کیا جائے گا، پاکستان کی مخالفت کیلئے انوراگ ٹھاکر پہلے ہی بدنام ہیں، اب ان کا یہ اقدام مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

    سچ بات تو یہ ہے کہ سازش پر سازشیں رچائی جارہی ہیں تاکہ پاکستان سپر لیگ آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوجائے۔

  • بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    بھارتی مسلمان محمد اخلاق کا قتل : گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا

    نئی دہلی : بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہلاک کئے جانے والے مسلمان کے گھرسے ملنے والا گوشت بکرے کانکلا،فرانزک رپورٹ نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کوبے گناہی کی سزاجان دینے کی صورت میں بھگتنا پڑرہی ہے۔

    گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں انتہاپسندہندوؤں نے بے قصورمسلمان اخلاق کوتشدد کرکے قتل کردیا لیکن ان کے گھرسے ملنے والے گوشت کی فرانزک رپورٹ نے اخلاق کی بے گناہی ثابت کردی۔

    گوشت گائے کا نہیں بلکہ بکرے کا تھا۔ جبکہ اسپتال میں زیر علاج محمداخلاق کے صاحبزادے دانش کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہرگائے کے گوشت پرپابندی کیخلاف مظاہرہ کرنے والے بھی پولیس تشددکانشانہ بن گئے۔

    رکن اسمبلی انجینئرراشد کواسمبلی کے اندربی جے پی ارکان کی غنڈہ گردی سہنی پڑی تو اسمبلی کے باہرپولیس کا لاٹھی چارج اورپھرگرفتاری بھی دینا پڑی۔

    مودی سرکارکی دوغلی پالیسی کا واضح ثبوت ہے کہ ایک جانب گائے کے گوشت پرپابندی تودوسری جانب مودی سرکارکے پہلے ہی سال ڈالرکمانےکی خاطر گائے کے گوشت کی برآمد میں پندرہ فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا۔

  • گائے کا گوشت کھانے پر مسلمان کا قتل، بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا

    گائے کا گوشت کھانے پر مسلمان کا قتل، بی جے پی لیڈرکا بیٹاملوث نکلا

    دہلی : بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کی افواہ اڑاکر ایک مسلمان کوموت کے گھاٹ اتارنے کی سازش میں مودی کی پارٹی بی جے پی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں سیکڑوں مشتعل ہندوؤں نے مسلم لوہار اخلاق احمد کے مکان پر دھاوابول کراسے بے دردی کے ساتھ قتل کردیاتھا۔

    لواحقین کاکہناہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈرسنجے راناکے بیٹے وشال نے مندرسے اعلان کرایاتھاکہ اخلاق احمد کے گھرمیں گائے کاگوشت پکایا جا رہا ہے,۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کے نام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کے سبب کیاگیا۔

    علاقے میں صورتحال اس قدرکشیدہ ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجری وال کے کانوائے کوبھی علاقے میں جانے نہیں دیاگیا اورمیڈیاپربھی حملے کیے گئے۔

  • بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے،بھارتی وزیرداخلہ

    بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے،بھارتی وزیرداخلہ

    نئی دہلی : بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا شکارہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحدہوکرکام کرنا ہوگا۔ پاکستان سے خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں پاکستان رینجرز کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور کشیدگی کا معاملہ اٹھایا گیا اور توجہ طلب امورپر بات چیت بھی کی گئی، راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت مختلف سطح پرپاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ بدقسمتی سے دونوں ملکوں کے سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی تاہم بھارت پاکستان سے خوشگوارتعلقات چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرحد پرپہلی گولی فائر نہیں کرے گی۔ پاکستان کو یقینی بنانا چاہئیے کہ دہشت گرد اس کی سرزمین سے بھارت میں داخل نہ ہوسکیں۔ملاقات میں کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو "انسانی ہمدردی کی بنیاد” پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ہندوستان میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان میں لوگ اس خبر سے خوش نہیں ہوں گے ، پتلے جلائے جائیں گے لیکن اُنہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ۔

    واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

    عدنان سمیع نے درخواست منظور پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بالآخر اپنا گھر ڈھونڈلیا، درخواست پر غور کرنے پر بھارتی حکومت کا شکرگزار ہوں لیکن اس دن کا انتظار ہے جب حکومت مجھے اپنا شہری قراردے گی ، ابھی تک کسی ملک کا باشندہ نہیں کیونکہ پاکستانی شہریت بھی اب ختم ہوجائے گی ۔

    ستائیس مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جسے حکومت پاکستان کی جانب سے از سر نو جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے ہندوستانی حکومت سے انڈیا میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔

    عدنان سمیع کاکہناتھاکہ بھارت میں ملنے والی محبت اور گرمجوشی کی وجہ سے اس ملک کا انتخاب کیا، پوری دنیا میں لوگ انہیں بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں،وہ کسی اور ملک کا بھی انتخاب کرسکتے تھے لیکن دل بھارت میں ہے اور ہمیشہ ہی رہے گا۔

  • گلوکارعدنان سمیع کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی

    گلوکارعدنان سمیع کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل گئی

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو انسانی ہمدردی کے تحت بھارت میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946 کے سیکشن 3اے کے تحت عدنان سمیع خان ولد ارشد سمیع خان  کو ڈی پورٹیشن کے عمل سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

    اور یہ حکم اُس وقت تک نافذ رہے گا جب تک اس حوالے سے دوسرے احکامات جاری نہ کیے جائیں۔ واضح رہے کہ 46 سالہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

    عدنان سمیع 2001 میں پاکستان سے بھارت گئے تھے، اور بعد ازاں وہ اپنے ویزے میں وہاں رہنے کی مدت میں اضافہ کرواتے رہے۔