Tag: New Delhi

  • ائیرانڈیا کے جہاز میں چوہے کی موجودگی، مسافروں میں خوف و ہراس

    ائیرانڈیا کے جہاز میں چوہے کی موجودگی، مسافروں میں خوف و ہراس

    نئی دہلی : ائیرانڈیا کی پرواز کو ٹیک آف کرنے کے دو گھنٹے بعد ہی واپس  بلا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ائیرانڈیا کے جہاز کو پرواز کے دو گھنٹے بعد ہی واپس بلا لیا گیا،  جس کی وجہ جہاز کے کیبن میں چوہے کی موجودگی بتائی جارہی ہے۔

    چوہے کی موجودگی کے باعث جہاز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور چوہے مار دوا کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیبن کرو نے جہاز کی واپسی کا فیصلہ کیا، تاکہ جہاز کے مسافروں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

    ائیر انڈیا انتطامیہ کے عملے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جہاز کی واپسی صرف چوہے کی موجودگی کی وجہ سے کی گئی، تاکہ مسافر محفوظ رہ سکیں۔

  • شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    شاعر مشرق علامہ اقبال کیلئے ’ترانہ ہند‘ کا اعزاز

    نئی دہلی : بھارت میں شاعر مشرق علامہ اقبال کو بعد از مرگ ’ترانۂ ہند‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تین روزہ پروگرام ’جشنِ اقبال‘ میں بھارت کے قومی ترانے ’سارے جہاں سے اچھا  ہندوستاں ہمارا ‘کی تھیم پر ہونے والے جشنِ اقبال میں ترانۂ ہند کااعزاز دیا گیا۔

      ترانہ ہند کا اعزا زمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتاز بنرجی نے دیا۔ علامہ اقبال کے لئے یہ اعزاز ان کے پوتے وليد اقبال نے وصول کیا۔

    مذکورہ پروگرام کی نظامت بھارت کے معروف فلمی اداکار رضا مراد نے کی ۔ پروگرام میں علامہ اقبال کی شاعری سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کی تعریف کی گئی۔

  • یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پروزیر اعظم میں نواز شریف کو ٹوئیٹر پر مبارکباد کا پیغام بھئیجا ہے۔

      بغل میں چھری منہ میں رام رام ، بھارتی وزیراعظم نےیوم پاکستان پرمبارکباد دی توبھارتی دفترخارجہ نےکشمیرپرمذاکرات کےلیےایک اورشرط رکھ دی۔

    بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کریں گے۔ لیکن کشمیری رہنماؤں کومذاکرات سے دوررکھاجائے۔

    ایک طرف خیرسگالی کےجذبات اور دوسری طرف غیرمنطقی شرطیں، نریندر مودی نے اپنے پیگام میں کہا کہ اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

    اس کےبرعکس بات کشمیرکی ہو توپڑوسی ملک غیرمنطقی شرطوں پراترآتاہے۔ بھارتی دفترخارجہ نےبیان جاری کیا کہ کشمیرپرمذاکرات میں کشمیریوں کوباہررکھا جائے۔

    چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ نےاس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنماپاکستان اوربھارت میں پل کاکردارادا کرنا چاہتےہیں، لیکن ہماری کوشش کومنفی رنگ دیاجاتاہے۔

    پاکستان کامؤقف ہے کہ کشمیرکےمسئلےکاحل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہیئے۔اس کےبرعکس بھارت حریت رہنماؤں کومذاکرات کاحـصہ بنانے پرتیارنہیں۔

  • نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، پرچم کشائی

    نئی دہلی : ملک بھرکی طرح بیرون ملک میں بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےہائی کمشنرعبدالباسط نےکہاکہ مسئلہ کشمیربات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب  کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے مسئلہ کشمیر کےحل کی ضرورت پرزوردیا۔

    عبدالباسط بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں سنجیدہ ہے۔

    عبدالباسط پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کی دعوت کے معاملےکو ہدف تنقید بنانے پرغیر ضروری شور شرابا قرار دیا۔

    عبدالباسط پاکستانی سفارتخانے میں کشمیری رہنمابھی شریک ہوئے اوربھارتی حکومت نے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا اور اسی وجہ سے بھارتی میڈیا زہریلاپروپیگنڈہ کرنے کے باوجوداپنا سا منہ لے کررہ گیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ ہائی کمشنر عبدالباسط نے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد کئی پونڈ وزنی کیک کاٹاگیا۔ بچوں نےملی نغموں پرشاندار ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

  • نربھیا زیادتی کیس: مجرم کے بیان پرمبنی ڈاکیومنٹری نشرکرنے پرپابندی

    نربھیا زیادتی کیس: مجرم کے بیان پرمبنی ڈاکیومنٹری نشرکرنے پرپابندی

    نئی دہلی: بھارت میں نربھیا زیادتی کیس کے مجرم کے بیان پر مبنی ڈاکیومنٹری نشر کرنے پرپابندی لگادی ہے، ڈاکیومنٹری میں مجرم نے متاثرہ لڑکی کو ہی واقعے کا ذمے دار قراردیا تھا۔۔

    بھارتی پولیس کے ترجمان راجن بھگت کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے منگل رات گئے احکامات موصول ہوئے ہیں کہ’بھارت کی بیٹی‘کے خلاف دیا گیا یہ بیان قابلِ اعتراض ہے اوراس کے نشر کرنے پرپورے ملک میں پابندی لگادی گئی ہے۔

    راجن نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے ڈاکیومنٹری کے پرومو دیکھے اورانہیں اس بات کا ادراک ہوا کہ کہ اس سے عوامی جذبات کو ٹھیش پہنچے گی لہذا ہم اس معاملے کو عدالت میں لے گئے۔

    واضح رہے کہ نئی دہلی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی اورقتل کے مجرم نے جرم کاذمہ دارطالبہ کو قراردیتے ہوئے کہا تھاکہ لڑکیاں رات میں باہرگھومتی کیوں ہیں؟۔

    مجرم نے یہ مضحکہ خیز بیان عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر بنائی جانے والی ایک ڈاکیومنٹری میں دیا تھا۔۔

    مکیش سنگھ کو اس کے مکروہ اور گھمبیر جرم میں بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ زیادتی لڑکیوں کی اپنی غلطی کے سبب ہوتی ہے ، آخر وہ رات گئے گھر سے باہر تنہا کیوں ہیں اوراگرہیں تو پھر انہیں چلتی بس میں حملے کے دوران مزاحمت نہیں کرنی چاہئیے۔

    مجرم نے یہ بھی کہا کہ تالی کبھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، کوئی بھی شریف لڑکی رات کو نو بجے سڑکوں پر نہیں گھومتی۔ واضح رہے کہ مجرم نے یہ الفاط اس لڑکی کے بارے میں استعمال کئے جسے پورے بھارت نے اپنی بیٹی قراردیا تھا۔

    فزیوتھراپی کی 23 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی قتل کا اندوہناک واقعہ 16 دسمبر 2012 کو پیش آیا تھا جب وہ اپنے مرد دوست کے ساتھ فلم دیکھ کر گھر واپس آرہی تھی۔

    متاثرہ لڑکی 13 دن زندگی اور موت کی جدوجہد میں مبتلا رہنے کے بعد دہلی کے اسپتال میں انتہائی اذیت کے عالم میں دم توڑ گئی تھی۔

  • نئی دہلی اسمبلی کے انتخابات: عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے میدان مار لیا۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق ایگزٹ پول نتائج کے تحت نئی دلی اسمبلی کے انتخابات میں سابق ٹیکس افسر اروندکجریوال کی عام آدمی پارٹی نےحکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    اب تک عام آدمی پارٹی اڑتیس نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اوراسے کسی بھی جماعت کی حمایت درکار نہیں ہو گی۔

    بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں انتیس نشستوں کے ساتھ دوسرےاور کانگریس تیسرے نمبر پر ہے۔ انتخابات میں لگ بھگ ساٹھ فیصد ووٹر نے ووٹ ڈالے،

    سرکاری نتائج منگل کو متوقع ہیں۔ متوسط اور نچلے طبقوں میں اروند کیجریوال نے خاصی پرجوش انتخابی مہم چلائی تھی۔

    اگر حتمی نتائج میں عام آدمی پارٹی جیت گئی تو یہ وزیرِ اعظم مودی کے لیے دھچکہ ثابت ہو گا۔

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    نیودہلی : امریکی صدر بارک اوباماتین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے،نئی دہلی ائیر پورٹ پر نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباماکا بھارتی صدارتی محل آمد پر بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

    امریکی صدر کے ہمراہ انکی اہلیہ خاتون اوّل مشعل اوبامہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم  نریندر مودی نے باراک اوباماکا استقبال کیا۔

    صدارتی محل میں باراک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امریکی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔نئی دہلی صدارتی محل میں امریکی صدرکے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔

    امریکی صدر نے مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

    تقریب میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن ، لتا منگیشکرودیگر کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ انڈین اداکار سلمان خان کی آمد بھی متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں رہنماء دوپہر تین بجے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

  • عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    عالیشان پاکستان لائف اسٹائل نمائش گیارہ ستمبرسے نئی دہلی میں ہوگی

    اسلام آباد :پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی پی سی سی آئی) کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالی شان پاکستان لائف اسٹائل نمائش ستمبر 2014ءکے دوران نئی دہلی میں ہو گی ،آئی پی سی سی آئی کے حکام کے مطابق لائف اسٹائل نمائش 11 تا 14 ستمبر کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہو گی ۔

    اس دوران پاک بھارت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی انتظامی کا اجلاس 12 ستمبر کو نئی دہلی میں ہو گا، واضح رہے کہ آئی پی سی سی آئی کا قیام وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان اور فیڈریشن آف انڈیا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت عمل میں لایا گیا تھا، انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا