Tag: New Delhi

  • بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر پر سنگین الزام

    بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر پر سنگین الزام

    نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ محمد شامی اور ان کے گھر والے مجھ پر تشدد کرتے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔

    حسین جہاں نے فاسٹ بولر کے بارے میں مزید کہا کہ محمد شامی کے دوسری خواتین سے دوستیاں ہیں، جبکہ میں نے انہیں سنبھلنے کیلئے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہوچکا۔

    حسین جہاں کے وکیل ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ محمد شامی کی اہلیہ قانونی چارہ جوئی سے پہلے انہیں سدھرنے کا موقع فراہم کیا تاہم ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر نے تمام خبروں کو بے بنیاد اور من گھرٹ قرار دے دیا، محمد شامی کا کہنا تھا کہ یہ جتنی بھی خبریں میری نجی زندگی کے بارے میں چلائی جارہی ہیں یہ سب سراسر جھوٹ ہیں۔

    انہوں نے اپنے خلاف چلنے والی خبروں کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کے لیے یہ سب خبریں چلائی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی ان دنوں دیودھر ٹرافی کھیلنے میں مصروف ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں فاسٹ بولر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو دی جانے والی حج سبسڈی ختم کردی

    بھارتی حکومت نے مسلمانوں کو دی جانے والی حج سبسڈی ختم کردی

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حجاج کرام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ رقم اب اقلیتوں  بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی حکومت نے حج کیلئے دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی اقلیتی امور کے وزیر مختارعباس نقوی کا کہنا ہے کہ حکومتی امداد کے بعد پہلی مرتبہ ایک لاکھ پچھتر ہزار مسلمان حج سبسڈی کے بغیر حج پر جائیں گے گذشتہ برس سوا لاکھ لوگ حج پر گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے حکومت کو تقریباً سات ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ رقم اقلیتوں کی تعلیم خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےمطابق حکومت نے کہا ہے کہ حج کے اخراجات میں اضافہ ہونے کی امکانات کے تحت مسلمانوں کو پانی کے جہاز کے ساتھ مکہ جانے کا متبادل دیا جائے گا۔

    دوسری جانب اس حوالے سے پہلے بھی کئی مسلم تنظیمیں اور اراکین پارلیمنٹ اس سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں، بہت سے مسلمانوں کا خیال ہے کہ حج سبسڈی کے نام سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا جا رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حج ایک طویل عمل ہے اور سبسڈی صرف ہوائی سفر کے لیے دستیاب ہے، دراصل اس کا اصل فائدہ بھارت کی قومی ایئر لائن ایئرانڈیا کو دیا جاتا ہے اور نقصان میں چلنے والی اس سرکاری کمپنی کو اچانک ایک لاکھ مسافروں کا کرایہ مل جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ سال 2012 میں بھارتی سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت جاری کی تھی کہ سال 2022 تک مرحلہ وار طریقے سے حج سبسڈی ختم کردی جائے۔

  • انٹرپول نے ڈاکٹرذاکرنائیک کےخلاف بھارتی نوٹس مسترد کردیا

    انٹرپول نے ڈاکٹرذاکرنائیک کےخلاف بھارتی نوٹس مسترد کردیا

    نئی دہلی : انٹر پول نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف بھارت کا ریڈ کارنر نوٹس مسترد کردیا، بھارت نے انٹرپول کو ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر پول نے بھارتی حکومت کی جانب سے معروف اسلامی مبلغ اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ذاکرنائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس مسترد کردیا۔

    بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول کو ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست کی تھی جس میں ان پر نفرت انگیز تقاریر سمیت دیگر الزامات لگائے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرپول نے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف جو شواہد جمع کرائے گئے ہیں وہ تعصب پر مبنی تھے ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیش میں واقع ایک کیفے میں دو حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد کیس کی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں دہشت گرد ذاکر نائیک کے خطابات سے متاثر تھے۔


    مزید پڑھیں: بھارت کے کالے قوانین مسلمانوں کے لیے ہیں، ذاکر نائیک


    قبل ازیں بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر الزامات عائد کیے تھے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر سے ہونے والی تقاریر سے شدت پسند پیدا ہورہے ہیں جس کے بعد اس ادارے پر 5 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے مبلغ ذاکر نائیک پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاکر نائیک نے سعودی عرب میں سکونت اختیار کی تاہم بعد ازاں سعودی حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کو مستقل سعودی شہریت دے دی گئی ہے۔

  • بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم سے دوران پرواز نازیبا چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی : بھارتی فلم ‘دنگل’ میں عامر خان کی بیٹی گیتا کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے دوران پرواز مسافر کی چھیڑ چھاڑ پر روتے ہوئے کہانی سنادی، ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم دنگل میں پہلوان لڑکی کا کردار ادا کرنےوالی اداکارہ زائرہ وسیم  کو دوران پرواز جنسی ہراساں کیا گیا جس پر انہوں نے روتے ہوئے اپنے اوپر بیتی ساری کہانی سوشل میڈیا پر جاری کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بلاک بسٹر فلم دنگل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ زائرہ وسیم سے فلائٹ میں ایک مسافر نے چھیڑ چھاڑ کی تھی، جس پر زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر روتے روتے کہانی سنائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پیچھے بیٹھے شخص نے انہیں ہراساں کیا، اداکارہ نے فلائٹ کے کیبن کریو کو بلایا لیکن ان کی شکایت پر کسی نے ایکشن نہ لیا، جس کے بعد اداکارہ نے لائیو ویڈیو میں روتے ہوئے سب بتادیا اور کہا کہ کیا یہ لوگ اپنے گھر کی خواتین کو بھی ایسے ہی عزت دیتے ہیں؟

    بعد ازاں نجی ایئر لائن انتظامیہ نے زائرہ کی شکایت پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم دنگل میں گیتا پھوگاٹ کا کردار نبھایا تھا جو اکھاڑے میں مرد پہلوانوں کو چت کرتی تھی، زائرہ وسیم سیکریٹ سپر اسٹار میں بھی ایک مظبوط لڑکی کا کردار ادا کرچکی ہیں۔

  • جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریند رمودی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھارت کے تمام مسلمان باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں پروگرام من کی بات کے38ویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صاحب ﷺ کی پیدائش کا جشن منایا جانے والا ہے۔

    عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر میں بھارت کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک میں قیام امن کیلئے سب مل کر کام کریں گے۔


    مزید پڑھیں: تیر ہاتھ میں رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: معروف روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کیخلاف بھارتی عدالت نے غبن اور فراڈ کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی روس کی معروف ٹینس کی کھلاڑی ماریہ شراپوا کیخلاف بھارت کی عدالت نے رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نئی دہلی پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں نے رہائشی پراجیکٹ بلٹ بائے شراپوا کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا جبکہ چار سال گزرنے کے باوجود اس پراجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا، عدالت نے مقدمے کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں: روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد


    یاد رہے کہ ماریہ شراپوا اس سے قبل بھی منفی خبروں کی زد میں رہی ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا، شراپوا گزشتہ گیارہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

  • نئی دہلی: زہریلی اسموگ خطرناک سطح پر، مصنوعی بارش کروانے کا فیصلہ

    نئی دہلی: زہریلی اسموگ خطرناک سطح پر، مصنوعی بارش کروانے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زہریلی اسموگ کا راج جاری ہے۔ اسموگ کی وجہ سے دہلی میں اسکول بھی بند کروا دیے گئے۔ حکام نے زہر آلود اسموگ سے بچنے کے لیے مصنوعی بارش کروانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ اپنی خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی دہلی کی فضا میں سانس لینا دن میں 45 سگریٹ پینے کے برابر ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: زہریلی اسموگ سے کیسے بچا جائے؟

    دہلی کے وزیر اعلیٰ نے شہر کو گیس چیمبر قرار دے دیا جبکہ انتظامیہ نے دارالحکومت میں اسموگ ایمرجنسی بھی نافذ کردی جس کے تحت اسکول بند کروا دیے گئے۔

    انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شہر میں بڑے ٹرکوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ بیشتر تعمیراتی کام بھی فی الحال روک دیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: زہریلی اسموگ سے خود کو بچائیں

    ماہرین کے مطابق اس خطرناک زہریلی اسموگ میں سیسہ، سنکھیا اور پارے کے ذرات بھی شامل ہیں جو پھیپھڑوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کےمطابق حکومت اسموگ سے بچنے کے لیے دہلی میں مصنوعی بارش کروانے پر غور کر رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پابندی کے باوجود نئی دہلی میں آتش بازی سے فضا زہریلی ہوگئی

    پابندی کے باوجود نئی دہلی میں آتش بازی سے فضا زہریلی ہوگئی

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے پیش نظر دیوالی کے موقع پر آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی، تاہم بھارتیوں نے اس پابندی کو ہوا میں اڑا دیا ااور اس قدر پٹاخے جلائے کہ نئی دہلی کی فضا زہریلے کہر میں ڈوب گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور پٹاخے جلائے جانے کے بعد دہلی کی فضائی آلودگی میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ شہر کی 2 کروڑ آبادی کئی ہفتوں تک دم گھٹنے، اور سانس کے مختلف امراض کا شکار رہی۔

    اسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ نے رواں برس دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔

    مزید پڑھیں: آلودگی کی وجہ سے بھارت میں ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں

    تاہم اس پابندی کے باوجود بھی بھارتیوں نے بڑی تعداد میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کی فضا ایک بار پھر زہر آلود ہوگئی۔

    یاد رہے کہ نئی دہلی کو اس سے قبل سنہ 2014 میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر بھی قرار دیا جاچکا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق فضائی آلودگی میں اس خطرناک سطح تک اضافہ صرف ایک رات میں ہوا تاہم بعض علاقوں میں یہ آبادی کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہونے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے گزشتہ برس موسم سرما میں نئی دہلی اور پاکستانی شہر لاہور زہریلی اسموگ (دھند) سے بھی متاثر ہوئے تھے جس کی وجہ بھارت کے دیہی علاقوں میں بڑی مقدار میں کسانوں کا غیر ضروری فصلوں کو جلا دینا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تیر ہاتھ میں ہی رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار

    تیر ہاتھ میں ہی رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار

    نئی دہلی : بھارت میں ہندؤوں کا تہوار دسہرا منایا گیا، جس میں راون نے مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار کردیا، راون وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہی شرم کے مارے زمین پر جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے دسہرا کا تہوار منایا، اس تہوار کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں برائی کی علامت سمجھے جانے والے راون کے پتلے جلائے گئے۔

    اس موقع پر نریندر مودی بھی راون پر تیر چلانے کے لئے دہلی کے لال قعلہ پہنچے لیکن راون نے مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار کردیا۔

    چین اور روس کو منانے میں ناکام ہونے والے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی روان کو تیرکمان سے جلانے میں بھی ناکام ہوگئے۔

    نریندر مودی نے راون کو جلانے کے لئے کمان اٹھا کر تیر چڑھایا تو کمان ہی ٹوٹ گئی یعنی ابشگون ہوگیا، مودی کے دلی کے لال قلعہ پہنچنےسے پہلے راون کاپتلا گرگیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر پتلے کو دوبارہ کھڑا کیا گیا۔

    شاید راون کو کسی نے بتادیا تھا کہ نریندر مودی اس پر تیرچلائیں گے اسی لئے راون شرم سے گرگیا، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

  • بھارت، گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں 4 افراد پر تشدد

    نئی دہلی : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں 4افراد پر شدید تشدد کیا، بدترین تشدد کا واقعہ میں ایک ٹرین میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں، ہندو انتہا پسندی کا ایک اور گھناؤنا واقعہ پیش آیا ہے، ٹرین میں ہجوم نے گوشت کھانے کے شبے میں چار افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    واقعے میں ایک شخص ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی سے متھراجانے والی ٹرین میں عید کی شاپنگ کے بعد گھر جانے والے چارافراد پر ہجوم نے بدترین تشدد کیا۔ چاروں افراد کو گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ہجوم میں پھنسے افراد کو بچانے کے بجائے وہاں موجود متعصب پولیس اہلکاروں نے واقعہ کو سیٹوں کی لڑائی قراردے دیا۔ اس سے قبل بھی گائے کے گوشت کے بہانے ہندو انتہاپسند متعدد مسلمانوں کی جان لے چکے ہیں۔

    قبل ازیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ایک ذہنی معذور مسلمان خاتون پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا تھا، ہندو انتہا پسند ذہنی معذور مسلمان خاتون کو بیچ راستے تشدد کا نشانہ بنا کر زبردستی جے رام، جے ہنومان کے نعرے لگواتے رہے۔

    مسلمان خاتون ہاتھ جوڑتی اور معافیاں مانگتی رہی۔ ہندو انتہا پسندوں نے ایک نہ سنی اور ذہنی معذور خاتون پر ڈنڈوں کی بارش کرتے رہے۔