Tag: New Elections

  • نئے انتخابات، ایم کیو ایم کا اہم موقف سامنے آگیا

    نئے انتخابات، ایم کیو ایم کا اہم موقف سامنے آگیا

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے، حکومت کی اتحادی ایم کیو ایم کا اس حوالے سے اہم موقف سامنے آگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاشی چیلنجز کے بعد سپریم کورٹ کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد حکومت کیلیے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور فوری انتخابات کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے اس حوالے سے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے  وزیر اعظم اور حکومتی نمائندوں کو ملاقات میں نئے انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعظم اور اہم حکومتی نمائندوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فوری انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ وہ الیکشن سے قبل نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیاں چاہتی ہے۔

    ایم کیو ایم نے حکومت کے سامنے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد ہی نئے الیکشن قبول ہونگے۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق حکومت کو یہ بھی پیغام دیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل فیصلے کیے جائیں کچھ عرصے بعد عوام کو ریلیف بھی ملے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت اور ملک کے لیے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ غریب عوام پر پڑنے والا بوجھ جاگیرداروں، سرمایہ داروں پر منتقل کیا جائے۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حکومتی نمائندوں ے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت نئی مردم شماری کیلیے کوشش کررہی ہے۔

  • 3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    3 ماہ میں نئے انتخابات: الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی، ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری پوری کرے گا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 3 اپریل کو صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھجواتے ہوئے 3 ماہ میں نئے انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ قوم کو کہتا ہوں الیکشن کی تیاری کریں، آپ کا مستقبل کیا ہوگا یہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔

  • الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، فواد چوہدری

    الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر قانون فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، سپریم کورٹ میں آج ٹیکنیکل سماعت ہو رہی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ترکش ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی, انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسمبلی میں ہونے والی کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ میں ٹیکنیکل سماعت ہو رہی ہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی رولنگ کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جاسکتی، ہم نئے الیکشن کرانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے عمران خان اور اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیر اعظم کیلئے نام طلب کیے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں، پی ٹی آئی مڈل کلاس پارٹی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کےعوام کی اکثریت عمران خان سے محبت کرتی ہے، ہم ایک خودمختار قوم اور ملک ہیں، ترک صدر کی طرح ہم ایک خودمختار ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی، عمران خان پھر دو تہائی اکثریت حاصل کرکے واپس آئیں گے۔

    سابق وزیر قانون فوادچوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی غیرمقبولیت کی وجہ سے انتخابی عمل سے بھاگ رہی ہیں۔

  • عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے: شہباز گل

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں، عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی قوم کی امید ٹوٹتی ہے تو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے، ہمیں تکلیف تھی کہ عوام ان چوروں کے پاس حکومت جانے پر مرجھا گئی تھی، ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سب کو عوام کے پاس جانا ہوگا، سنہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے عمران خان کو منتخب کیا۔ عوام نہیں چاہتی ہے جس کے نام پر باہر پیسہ پڑا ہے وہ وزیر اعظم بنے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں، امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں حلال کماتا ہوں، ڈیکلیئر بھی کیا ہوا ہے۔