Tag: new feature

  • انسٹا گرام صارفین خوش ہوجائیں، سب سے بہترین فیچر متعارف

    انسٹا گرام صارفین خوش ہوجائیں، سب سے بہترین فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : انسٹا گرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرا دیئے، اس سلسلے میں انسٹا گرام نے زبردست فیچر متعارف کرکے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مشکوک اکاؤنٹس کے لیے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو نشانہ بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ مشتبہ اکاؤنٹس سے درخواستوں پر تحقیق کرکے انہیں سپیم فولڈرز میں بھیج دیا جائے گا یا کمپنی کی طرف سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔

    انسٹاگرام ایک الرٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے پیغام کے بارے میں متنبہ کرے گا۔ اس میں بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کسی دوسرے ملک سے بھیجا گیا ہے۔

    اسی طرح اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے ہی کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے تو اسے نوجوانوں کے فالورز کی فہرستیں اور اکاؤنٹس دیکھنے سے روک دیا جائے گا جو اسے پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں۔

    تاہم میٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور دوستوں کی فہرست وغیرہ جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کیلئے اہم اقدام، نیا فیچر پیش

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کی سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

    اس حوالے سے واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین سائبر کرائم اور فراڈ سے خود کو محفوظ رکھ سکیں گے۔،

    آن لائن فراڈ کرنے والوں کی جانب سے اکثر نقصان دہ لنکس پر مشتمل پیغامات بھیجے جاتے ہیں جن پر کلک کرنے سے لوگوں کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈیوائس میں نقصان دہ سوفٹ ویئر انسٹال اور آپ کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوسکتا ہے۔

    اس صورتحال سے صارفین کو بچانے کیلیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اس خطرے سے صارفین کو تحفظ فراہم کرے گا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے اپ ڈیٹ (بیٹا ورژن) میں واٹس ایپ نے ایسا سیفٹی اسکرین نامی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو آپ کو ان نقصان دہ لنکس سے محفوظ رکھے گا۔ آپ جب بھی کسی نامعلوم فرد کی جانب سے پیغام موصول کریں گے، آپ کی ڈیوائس پر ایک سیفٹی اسکرین نمودار ہوگی جس کے ذریعے آپ مذکورہ اکاؤنٹ کو بلاک یا رپورٹ کرسکیں گے۔

    سیفٹی اسکرین کے اس فیچر کے ذریعے صارفین لنکس کو سرچ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اس فیچر کی مدد سے آپ پیغام بھیجنے والے کا نام، ملک کا کوڈ اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا

    دنیا کے 180 ممالک میں کامیابی سے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارف کو یہ بتائے گا کہ کون سی چیٹ پر زیادہ میموری خرچ ہورہی ہے۔

    بہت سے صارفین واٹس ایپ کی میموری فُل ہونے پر تشویش یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔

    صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی چھپی ہوئی ہیکس سے ناواقف ہوتے ہیں جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے، اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جان سکیں کہ آپ نے کس سے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے۔

    مندرجہ ذیل سطور میں نئے فیچر کے اس طریقے کو بیان کیا جارہا ہے جس کے ذریعے آپ بآسانی یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔

    اس کے لیے درج ذیل آسان مراحل کو فالو کریں:

    1. اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
    2. اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں۔
    3. "سیٹنگز” پر جائیں۔
    4. "اسٹوریج اینڈ ڈیٹا” کو منتخب کریں۔
    5. پھر "مینج اسٹوریج” پر کلک کریں۔
    یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کس سے آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔

    واٹس ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ایس ایم ایس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں۔

    وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایپلی کیشن میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز کا ایک طاقتور پلیٹ فارم کے ساتھ سب کی ضرورت بن گئی۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے فیچر تیاری پر کام شروع کردیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے اسٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔ ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو اسٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔

    یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر رہی ہے جو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ جو کہ آئی ایس او صارفین کے لیے ورژن 24.17.78 پر دستیاب ہے، میں ایک نیا ’جفی اسٹیکر‘ سرچ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ان اسٹیکرز کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ان کے مجموعہ میں شامل نہیں ہیں، جس سے چیٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔

    اسٹیکر سرچ فیچر کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں "move sticker to the top” کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا GIFs پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

    اسکرین کے نیچے نئے شارٹ کٹس متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنے دیکھنے کے تجربے کو متاثر کیے بغیر پیغامات ٹائپ کر سکتے ہیں یا ایموجی ری ایکشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت، کارآمد فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت، کارآمد فیچر کا اضافہ

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نت نئے فیچرز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے اس بار واٹس ایپ پر بہترین اور دلچسپ یوزر نیم نامی فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے جو صارفین کی پرائیویسی کیلئے انتہائی کار آمد ہے۔

    اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یوزر نیم پن نامی فیچر دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم ابھی یہ بیٹا ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب نہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوزر نیم پن کے ذریعے آپ ایسے اجنبی افراد کو خود سے رابطہ کرنے سے روک سکیں گے جن سے ماضی میں کبھی چیٹ نہ ہوئی ہو۔

    چاہے وہ اجنبی افراد آپ کے یوزر نیم سے واقف ہی کیوں نہ ہوں مگر یوزر نیم پن کے ذریعے انہیں روکنا آسان ہو جائے گا۔

    یعنی یہ بہت کارآمد فیچر ہوگا جو اسپام میسجز کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوگا۔

    یوزر نیم پن کم از کم 4 ہندسوں پر مشتمل ہوگی اور اسے جانے بغیر کسی اجنبی فرد سے رابطہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب جن افراد سے آپ ماضی میں رابطے میں رہ چکے ہوں گے، انہیں اس تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    اس سے قبل مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یوزر نیم کے ذریعے آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کرسکیں گے۔

    جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

    جب یوزر نیم کو پن سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس ایپ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

  • واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئندہ فیچر اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی وائس آپشنز یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈیو پیغام رسانی میں مختلف آوازوں کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک جدید ترین فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا۔

    Meta AI now available on WhatsApp: A step-by-step guide on how to use the chatbot - Times of India

    آنے والا فیچر اینڈرائیڈ 2.24.17.16 اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا میں سامنے آیا تھا اور امید ہے کہ یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کا اہل بنائے گا، جس سے وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آواز منتخب کرسکیں گے۔

    چاہے یہ آرام دہ گفتگو کے لیے ایک پُرسکون آواز ہو یا فوری جوابات کے لیے زیادہ پُرجوش لہجہ ہو، اس کا مقصد میٹا اے آئی کے ساتھ رابطے کو زیادہ قدرتی اور انفرادی ضروریات کے مطابق محسوس کرنا ہے۔

    مزید برآں، آوازوں کی مختلف قسمیں مختلف لہجوں اور گفتگو کے نمونوں کو پورا کر سکتی ہیں، جس سے مصنوعی ذہانت متنوع لسانی پس منظر کے صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

  • واٹس ایپ میسنجر کیلئے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میسنجر کیلئے نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

    دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے ایک اور زبردست فیچر پیش کر دیا ہے۔

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے آپ تمام ان ریڈ میسجز کو فوری طورپر کلیئر کرسکتے ہیں؟

    ویسے تو واٹس ایپ کے پیغامات کو کلیئر کرنے کا عمل کافی وقت طلب ہے کیونکہ اس کے لیے ہر چیٹ کو اوپن کرکے تمام میسجز کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    مگر واٹس ایپ کے ایک چھپے ہوئے مینیو سے یہ عمل بہت تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکتا ہے، اس فیچر سے آپ واٹس ایپ ان باکس کو لاتعداد ان ریڈ میسجز سے پاک رکھ سکتے ہیں۔

    اسے استعمال کرنے کے لیے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ واٹس ایپ میں موجود چیٹ فلٹرز یعنی آل، ان ریڈ، گروپس اور فیورٹس بٹن موجود ہیں یا نہیں۔

    اگر یہ بٹن موجود ہیں تو آل یا ان ریڈ فلٹر کو دبا کر رکھنے پرایک مینیو شو ہوگا جس پر مارک ایز ریڈ کا آپشن نظر آئے گا۔

    اس آپشن کو سلیکٹ کرنے پر تمام ان ریڈ میسجز غائب ہو جائیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ایسا شو ہوگا جیسے آپ نے انہیں پڑھ لیا ہے۔

    اس طریقہ کار سے انہیں وقت بچانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ان باکس کو منظم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

  • انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام نے حال ہی میں آڈیو ٹریکس کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا خصوصی فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے تحت صارفین اب ایک ہی ریل میں ایک سے زیادہ موسیقی کے ٹریک شامل کر سکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹیک جائنٹ نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان خود پلیٹ فارم پر کیا اور بتایا کہ ریلز میں ملٹی آڈیو ٹریکس کی خصوصیت صارفین کو ایک ریل میں 20 تک ٹریک شامل کرنے کی اجازت دے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس خصوصیت کے بارے میں پلیٹ فارم پر بتایا کہ آپ ایک ہی ریل میں 20 تک آڈیو ٹریک شامل کر سکتے ہیں، جو آپ کو اپنے مواد کے ساتھ زیادہ تخلیقی آزادی فراہم کرے گا۔

    اس زبردست نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو ریل ایڈیٹر میں ایڈ ٹو مکس آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

    اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے ،جو وہ چاہتا ہے۔

    یوں کمبائنڈ ٹریک کو اسی کریٹر سے منسوب کر دیا جائے گا، تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

    انسٹا گرام کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کریٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزیدبڑھائے گی اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں گے۔

    اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کیلئے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔