Tag: new feature

  • واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اس بار انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کے استعمال سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آئی فون کے ائیر ڈراپ جیسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس فیچر کو سب سے پہلے رواں سال اپریل میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا تھا اب اس کی آزمائش آئی او ایس بیٹا ورژن میں شروع کی گئی ہے اور اس کا نام نیئر بائی شیئر رکھا گیا ہے۔

    WhatsApp

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین مختلف فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ ڈاکومنٹس انٹرنیٹ کے بغیر قریب موجود اسمارٹ فونز سے شیئر کرسکیں گے۔

    جی ہاں واقعی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی واٹس ایپ کے ذریعے فائلز کو دیگر اسمارٹ فونز سے شیئر کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    صارفین کیلئے یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ناقص انٹرنیٹ کوریج یا انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی بڑی فائلز دوستوں یا پیاروں کے ساتھ شیئر کی جاسکیں گی۔

    البتہ اینڈرائیڈ کے مقابلے آئی فونز میں یہ فیچر ذرا مختلف انداز سے کام کرے گا۔ اینڈرائیڈ پر یہ فیچر ائیر ڈراپ کی طرح ہی کام کرے گا۔

    انٹرنیٹ

    اس کے مقابلے میں آئی فونز میں اس فیچر کے لیے ضروری ہوگا کہ صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ نے کیو آر کوڈز کا انتخاب کیوں کیا۔

    نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

    اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے تمام شیئر فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

    ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • واٹس ایپ میسجنگ کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ میسجنگ کیلئے نئے فیچر کا اضافہ

    مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کرتے ہیں، اب انتظامیہ نے  صارفین کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ میں میسجنگ کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی موجود ہے اور اب اس حوالے سے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی یعنی صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

    ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

    WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے, تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    ایونٹس تک رسائی کسی گروپ چیٹ میں پیپر کلپ آئیکون پر کلک کرنے سے ہوگی۔ گروپ ایونٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

  • واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ کال کی بڑی خامی دور، صارفین کو آسانی میسر

    واٹس ایپ دنیا بھر میں ایک مفت پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ ایپ ہے جس سے دو ارب سے زائد لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

    میٹا نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے مطلوبہ نمبرز کو ڈائل کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔

    پہلے ہوتا یہ تھا کہ صارفین ایسے لوگوں کو وائس کالز نہیں کر سکتے تھے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں لیکن اب ایسا نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سال 2023 میں میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں بھی بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

    WhatsApp

    تاہم اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔ ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں یہ نیا فون ڈائلر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس اپڈیٹ سے پہلے واٹس ایپ صارفین کو کال کرنے سے قبل مطلوبہ نمبرز کو کانٹیکٹ لسٹ میں سیو کرنا پڑتا تھا لیکن اب نئے ڈائلر کے استعمال سے اس کی ضرورت نہیں پڑے گی یعنی فون نمبر محفوظ کیے بغیر براہ راست کال کی جاسکے گی۔

    اس کام کے لیے صارفین کو کالنگ ٹیب میں ڈائلر کا آئیکون دائیں جانب نیچے نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر فون ڈائلر اوپن ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر اس پر کام جاری ہے اور امید ہے اسے جلد متعارف کرا دیا جائے تاہم وقت کا تعین کرنا فی الحال ناممکن ہے۔

  • ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ٹک ٹاک صارفین کو ایک اور سہولت کی فراہمی، نیا فیچر متعارف

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ایک اور سہولت فراہم کردی، جس کے تحت صارفین تصاویر کو سرچ کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کر دیا گیا ہے۔

    ٹک ٹاک شاپ ایپلی کیشن پر خصوصی کاروباری ٹیب ہے جہاں کاروباری لوگ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں۔ اسی طرح اب ٹک ٹاک نے ٹک ٹاک شاپ پر تصاویر کو سرچ کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے۔

    ٹک ٹاک پر مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح ہی کام کرے گا۔ یعنی صارف کسی بھی تصویر پر لینس کر کے اس جیسی دیگر تصاویر اور پروڈکٹس بھی دیکھ سکیں گے۔

    فیچر کو ٹک ٹاک شاپ پر متعارف کرائے جانے کے بعد ممکنہ طور پر شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن پر بھی پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نئے فیچر کو مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے جسے بعدازاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

  • یوٹیوب کے مقابلے میں ’ٹک ٹاک‘کا نیا فیچرلانے کی تیاری

    یوٹیوب کے مقابلے میں ’ٹک ٹاک‘کا نیا فیچرلانے کی تیاری

    آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ فیچر یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے منصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا جس کے تحت ٹک ٹاک ایپ صارفین کو کئی گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یہ اعلان ٹک ٹاک عہدیدار نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل تصور کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے ویڈیو دورانیے کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    فون کی اسٹوریج : واٹس ایپ صارفین کیلیے بڑی سہولت

    باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچر متعارف کرایا ہے۔

    اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اپنے موبائل فون کی اسٹوریج کو بچا جاسکیں گے، اب صارفین ایسی تصاویر اور ویڈیوز سے اپنے فون کی اسٹوریج کا تحفظ کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبیٹا انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

    واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح اسٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    آل، ان ریڈ اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کون سے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی اسٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

    اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج اسٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔

    وہاں آپ ان فلٹرز کو اسٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون اسٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

    عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کو جلد ہی ایک اور سہولت کی فراہمی

    واٹس ایپ صارفین کو جلد ہی ایک اور سہولت کی فراہمی

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

    WhatsApp

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

    میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔ کمپنی نے فیچر کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

  • وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    وائس میسج آپشن استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اہم خبر

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے متعدد نئے فیچرز متعارف کرا رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیار کیے جانے والے نئے فیچر سے صارفین اب وائس میسج کو سننے کے بجائے اسے پڑھ سکیں گے۔

    بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

    رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے اسپیچ ریکگنیشن فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

    یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تاہم یہ کہنا ابھی مشکل ہے کہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے جاری ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

  • انسٹا گرام پر اب دوستوں کی لوکیشن بھی دیکھیں، لیکن کیسے؟

    انسٹا گرام پر اب دوستوں کی لوکیشن بھی دیکھیں، لیکن کیسے؟

    سان فرانسسکو : مارک زکر برگ کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فرینڈ میپ فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔

    ایک سوشل میڈیا الیسانڈرو پالوزی نامی صارف نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔

    feature

    اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔

    لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔

    ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹا گرام میں اسنیپ چیٹ کے کسی فیچر کو کاپی کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت سروس میں موجود اسٹوریز کا فیچر بھی اسنیپ چیٹ سے متاثر ہے۔

    اسی طرح ٹک ٹاک سے متاثر ہوکر ریلز فیچر کو اس سروس کا حصہ بنایا گیا جبکہ ایکس (ٹوئٹر) سے نوٹس اور تھریڈز کو کاپی کیا گیا۔

    پالوزی کی پوسٹ کردہ تصاویر کے مطابق فرینڈ میپ آپٹ ان ہوگا اور لوکیشن ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

    معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنا ڈیٹا ایک موبائل سے دوسرے میں باآسانی منتقل کرسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی دلچسپی حاصل کرنے کیلئے آئے دن دلچسپ فیچر متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    اب کمپنی کی جانب سے منفرد اور نئے چیٹ ٹرانسفر فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

    نیا فیچر

    اس حوالے سے ’ڈبلیو اے بِیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کے ذریعے صارفین چیٹ ٹرانسفر کے ساتھ واٹس ایپ کو چھوڑے بغیر اپنے پیغامات کو محفوظ طریقے سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کرسکیں گے۔

    اس کے علاوہ واٹس ایپ کے چیٹ ٹرانسفر فیچر صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی مکمل معلومات بشمول تمام ذاتی پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات وغیرہ کو منتقل کرنےکی اجازت دیتا ہے تاہم اپنی کال کی ہسٹری کو منتقل نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ میں بیک اپ فیچر اکتوبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنی واٹس ایپ ہسٹری کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر سکتے ہیں۔