Tag: new feature

  • گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

    ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی، جس کے بعد صارفین کو اپنی آواز میں سونگز ویڈیوز بنانے کی سہولت میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے بیشتر افراد خود گانے تیار کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

    جی ہاں! غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی ٹک ٹاک پوسٹس کے لیے خود گانے تیار کرسکیں گے۔

    TikTok

    اے آئی سانگ نامی اس فیچر میں صارف کو تحریری ہدایات دینا ہوں گی۔ لارج لینگویج ماڈل بلوم کے ذریعے صارفین کسی پوسٹ کو تیار کرتے ہوئے گانے کے بول یا شاعری تحریری شکل میں لکھ دیں گے۔

    اس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے اے آئی سانگ کو پوسٹ میں ساؤنڈز ایڈ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی گئی ہے۔

    کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ اے آئی سانگ جنریٹر نہیں اور ممکنہ طور پر اس نام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    Songs

    ترجمان کے مطابق اس فیچر کی ابھی آزمائش کی جا رہی ہے اور اس سہولت کے ذریعے کیٹلاگ میں موجود کسی بھی میوزک کو استعمال کرکے گانا تیار کرنا ممکن ہوگا۔

    یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے جانے والے گانوں کے معیار کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

    اے آئی کی مدد سے گانوں کو تیار کرنے کا رجحان نیا نہیں بلکہ گزشتہ مہینوں میں ایسے کئی گانے وائرل ہو چکے ہیں، ٹک ٹاک پہلا پلیٹ فارم نہیں جو اس طرح کے اے آئی فیچرز صارفین کے لیے متعارف کرا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب کی جانب سے بھی اے آئی کی مدد سے گانے تیار کرنے کے فیچرز کی آزمائش شروع کی گئی تھی۔

     

  • واٹس ایپ نے نئے سال میں بڑی سہولت متعارف کرادی

    واٹس ایپ نے نئے سال میں بڑی سہولت متعارف کرادی

    میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نئے سال کے پہلے ماہ میں چینلز کے لیے صارفین کو پہلی بڑی سہولت فراہم کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، میٹا کی جانب سے واٹس ایپ چینلز کے لیے 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ نے چینلز فیچر جون 2023 میں متعارف کرایا تھا جو آغاز میں چند ممالک تک محدود رکھا گیا تھا مگر ستمبر میں اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    صارفین اپنے پسند کی شخصیات، سپورٹس اور دیگر موضوعات کی اپ ڈیٹس کو چینلز کے ذریعے جان سکتے ہیں۔

    فیچرز

    نومبر میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بتایا تھا کہ محض 7 ہفتوں میں واٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

    واٹس ایپ چینلز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی جانب سے اس میں مزید فیچرز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ چینلز میں وائس نوٹس، پولز اور اضافی ایڈمنز جیسے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    بیان کے مطابق اب واٹس ایپ چینلز چلانے والے اپنے فالوورز کے ساتھ وائس اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے جس سے انگیجمنٹ میں اضافہ ہوگا۔

    Whatsapp

    کمپنی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

    اسی طرح واٹس ایپ چینلز میں مختلف موضوعات پر پولز کرانے کے آپشن کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

    ابھی چینلز میں صارفین صرف ایموجیز کے ذریعے ہی اپنے ردعمل کا اظہار کر سکتے ہیں۔

    ایک اور نیا فیچر چینل اپ ڈیٹس کو واٹس ایپ اسٹیٹس میں شیئر کرنے کا ہے۔

    اس فیچر سے چینل ایڈمنز کو اپنے چینل کو مقبول کرنے میں مدد ملے گی۔

    میٹا کے مطابق اب ایک چینل کو چلانے کے لیے 15 ایڈمنز کو ایڈ کرنا ممکن ہوگا جس سے صارفین کے ساتھ اپ ڈیٹس کو شیئر کرنے کا عمل زیادہ تیز ہو جائے گا۔

  • انسٹاگرام صارفین کو ایک اور سہولت دینے کی تیاری

    انسٹاگرام صارفین کو ایک اور سہولت دینے کی تیاری

    کیلیفورنیا : ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی اسٹوریز پر دیگر صارفین کی پروفائل کو شیئر کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹوریز انسٹاگرام کی دنیا کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور کمپنی جانب سے اس میں بہتری کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم اب اس فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد کسی پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فالوورز کی نظروں میں لانا ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فالوورز اسٹوریز میں شیئر کی گئی پروفائل باآسانی دیکھ سکیں گے اور فالو کرسکیں گے۔

     

  • ویڈیو کالز : واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

    ویڈیو کالز : واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن کیلئےایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ ہی نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔ اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے۔

    میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ڈبلیو اے بیٹاانفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے تھری ڈی اواتار کو استعمال کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ میٹا کی ایپس جیسے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام میں ڈیجیٹل اواتار کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اور اب میسجنگ ایپ کے لیے اسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جب صارف اپنے اواتار کو ویڈیو کال کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ چہرے کی حرکت اور تاثرات کی رئیل ٹائم میں نقل کرتا ہے۔ صارفین ویڈیو کال کے دوران اس فیچر کو ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔

    بیٹا ورژن استعمال کرنے والے جن صارفین کو یہ فیچر دستیاب ہے ان کے سامنے ویڈیو کال کے دوران اس کا آپشن نظر آتا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے سوئچ ٹو اواتار بٹن پر کلک کرنا ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس طرح کا فیچر جولائی میں فیس بک اور انسٹاگرام میں بھی متعارف کرایا گیا تھا تو یقیناً واٹس ایپ میں بھی یہ اس سے ملتا جلتا ہوگا۔

    یعنی اگر آپ میٹا کی دیگر ایپس میں اس فیچر کو استعمال کرچکے ہیں تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ واٹس ایپ پر اس کا تجربہ کیسا ہوگا۔

    فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

  • کروم کی انکوگنیٹو ونڈو استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اور سہولت

    کروم کی انکوگنیٹو ونڈو استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اور سہولت

    گوگل کروم کی انکوگنیٹو ٹیبز خفیہ سرگرمی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں یا اس وقت جب صارفین چاہتے ہیں کہ ان کی سرگرمی کا کوئی ریکارڈ نہ رکھا جاسکے، ایسے صارفین کے لیے ایک اور سہولت پیش کردی گئی۔

    گوگل نے اینڈرائیڈ میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو آپ کے انکوگنیٹو ٹیبز کو اس وقت تک پوشیدہ رکھے گا جب تک وہ آپ کے فنگر پرنٹ ڈیٹا سے غیر مقفل نہ ہوں۔

    یہ نیا فیچر پرائیوسی اسکرین آپشن سے ملتا جلتا ہے جو گوگل ایپس کے آئی فون ورژنز جیسے گوگل آتھنٹیکیٹر، ڈرائیو، فائی اور آئی او ایس گوگل ایپ میں پایا جاتا ہے۔

    تاہم، اینڈرائیڈ پر کروم کا انکوگنیٹو ٹیب لاک گوگل کی آئی او ایس ایپس میں پرائیویسی اسکرین سے تھوڑا مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔

    کروم کا اینڈرائیڈ ورژن آپ کو اپنے فنگر پرنٹ یا لاک اسکرین پن سے تصدیق کرنے دیتا ہے، جبکہ آئی او ایس صارفین اپنے پوشیدگی ٹیبز کو چھپانے کے لیے چہرے کی شناخت کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    آئی او ایس پرائیوسی اسکرین بھی ایک معیاری خصوصیت ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو کم از کم ابھی کے لیے کروم فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کچھ صبر کرنا پڑے گا۔

    انکوگنیٹو دوبارہ تصدیق کرنے والا لاک مستقبل کے کروم ایپ اپ ڈیٹ میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، لیکن یہ صرف چھپی ہوئی خصوصیت کے طور پر لکھنے کے وقت دستیاب ہے۔

    کچھ غیر جاری کردہ خصوصیات کے برعکس، اگر آپ نے کروم ورژن 105 اپ ڈیٹ انسٹال کیا ہے تو آپ اسے کروم کے مستحکم ورژن میں آزما سکتے ہیں۔

    تجرباتی فلیگ کو فعال کرنے کے لیے: اپنے اینڈرائڈ ڈیوائس پر کروم کھولیں۔

    chrome://flags/#incognito-reauthentication-for-android پر جائیں۔

    ڈراپ ڈاؤن مینو سے انابیلڈ کو منتخب کریں، انکوگنیٹو کے لیے ڈیوائس کی دوبارہ تصدیق کو فعال کریں۔

    کروم کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد، آپ کو ایپ کی ترتیبات میں اس خصوصیت کو آن کرنے کی ضرورت ہے۔ سیٹنگ پر جائیں پھر پرائیوسی اور سیکیورٹی پر جائیں۔

    جب آپ کروم چھوڑتے ہیں تو انکوگنیٹو ٹیبز کو لاک کریں کا آپشن آن کریں (کھلے انکوگنیٹو ٹیبز دیکھنے کے لیے اسکرین لاک کا استعمال کریں)۔

    آخر میں، جب فیچر کو فعال کرنے کا اشارہ کیا جائے تو اپنے فنگر پرنٹ یا لاک اسکرین پن کی تصدیق کریں۔

  • گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، گوگل میپ کی وجہ سے ایک سے دوسری جگہ جانے میں خاصی سہولت ہوگئی ہے، گوگل میپس میں اب ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل میپس کی مقبول سروس میں ائیر کوالٹی لیئر نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارد گرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔

    یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

    ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیئے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

    گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وہاں ایئر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

    یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسنیپ چیٹ نے شیئرڈ اسٹوریز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے نئے گروپس بنانے کا ایک نیا طریقہ ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    شیئرڈ اسٹوریز کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایپ پر موجود صارفین کے لیے باہمی تعاون اور اپنی خوشگوار یادوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا آسان ہو۔

    اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیئرڈ اسٹوریز اپنی مرضی کی کہانیوں کا ایک نیا ورژن ہے، ایک ایسی مصنوعات جس نے پہلے اسنیپ چیٹ کو کہانیاں بنانے اور دوستوں کو دیکھنے اور شیئر کرنے کی اجازت دی۔

    Snapchat introduces the new Shared Stories feature, here's how to use it

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اب ہماری نئی اور بہتر شیئرڈ اسٹوریز کے ساتھ اسنیپ صارفین جنہیں ایک گروپ میں شامل کیا گیا ہے، اپنے مزید دوستوں کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

    اسنیپ چیٹ شیئرڈ اسٹوریز فیچر کا استعمال کیسے کریں :۔
    اسنیپ چیٹ کھولیں اور اوپر بائیں جانب پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
    My Stories ہیڈر کے آگے "+New Story” آپشن پر کلک کریں۔
    اختیارات کی فہرست سے شیئرڈ اسٹوریز منتخب کریں۔

    Snapchat Update: App Introduces New Shared Stories Feature, Check How It  Works | India.com

    اس نئے فیچر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں اسنیپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ایک فیچر کا فالو اپ ہے جسے ڈائریکٹر موڈ کہتے ہیں، اس فیچر کو اسنیپ چیٹ کے پلیٹ فارم پر ویڈیو شائع کرنے کے لیے اس کے مقامی تخلیقی ٹولز تک آسان رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • گوگل صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر

    گوگل صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر

    امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس سے صارفین کو اس کے استعمال میں مزید سہولت ہوگی۔

    گوگل نے اپنی کلینڈر ایپ کو اپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم میں تبدیل کردیا ہے، گوگل نے گزشتہ سال جون میں اپنے صارفین کے لیے گوگل ورک پلیس کے نام سے ایک فیچر پیش کیا تھا جسے معمولی سی ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    گوگل ورک پلیس میں ہی نئی اپ ڈیٹ شامل کرتے ہوئے کمپنی اپنی کیلنڈر ایپ میں اپائنٹمنٹ شیڈولنگ فیچر بھی شامل کر رہا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندگان بکنگ پیج کے ذریعے اپنی دستیابی کی تفصیلات شیئر کر سکیں گے۔

    استعمال کنندگان گوگل کے اس بکنگ پیج کو آمنے سامنے ملاقات اور گوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو میٹنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    صارفین اس فیچر کی بدولت گوگل کیلنڈر پر اپنے نئے ایونٹس اور ٹاسک کو بھی صرف ایک آئیکون پر کلک کر کے سیٹ کرسکتے ہیں۔

    تاہم اس کے لیے استعمال کنندہ کو گوگل ورک پلیس کا بامعاوضہ انفرادی اکاؤنٹ درکار ہوگا۔

  • واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ گروپ چیٹ میں نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب حال ہی میں ایک اور فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے گروپ چیٹ میں ایک انوکھا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

    کیمرا یوزر انٹر فیس میں تبدیلی اور وائس کالز کے لیے نیا انٹر فیس متعارف کرنے کے بعد واٹس ایپ اب اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ گروپ میں پولز بنانے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

    فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے اس لیے اس کے متعلق مزید معلومات نہیں دی جا سکتیں، لیکن اسکرین شاٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ واٹس ایپ اپنی ایپلی کیشن میں پولز کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    اس فیچر کے بعد آپ گروپ میں ایک سوال پوچھ سکیں گے اور گروپ ممبران اس سوال کا جواب ووٹ کی صورت میں دے سکیں گے۔

    واضح رہے ان پولز کو صرف گروپ کے لوگ استعمال کر سکیں گے اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرِپٹڈ ہوں گے، یہاں تک کہ آپ کے جواب بھی، لہٰذا گروپ کے لوگ ہی پولز اور اس کے نتائج دیکھ سکیں گے۔

    فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن پر آزمائشی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے اس کا جاری کیا جانا جلد متوقع ہے۔

  • نئے آئی فون 14 پرو اور سام سنگ گلیکسی ایس 22 میں کیا فرق ہے؟

    نئے آئی فون 14 پرو اور سام سنگ گلیکسی ایس 22 میں کیا فرق ہے؟

    ایپل کے نئے آئی فون 14 متعارف ہونےمیں ابھی چند ماہ باقی ہیں تاہم اس کی ڈیوائس سے متعلق نت نئی افواہیں آتی رہتی ہیں۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایپل آئی فون14 پرو ماڈلز میں 8 جی بی ریم ہوگی جو کہ تازہ ترین گلیکسی ایس 22 سیریز کے مطابق ہے۔ اگرچہ کوئی نتیجہ اخذ کرنا بہت جلدی ہے، اضافی ریم ڈیوائس کو اے 16 بائیونک چپ کے ساتھ مل کر بہتر کارکردگی دکھانے کی اجازت دے گی۔

    آئی فون 14 پرو ماڈلز میں مبینہ طور پر 8 جی بی ریم ہے، سام سنگ گلیکسی ایس 22 جیسی یہ خبر میسج "یاکس1122” میں شائع ہوئی۔ کورین بلاگ ناور جو فرض کرتا ہے کہ آئی فون 14 پرو ماڈلز میں 8 جی بی ریم ہوگی۔

    رپورٹ میں سپلائی چین کے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ میموری کے اجزاء کی تصدیق ہوچکی ہے اور بڑے پیمانے پر پیداوار میں تیزی آرہی ہے۔ ماخذ کا ملا جلا ٹریک ریکارڈ ہے اور یہ ایپل پر منحصر ہے کہ آیا وہ لانچ سے پہلے اپنے منصوبوں کو جاری رکھ سکتا ہے۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہم نے آئی فون 14 کی ریم کے بارے میں تفصیلات سنی ہوں۔ جیف نے پچھلے سال کہا تھا کہ ایپل "پرو” ماڈلز کو 8 جی بی ریم سے لیس کرے گا۔

    آئی فون 12 پرو اور آئی فون 13 پرو ماڈلز فی الحال 6 جی بی ریم سے لیس ہیں۔ تاہم، معیاری آئی فون 14 ماڈلز کے لیے ایسا نہیں کہا جا سکتا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ غیر پرو ماڈلز میں ہمیشہ پرو ماڈلز سے کم ریم ہوتی ہے۔

    اگر یہ کامیاب ہوجاتا ہے تو، آئی فون 14 پرو ماڈل ریم کے لحاظ سے حال ہی میں اعلان کردہ سام سنگ گلیکسی ایس 22 ماڈلز کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آئی فون 14 کے ماڈل ابھی تک تیار ہو رہے ہیں اور کمپنی مستقبل میں اپنا راستہ بدل سکتی ہے۔