Tag: new feature

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر

    واٹس ایپ کا نیا فیچر

    امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے ایک اور حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    واٹس ایپ نے آفیشل بیٹا چینل پر موجود مائیکرو سافٹ اسٹور کے ذریعے یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم (یو ڈبلیو پی) ایپ کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

    واٹس ایپ کے اس اپ ڈیٹڈ ورژن میں یو ڈبلیو پی ایپ کے ذریعے ایموجیز کے لیے شارٹ کٹ متعارف کرایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ کی خبریں دینے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم کے لیے واٹس ایپ نے ڈارک تھیم کا فیچر متعارف کروایا تھا جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں دیے گئے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایموجی شارٹ کٹ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر میں استعمال کنندہ جیسے ہی کولن کے ساتھ کوئی مخصوص کی ورڈ ٹائپ کرے گا تو واٹس ایپ اس کی ورڈ سے متعلقہ ایموجیز ظاہر کرے گا۔

    یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے لیے کافی پہلے سے ہی دستیاب ہے، تاہم یو ڈبلیو پی صارفین اس سے تاحال محروم تھے۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر، گروپس ممبران کی مشکل آسان ہوگئی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، گروپس ممبران کی مشکل آسان ہوگئی

    واٹس ایپ میں گروپس ایک اہم فیچر ہے جس کے ذریعے متعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں مگر اس میں اب تک ایک کمی ہے اور وہ ہے لوگوں کی محدود تعداد، یعنی ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین نہیں ہوسکتے۔

     اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اس خامی کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیونٹی نامی فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ "ویبیٹا انفو” کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے۔

    یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کے لیے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا۔

    — شٹر اسٹاک فوٹو

    اس میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس تک صرف ایڈمنز کو رسائی ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کرسکیں گے۔ کمیونٹی کے گروپس میں شامل افراد گروپس کو دیکھ نہیں سکیں گے۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام کے مقابلے میں پر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کمیونٹی جیسا فیچر پہلے سے چینیلز کے نام سے موجود ہے جس میں 20 ہزارافراد کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔

    ٹیلی گرام چینیلز میں صرف ایڈمنز کو ہی پوسٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور توقع ہے کہ واٹس ایپ کمیونٹی فیچر بھی لگ بھگ اسی طرح کام کرے گا۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    ایک اور فیچر کو جلد واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو کسی گروپ میں تمام افراد کے لیے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے حوالے سے ہے۔

    گروپ ایڈمن کو ہر ایک کے لیے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا اختیار اس فیچر کے ذریعے مل سکے گا۔ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

  • واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ اسٹیٹس: نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں، اب اس کے اسٹیٹس سے متعلق ایک اور فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق رابطوں کی مقبول ترین سروس واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹس کے لیے ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

    ان ڈو بٹن کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

    یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کروا دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو 24 گھنٹے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔

  • آئی ایس او15: ایپل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    آئی ایس او15: ایپل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    سلیکان و یلی : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی ایس او15 میں فوکس موڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    اس فیچر میں ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ کو زیادہ فعال اور بہتر بنایا ہے۔ درحقیقت ایپل نے پرانے "ڈی این ڈی” موڈ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کچھ نئے فیچر شامل کیے ہیں جس میں کالز اور پیغامات کے لیے فلٹر کی تخلیق اور آپ کی عدم دستیابی کی صورت میں خود کار اور متعدد کسٹومائزیشن کے ساتھ آٹو ریپلائی کا فیچر بھی شامل ہے۔

    فوکس موڈ میں استمال کنندگان کو زیادہ سہولیات دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ آسانی اور سہولت سے اپنے’ ڈو ناٹ ڈسٹرب ‘ موڈ کو ترتیب دے سکیں۔

    فوکس موڈ میں استمال کنندگان ایپل مصنوعات میں زیادہ آسانی اور سہولت سے اپنے’ ڈو ناٹ ڈسٹرب ‘ موڈ کو ترتیب دے سکتے ہیں۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ فوکس موڈ ایپل میک، ایپل گھڑی اور آئی پیڈ پر بھی یکساں کام کرے گا، آئیے دیکھتے ہیں کہ فوکس موڈ کس طرح کام کرتا ہے اور اسے کس طرح ترتیب دینا ہے۔

    آئی او ایس 15میں فوکس موڈ کو کیسے ترتیب دیا جائے ؟

    سب سے پہلے اپنے آئی فون یا آئی پیڈ میں آئی او ایس 15 اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں، پھر ’سیٹنگز ایپ‘ میں جا کر ’ "فوکس” آپشن منتخب کریں۔ یہاں آپ کو پہلے سے موجود کچھ آپشن دکھائی دیں گے۔

    جن میں ڈو ناٹ ڈسٹرب، ڈرائیونگ، سلیپ اور ورک شامل ہیں۔ ان آپشنز کے ساتھ ہی سیدھی طرف ’+‘ بٹن دکھائی دے گا۔ ’+‘ بٹن پر ٹچ کرکے آپ کسٹم ( اپنی مرضی کے مطابق) فوکس موڈ تخلیق کرسکتے ہیں۔

    اس کے بعد "شیئر آکروس ڈیوائسز” کا آپشن تلاش کرنا ہوگا جو کہ اس کے نیچے ہی موجود ہے، جس میں آپ کو "فوکس اسٹیٹس” اور "فون کالز” کے آپشن دکھائی دیں گے، جن کے ذریعے اس بات کا تعین کرسکتے ہیں کہ کس ایپلی کیشن کو فوکس موڈ تک رسائی دینی چاہیئے اور فوکس موڈ فعال ہوتے ہوئے کالز کو کس طرح مینیج کرنا ہے۔

    +‘ بٹن پر ٹیپ کر کے آپ فٹنیس، گیمنگ، مائند فُلنیس اور ریڈنگ کے آپشن دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سے آپ انہیں فوکس موڈ فہرست میں شامل کرکے کسٹومائز کر سکتے ہیں۔

    کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنا

    کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنے کے لیے "پلس” بٹن ٹیپ کرکے کسٹم کو منتخب کریں۔ اس کے بعد اسے کوئی نام دے کر رنگ اور آئی کون منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ کو اپنی فون بک میں موجود ان افراد کو منتخب کرنا ہے، جنہیں آپ چاہتے ہوں کہ وہ فوکس موڈ آن ہوتے ہوئے بھی آپ کے نوٹیفیکیشن موصول کرسکیں۔

    "کالز فرام” کا آپشن منتخب کریں اور دیے گئے آپشنز ایوری ون، نو ون، فیوریٹس اور آ ل کانٹیکس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اور پھر "الاؤ” بٹن پر ٹیپ کردیں اور اگر آپ کسی کو "الاؤ” نہیں کرنا چاہتے تو پھر "الاؤ ناؤ” بٹن پر ٹیپ کردیں۔

    اگلے مرحلے میں آپ کو اس ایپ کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے، جسے آپ نوٹی فیکیشن ظاہر کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ دی گئی فہرست سے ایپس کو ایڈ کرنے کے لیے ’+‘ بٹن پر ٹیپ کریں، آپ "ٹائم سین سیٹیو” آپشن کو فعال کرکے "الاؤ” بٹن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔

    کانٹیکٹ نوٹی فیکیشن کی طرح یہاں بھی آپ کسی بھی ایپ کو نوٹی فکیشن "الاؤ” نہ کرنے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ ایک بار یہ سیٹنگز مکمل کرنے کے بعد آپ کا فوکس موڈ تیار ہوجائے گا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر، نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے مگر صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔

    واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ "ویب ایٹا انفو” کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے اس مقصد کے لیے اپنے ایک فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر میں ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو سات دن میں غائب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اب واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات غائب ہونے کی مدت کو 90 دن تک بڑھایا جارہا ہے اور فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

    چونکہ 90 دن بعد پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے سے پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا تو کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    یعنی جب میسجز 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا۔

    واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر میں مجموعی طور پر 3 آپشنز صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔7دن اور 90 دن کے علاوہ ایک اور آپشن 24 گھنٹے کا ہوگا۔

    24 گھنٹے والے آپشن پر کمپنی کی جانب سے اپریل 2021 سے کام کیا جارہا ہے اور اب 90 دن والے آپشن کے ساتھ جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

    ویو ونس
    اس سے قبل واٹس ایپ نے اگست 2021 میں ایک ڈس اپیئرنگ میسج فیچر ویو ونس کے نام سے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیو کو ایک بار ہی دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے بعد میڈیا فائلز غائب ہوجاتی ہیں۔

    کمپنی کے مطابق ان تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن ہے جس کا علم بھیجنے والے کو نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • کسی بھی واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

    کسی بھی واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

    اگر آپ کو کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس کی ویڈیو پسند آگئی ہے اور آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ نے یہ مشکل بھی حل کردی اب آپ بھی اسے اپنے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

    عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔ ان نئے فیچرزکے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے ہزاروں صارفین کی مشکلات کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔

    واٹس ایپ اسٹیٹس ایک ایسا ہی فیچر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے جذبات اور احساسات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے لیکن بہت سے لوگ شاید یہ نہ جانتے ہوں کہ کسی بھی صارف کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو بھی بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    کیا آپ کو بھی اکثر کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو اتنا متاثر کرتی ہے کہ آپ بھی اس ویڈیو کو اپنے آرکائیو یا اسٹیٹس میں موجود دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اگر ایسا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح کسی بھی دوست یاکانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی فرد کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    اینڈرائیڈ اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل فائلز ڈاؤن لوڈکرلیں بعد ازاں ایپ کے بائیں جانب کارنر پر موجود مینو

    آئیکن کو کلک کریں۔

    سیٹنگ آپشن پر جائیں اور show hidden files کے لیے ٹوگل آن کریں، اس کے بعد اسمارٹ فون کے فائل مینیجر میں جائیں اور انٹرنل اسٹوریج آپشن WhatsApp> Media > Statuses پر کلک کریں۔

    اب فولڈر کے آپشن میں آپ اسٹیٹس میں چیک کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے جس فوٹو یا ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہیں اسے کلک کرکے بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ اسٹیٹس ویڈیو پر دیر تک پریس رکھنے سے آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو بآسانی مطلوبہ مقام پر ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کو بڑی سہولت مل گئی

    پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

    واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔

    اس بار ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے آرکائیو سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ چیٹ پر آرکائیو کا آپشن آگیا ہے جس کے تحت صارف آرکائیو کی ہوئی چیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

    اس نئے فیچر میں آرکائیو کی گئی چیٹس میں آنے والے نئے میسج کا نوٹی فکیشن نہیں آتا بلکہ آرکائیو کے آپشن پر میسجز کی تعداد لکھی ہوئی آ جاتی ہے۔ اینڈرایئڈ موبائل استعمال کرنے والے صارفین آرکائیو کے آپشن کو باآسانی ہٹا سکتے ہیں۔

    آرکائیو کے آپشن کو ہٹانے کا طریقہ :

    سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور اسکرین کی ٹاپ پر سامنے آنے والا آرکائیو کا آپشن دبائیں، اس سے تمام آرکائیو جیٹ کھل جائے گی۔اس کے بعد آرکائیو کے ساتھ ہی تین ڈاٹس بنے ہوئے نظر آئیں گے جس کو دبانے سے آرکائیو سیٹنگ کھل جائے گی۔

    اب صارف آرکائیو سیٹنگ میں جا کر کیپ چیٹس آرکائیو کو ڈس ایبل کرتے ہی آرکائیو کا باکس چیٹ کے اوپر سے ہٹ جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آرکائیو کیے گئے گروپس اور چیٹس میسج آتے ہی اسکرین پر سامنے آجائیں گے۔

  • لوگوں کی بدزبانی سے پریشان صارفین کے لیے ٹویٹر کا نیا فیچر

    لوگوں کی بدزبانی سے پریشان صارفین کے لیے ٹویٹر کا نیا فیچر

    ٹویٹر پر ہراساں کرنا اور غیر مہذب زبان کے استعمال کے لیے صارفین کو ذہنی طور پر پریشان کرنا معمول بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لیے اب ٹویٹر نے نیا فیچر کروا دیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کے لیے رپلائی کے فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، اب صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد بھی رپلائز کو محدود کرسکیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹویٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    یعنی اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹویٹ پر لوگوں کے رپلائز قابل برداشت نہیں تو وہ رپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔

    یہ فیچر اس اس وقت متعارف کروایا گیا ہے جب حال ہی میں ٹویٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹویٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔

    پہلے فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا جس کا مقصد چند مخصوص افراد کو ہی ٹویٹس تک رسائی دینا تھا۔ ٹویٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے، ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

    ایک اور کانسیپٹ فیچر رپلائز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔

    ایسا کرنے پر اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کر کے اس فرد کو رپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹویٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔

  • ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    ٹک ٹاک نے ویڈیوز بنانے والے صارفین کو خوشخبری سنا دی

    سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں مگر اب کمپنی نے طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

    مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ میں اب تمام صارفین 2 منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کرسکیں گے۔ اب تک ٹک ٹاک میں ایک منٹ سے زیادہ طویل پوسٹ نہیں کی جاسکتی تھی مگر اب یہ دورانیہ 3 منٹ کا کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر کی آزمائش دسمبر 2020 سے جاری تھی اور اس کا مقصد صارفین کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ طویل ویڈیوز سے کریٹیرز کو وہ مواد زیادہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو محدود وقت کے باعث زیادہ متاثرکن نہیں ہوتا۔

    طویل ویڈیوز کا فیچر آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ چند سیکنڈز کی پرمزاح یا دلچسپ ویڈیوز اور ان کو آسانی سے فلپ کرکے دوسری دیکھنا صارفین کے دلوں میں جگہ بناگیا تھا۔

    اس کے مقابلے میں 3 منٹ طویل ویڈیوز کا تجربہ کس حد تک کامیاب ہوتا ہے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے جگا، مگر بظاہر یہ یوٹیوب کی نقل محسوس ہوتا ہے۔

    شروع میں یوٹیوب کی ویڈیوز بھی 10 منٹ سے کم وقت کی ہوتی تھیں، 3 منٹ بھی کافی طویل وقت ہوتا ہے، جس میں پورا فلم ٹریلر یا میک اپ ٹیوٹرل دکھایا جاسکتا ہے۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کے ریکومینڈیشن الگورتھم میں طویل کلپس سے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

    تاہم یہ واضح ہے کہ زیادہ طویل ویڈیو دیکھنے کا مطلب ایپ پر زیادہ وقت بھی گزارنا ہے اور وقت کے ساتھ مختصر وائرل ویڈیوز کی تعداد میں کمی بھی آسکتی ہے۔

  • انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسٹوریز کے ساتھ دیے جانے والے لنک کو بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کی آزمائش شروع کی ہے۔

    انسٹا میں اب سوائپ اپ کے بجائے ایک اسٹیکر کے ساتھ لنکس منسلک کیے جاسکیں گے۔

    یہ اسٹیکرز اسی طرح کام کریں گے جیسے سوائپ اپ لنکس کام کرتے ہیں تاہم اس میں بس سوائپ اپ کی بجائے بس کلک کرنا ہوگا۔

    اسی طرح صارفین اب اسٹوریز پر اپنا ردعمل ایک اسٹیکر سے بھی ظاہر کرسکیں گے، جو اس وقت سوائپ اپ والی اسٹوریز میں ممکن نہیں۔

    انسٹاگرام کے پراڈکٹ ہیڈ وشال شاہ کے مطابق اس ٹیسٹ کا مقصد یہ جاننا ہے کہ لوگ لنکس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیسٹ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ
    لوگ کس طرح کے لنکس پوسٹ کرتے ہیں جبکہ اسپیم اور گمراہ کن مواد والے لنکس پر بھی نظر رکھی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لنک اسٹیکرز انسٹاگرام کا ایسا مقصد ہے جسے بتدریج حاصل کیا جائے گا، یہ مستقبل کا نظام ہے جو ہم حاصلل کرنا چاہتے ہیں۔

    فی الحال یہ نیا فیچر ویریفائیڈ صارفین یا کم از کم 10 ہزار فالوورز والے صارفین تک محدود ہوگا۔