Tag: new feature

  • واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

    واٹس ایپ پر غلط میسج بھیجنے والے افراد کے لیے خصوصی فیچر

    کیلی فورنیا: موبائل فون مسیجنگ کی معروف کمپنی واٹس ایپ نے اپنی اپلیکشن میں خصوصی فیچر شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے شامل کیا جارہا ہے۔

    اگر آپ نے واٹس ایپ پرغلط پیغام بھیج دیا یا پھر کوئی غلطی کردی ہے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں کیونکہ موبائل فون کی معروف مسیجنگ کمپنی نے شاندار فیچر جلد متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کروارہا ہے جو ابھی تک کوئی بھی کمپنی نہیں لاسکی، اس نئے فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر کوئی بھی صارف پیغام بھیجنے میں غلطی کردے تو اُسے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


    پڑھیں: ’’ واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف ‘‘


    نئے فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے گئے پیغام میں ردوبدل کرنے اور اُسے حذف کرسکے گا تاہم یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے  پیغام میں تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری ہے، تاہم صارف صرف اپنے حالیہ پیغام کو ہی تبدیل کرنے کے قابل ہوگا، اس فیچر کا اطلاق پرانے پیغامات پر نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں: ’’ اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر‘ واٹس ایپ کے لیے خطرہ ‘‘


    خیال رہے اسمارٹ فون کی معروف اپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں ‘ انتظامیہ کی جانب سے عوامی مطالبات کے مد نظر اس میں نت نئے فیچرز شام کیے جاتے ہیں۔

  • فیس بک کا وائس ٹرانسکرپشن کا فیچر متعارف

    فیس بک کا وائس ٹرانسکرپشن کا فیچر متعارف

    نیویارک : گوگل وائس نے وائس میسج کو تحریر میں تبدیل کرنے کا آغاز کیا، فیس بک بھی اس دوڑ میں شامل ہوگیا ہے،  فیس بک نے اپنے صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے وائس ٹرانسکرپشن کا فیچر متعارف کرادیا۔

    فیس بک نے محدود صافین کے میسنجر میں وائس ٹرانسکرپشن کا فیچر شامل کردیا ہے، جس کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے افراد وائس میسج تحریری طور پر بھی پڑھ سکیں گے۔

    فیس بک میسنجر پر آڈیو کلپ کی صورت میں وائس میسج بھیجنے اور وسول کرنے والے آڈیو میسج سننے کے ساتھ اس پیغام کو تھریری طور پر بھی پڑھ سکیں گے۔مثلاً آپ کسی میٹنگ میں شرکت کررہے ہوں اور اچانک سے آپ کوکوئی اہم وائس میسج آجائے تو آپ کو اسے اونچی آواز میں سننے کی ضرورت نہیں ٹرانسکرپشن فیچر کے تحت آپ یہ وائس میسج پڑھ بھی سکیں گے۔

    لمبی گفتگوکو سننے کے بجائے ایک نظر ٹیکسٹ دیکھنے سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ پیغام بھیجنے والا کیا کہنا چاہتا ہے، اگر کوئی صارف چاہے تو اس فیچر کو غیر فعال بھی کرسکتا ہے۔ فیس بک نے تجرباتی طور پر یہ فیچر اتنے کم صارفین کے لئے متعارف کرایا ہے کہ شاید ہی کوئی اسے غیر فعال کرے۔

    فیس بک کے وائس پریذیڈنٹ ڈیوڈ مارکس کے مطابق ابتدائی طور پر صارفین کے رائے جاننے کیلئے ہم نے محدود اکاؤنٹ ہولڈرز کے میسنجر میں وائس ٹرانسکرپشن کا فیچر شامل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صارفین کی رائے اور تجربہ بہتر رہا تو پھر ہم اسے بڑے پیمانے پر فیس بک یورز کیلئے متعارف کروائیں گے۔

  • صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    کراچی: (ویب ڈیسک) فیس بک کے ماہرین ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں جو صارف کی ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھے گا اور اس کے متعلق رائے بھی دیگا۔

    فیس بک لیب کے سربراہ یان لیکون کے مطابق سافٹ ویئر میں یہ صلاحیت ہوگی کہ صارف کی جانب سے اپلوڈ کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز کے متعلق رائے دیگا۔جبکہ سافٹ ویئر صارف کو آگاہ بھی کریگا کہ آیااپلوڈ کی گئیں چیزیں مناسب ہیں یا غیر مناسب،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بنا اجازت کسی کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو بھی یہ ذہین سافٹ ویئراس شخص کو خبردار کردے گا، فیس بک کے مطابق سافٹ ویئر صارف کوپریشانی سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    نیویارک : فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کی  زریعے آپ نہ صرف ویب بلکہ آئی او ایس استعمال کرنے صارفین اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی جگہیں ، تصاویر ، پوسٹ ، موویز ڈھونڈ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل کچھ عرصے پہلے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کے زریعے  صارفین خاص مواد ڈھونڈ سکتے تھے، لیکن کسی خاص پوسٹ اور تصویر کو سرچ کرنا آسان نہیں تھا، اس لئے فیس بک نے اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    امید ہے کہ فیس بک کا نیا فیچر اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا لیکن فیس بک کی جانب سے اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔