Tag: new film

  • قطرینہ کیف اپنی فلم میں بہن کو متعارف کرائیں گی

    قطرینہ کیف اپنی فلم میں بہن کو متعارف کرائیں گی

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف نے ادا کاری کے بعد فلم سازی کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا، وہ آج کل اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی فلم بنانے کیلئے صلاح مشورے کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ قطرینہ کیف متعدد کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاریاں کررہی ہیں جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن ایزا بیل کو متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

    katrina-post-01

    حال ہی میں ایزابیل کو قطرینہ کیف کے ساتھ کئی پارٹیوں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے اور اس کے بعد سے ہی ان کے بالی وڈ میں قدم رکھنے کی باتیں گشت کرنے لگیں۔ ویسے ابھی وہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہاں ماڈلنگ اور اداکاری کرتی ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق وہ اپنے ‘ہدایت کار دوستوں کے ساتھ فلموں کی کہانیوں پر بھی غور کر رہیں’ تاکہ مناسب کہانی کے ساتھ وہ اپنی بہن کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر سے لانچ کر سکیں۔

    katrina-post-02

    پہلے یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ سلمان خان ان کی بہن ایزابیل کو لانچ کریں گے۔ خیال رہے کہ قطرینہ کیف کو بھی سلمان نے ہی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔

    بالی وڈ میں اداکاروں اور فنکاروں کا کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد فلم ساز بننا نیا نہیں ہے۔ قطرینہ کیف سے قبل یہ کام انوشکا شرما اور پرینکا چوپڑہ کامیابی کے ساتھ انجام دے چکی ہیں۔

  • گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    کراچی: پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دے دیا ہے۔

    Komal-3

    کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’آفرین‘‘ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف بنائی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کو دہشت گردی سے دور دکھایا گیا ہے۔

    Komal-1

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’’کومل بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کردار کو دیکھ رہی ہیں اور وہ فلم میں اپنے رول بخوبی نبھا سکیں گی‘‘۔

     

  • نئی کامیڈی فلم ’’وائل وی آر ینگ ‘‘کا ٹریلر جاری

    نئی کامیڈی فلم ’’وائل وی آر ینگ ‘‘کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ اداکار نومی واٹس اور بین اسٹلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم”وائل وی آر ینگ”کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

    فلمساز،رائٹر و ہدایتکار نوا بومباک کی فلم میں نومی واٹس اور بین اسٹلر کے ساتھ ایڈم ڈرائیور،امانڈا سیفرائیڈ،چارلس گورڈن اور ایڈم ہوروٹز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    اسکاٹ روڈن کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے،ایک نوجوان اچانک ان کی شادی شدہ زندگی میں بھونچال لے آتا ہے۔

    کامیڈی ڈرامہ فلم وائل وی آر ینگ اگلے سال ستائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • نئی فلم ہیپی نیو ایئر کامیاب ہوگی ، شاہ رخ خان

    نئی فلم ہیپی نیو ایئر کامیاب ہوگی ، شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میری نئی فلم  ہیپی نیو ایئر کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، مردوں کے معاشرے میں ایک عورت ذہانت اور ہنر کے ساتھ ہی کامیاب ہو سکتی ہے۔

    اداکار شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمساز فرح خان کے ساتھ متعدد فلمیں کر سکے ہیں ، جن میں  میں ہوں نا اور اوم شانتی اوم شامل ہیں، حال میں انہوں نے انکے ساتھ فلم ہیپی نیو ایئر  کی ہے۔

    shah

    انہوں نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کیلئے اچھی کہانی اور اچھی کاسٹنگ ضروری ہے تاکہ فلم کامیابی حاصل کر سکے ، یہ ضروری نہیں کہ کسی سٹار کی وجہ سے فلم کامیاب ہو اس میں تمام اداکاروں کی محنت شامل ہوتی ہے ۔

  • سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    سائنس فکشن فلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

    باکس آفس پرایڈونچرسےبھرپورفلم دی میزرنر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی،سائنس فکشن  فلم نے تین دن میں بتیس ملین ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ باکس آفس پرسائنس فکشن فلم دی میزرنر نے کامیابی کےجھنڈے گاڑ دیئے ہیں، فلم نے تین دنوں میں مداحوں کواپنےسحرمیں جکڑ کربتیس ملین ڈالرکمالئے ہیں، فلم نے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے،فلم ”اے واک امنگ دی ٹومب اسٹون” اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی، جس نے تیرہ ملین ڈالر کا بزنس کیاجبکہ باکس آفس پر گیارہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پرآنے والی کامیڈی سے بھرپورفلم”دس از دی ویئرآئی لیویو” ہے۔

  • ہوبٹ کا تیسرےاورآخری پارٹ کا ٹریلر ریلزہوگیا

    ہوبٹ کا تیسرےاورآخری پارٹ کا ٹریلر ریلزہوگیا

    جادوئی کرشموں سے بھرپورفلمدی ہوبٹ کا تیسرےاورآخری پارٹ کا ٹریلر ریلزہوگیا،ایڈونچرسےبھرپورفلم کےجاندارٹریلر نےمداحوں کو خوش کردیا۔

    بونوں کی جادوئی دنیا میں آگیا ہےبھونچال ہنستےکھیلتےبونےاب دوچار ہیں بڑی مشکلات سے،فلم کےاس پارٹ میں ان کا اب سامنا ہے دیو ہیکل آگ اگلتے ڈریگنز سے۔

    the-hobbit-the-battle-of-the-five-armies-official-poster-header

    انہیں اب جنگ لڑنی ضروری ہے لیکن ان کے پاس طاقت نہیں،اسی لئےکرنا ہے چھوٹے چھوٹےبونوں کا عقل کا استعمال۔

    ان کی دنیا پرحاوی ہونےوالےآگ اگلتے بڑے بڑے ڈریگنز کیا کیا بونوں کی چال کے سامنے ہار جائیں گے یا پھرایک نیا امتحان ہوگا، یہی ہے پیٹرجیکسن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم دی ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کی فلم کا تیسرا اور آخری پارٹ، فلم رواں سال دسمبر میں ریلیزہوگی۔