Tag: New Footage

  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

    سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی خان کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے ہے کہ ملزم کی مزید ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو  میں ملزم کو اپنی شناخت چھپانے کے لیے بدلے ہوئے کپرے میں بلیک بیگ کے ساتھ دیکھا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی خان پر حملے کے فوری بعد سامنے آنے والی ویڈیو مین مبینہ حملہ آور کو پیلے رنگ کی شرٹ میں دیکھا گیا تھا تاہم اب نئی فوٹیج میں اسے کپڑے بدلنے کے بعد باندرہ اسٹیشن کے قریب بھی دیکھا گیا۔

    تصویر سیف کے گھر اور باندرہ کے لکی ہوٹل علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ہے۔ تصویر صبح 8 بجے کی ہے۔ حملہ آور کا حُلیہ بدلا ہوا ہے۔ وہ آسمانی نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا پر ملزم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایا گیا ہےکہ یہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد کی ہے، حملے کے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔

    ویڈیو میں ملزم کو دکان پر ہیڈ فونز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر حملے کو 50 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن پولیس ابھی تک مفرور ملزم کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

    ملزم کو پکڑنے کے لیے ممبئی کی مقامی پولیس اور کرائم برانچ نے 40 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ملزم کی ممبئی تھانے اور پالگھر ضلع کے مختلف علاقوں میں تلاش جاری ہے۔

  • مشہور بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر

    مشہور بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر

    کینیڈا : ایک سو سات برس بعد دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ‘ٹائی ٹینک ‘ کی نئی تصاویر منظر عام پر آگئیں ، یہ تصاویربارہ ہزارپانچ سو فٹ گہرے سمندرمیں لی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سوسات برس قبل ڈوب جانے والے دنیا کے سب سےبڑے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نئی تصاویر سامنےآگئیں۔

    کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے چار سوکلومیٹر دور بحرِاوقیانوس میں غوطہ خور وکٹر ویسکوو نے مشہور بحری ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر کھینچی، یہ تصاویربارہ ہزارپانچ سو فٹ گہرے سمندرمیں لی گئی ہیں۔

    ویسکوو ٹیکساس میں مقیم نجی سرمایہ کار بھی ہے ، ایک گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے پانچ سمندروں کے نیچے نقشہ بنانے کے مشن کی قیادت کر رہا ہے، اس گاڑی کو بنانے میں تین سال لگے۔

    یاد رہے کہ سنہ 1912 میں انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ہمپٹن سے امریکی شہر نیویارک جانے والے 3 منزلہ عظیم بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ایک برفانی تودے سے ٹکرانے کے حادثے میں 15 سو مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    جہاز پر کل ڈھائی ہزار کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر بچوں اور خواتین کو بچا لیا گیا تھا۔ اس حادثے کو بیسویں کا ہولناک ترین حادثہ بھی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ اس کے برفانی گلیشیئر سے ٹکرانا نہیں تھا، بلکہ جہاز میں ہولناک آتشزدگی پیش آگئی تھی جس کے باعث جہاز ڈوب گیا۔