Tag: new fraud

  • بجلی کاٹنے کی دھمکی دے کر لوگوں سے رقم وصول کی جانے لگی

    بجلی کاٹنے کی دھمکی دے کر لوگوں سے رقم وصول کی جانے لگی

    بھارت میں جعلسازوں کے ایک گروہ نے لوگوں کو ان کے گھر کی بجلی منقطع کرنے کا فریب دے کر ان سے رقم اینٹھنی شروع کردی، بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دھوکے کے خلاف شکایات درج کروائیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گروہ ریاست مہاراشٹر میں اچانک سرگرم ہوا ہے، سب سے پہلے راہول نام کے ایک شخص کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں اسے بتایا گیا کہ اس نے پچھلے مہینے کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا۔

    راہول کو کہا گیا کہ وہ فوری طور پر بجلی کا بل ادا کرے ورنہ شام تک اس کے گھر کی بجلی منقطع کردی جائے گی، مزید معلومات کے لیے اسے ایک نمبر پر کال کرنے کا بھی کہا گیا۔

    راہول کو یاد نہیں تھا کہ اس نے بجلی کا بل ادا کیا ہے یا نہیں، چنانچہ اس نے مذکورہ نمبر پر کال کی اور تھوڑی ہی دیر میں اسے اندازہ ہوگیا کہ یہ کوئی جعلساز اسکیم ہے۔

    ایسی ہی شکایات ریاست کے دیگر شہروں سے بھی سامنے آنی شروع ہوگئیں۔

    شکایات کنندگان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے انہیں فون کر کے خود کو بجلی کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا اور ایک اکاؤنٹ نمبر دے کر کہا کہ وہ اپنا بجلی کا بل اس اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

    بعض افراد کو ایک اسمارٹ فون ایپ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا گیا، ٹیم ویور نامی یہ ایپ صارف کے موبائل کا کنٹرول حاصل کرلیتی ہے۔

    مذکورہ شکایات سامنے آتے ہی ریاستی بجلی کمپنی، ٹیلی کام کمپنیز اور پولیس متحرک ہوگئی، تینوں نے اپنے طور پر آگاہی مہمات کے ذریعے شہریوں کو کسی بھی قسم کی رقم ٹرانزکشن سے گریز کی ہدایت کردی۔

    شہریوں کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی گئیں۔

    اس قسم کے کسی بھی میسج کی پہلے تصدیق کریں۔

    غیر مصدقہ ذرائع کو رقم نہ بھیجیں۔

    فون پر بتائی گئی کوئی ایپ انسٹال نہ کریں۔

    کسی کے پرائیوٹ فون نمبر یا اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہ بھیجیں۔

    اپنی ذاتی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ، جلد ہی وائس کال ممکن ہو سکے گی

    کراچی: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کے نئے فیچر پر کام جاری ہے ، واٹس ایپ پر جلد وائس کال بھی ممکن ہو سکے گی۔

    حال ہی میں سامنے آنے والے کچھ دلچسپ اسکرین شاٹ میں اس ایپلی کیشن کے وائس فیچرز کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔عین ممکن ہے کہ اس نئے فیچر کی ٹیسٹنگ بھی جاری ہو، اسکرین شاٹس سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ پوری کال کرنے کی فعالیت چیٹ فنکشن سے بالکل الگ ہے، ڈائلنگ، رابطوں اور کال اسٹیٹس کے لئے بھی الگ اسکرین ہو گی۔

  • واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    واٹس ایپ صارفین دھوکے میں نہ آئیں

    نیویارک:  مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ انہیں ایک جعلی میسج کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ عنقریب اس ایپ کے استعمال پر رقم وصول کی جائے گی۔

    صارفین کو ایک میسج  بھیج کر بتایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ اپنے غیر سرگرم صارفین پر جلد ہی پابندی عائد کر دے گی اور اگر وہ سرگرم نہ ہوئے تو پابندی کے بعد ان سے ہر میسج کے عوض 37سینٹ (تقریباً 38پاکستانی روپے کی رقم وصول کی جائے گی ۔

    اس پابندی سے بچنے کیلئے صارفین کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ فوری طور پر ایک میسج کو کم از کم 10لوگوں کو فاورڈ کریں تاکہ ان کا شمار سر گرم صارفین میں کیا جائے ۔

    دوسری جانب واٹس ایپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی سروس تاحال مفت دستیاب ہے اور کمپنی کوئی رقم وصول نہیں کر رہی ہے۔