Tag: New Home

  • رنبیر اور عالیہ کی شادی پھر ملتوی، نئے گھر کی ویڈیو وائرل

    رنبیر اور عالیہ کی شادی پھر ملتوی، نئے گھر کی ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار رنبیر کپور اور خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ بہت جلد ایک دوسرے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، تاہم ابھی تک تاریخ کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔

    اس حوالے سے عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے تصدیق کی ہے کہ شادی 14 اپریل کو نہیں ہورہی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین اپنے پسندیدہ فنکاروں کی اس خوشی کے موقع پر انہیں مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

    شادی کے بعد یہ دونوں میاں بیوی کس گھر میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں گے اس سلسلے میں ان کے مداحوں میں کافی جوش وخروش بھی پایا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ اس گھر میں رہیں گے۔

    اسی دوران بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کے نئے گھر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راہول بھٹ کا کہنا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی 14 تاریخ کو نہیں ہورہی اور نہ ہی 13 اپریل کو کسی قسم کی کوئی تقریب رکھی گئی ہے۔

    راہول بھٹ کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ‘شادی ملتوی کرنے کی وجہ تاریخ کا میڈیا میں لیک ہونا ہے، اسی وجہ سے اہلخانہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شادی کو آگے بڑھا دیا ہے’۔

    عالیہ کے بھائی نے کہا کہ ‘یہ بات سب کے علم میں ہے کہ شادی ہورہی ہے لیکن جو تاریخیں میڈیا پر زیر گردش ہیں ان پر اب شادی نہیں ہوگی، میری بات اپنے پاس لکھ لیں، 14 اور 13 کو شادی کی کوئی تقریب نہیں ہے، ہمارے خاندان پر بہت دباؤ ہے لہٰذا شادی کی تاریخ نہیں بتاسکتے۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کے اس گھر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت کو ایل ای ڈی لائٹس لگا کر سجایا گیا ہے جبکہ گانے بھی بجائے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ شادی کے بعد اس نئے گھر (آر کے ہاؤس) میں منتقل ہوجائیں گے۔

    قبل ازیں عالیہ بھٹ کے چچا رابن بھٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شادی کی تاریخ طے پا جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالیہ اور رنبیر14 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    شادی کا استقبالیہ پانچ دنوں پر مبنی ہوگا اور یہ 18 اپریل تک جاری رہے گا۔ شادی کی رسومات آر کے ہاؤس میں ہوں گی۔

  • گھر کے مالک کو پراسرار گڑیا کا "خوفناک پیغام”

    گھر کے مالک کو پراسرار گڑیا کا "خوفناک پیغام”

    نیا گھر خریدنے کے بعد اس میں داخل ہونے والے شخص کو ایک پراسرار اور خوفناک گڑیا نے شش و پنج میں ڈال دیا، خوفناک منظر دیکھ کر اس کے دوست خوفزدہ ہوگئے۔،

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے رہائشی ایک اسکول ٹیچر کو اپنا نیا گھر خریدنے کے فوری بعد ہی پراسرار مصیبت نے گھیر لیا۔

    گھر خریدنے سے قبل گھر کے مالک نے اس کا پوری طرح جائزہ لیا تھا، جب وہ مطمئن ہوگیا تو اس نے گھر خرید کر اس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    The note claimed that the doll had killed the original family who lived in the home

    لیور پول سے تعلق رکھنے والے ایک پرائمری اسکول ٹیچر جوناتھن لیوس کو اس کے دوستوں نے نیا اور پراسرار گھر فوری طور پر خالی کرکے اسے فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔

    آسیب زدہ گھر ہونے کے باوجود32سالہ جوناتھن لیوس نے حالات سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جوناتھن لیوس اپنے نئے گھر کے اندر دیوار کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی نوک پکڑے ہوئے ایک گڑیا کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق گھر میں شفٹ ہونے والے مالک کے مطابق وہ گھر میں جیسے ہی داخل ہوا تو ایک دیوار کے اندر بجلی کا تار جاتا دکھائی دیا۔

    boarded up wall

    اسکول ٹیچر نے اس دیوار کو ہٹھوڑی سے چوٹ لگائی تو اس میں سوراخ ہوگیا جس میں جھانک کر دیکھا تو ایک روشنی چمکی اور وہاں ایک چھوٹی سی گڑیا بیٹھی تھی۔

    جوناتھن نے ہمت کرکے اس کو اٹھایا تو دیکھا کہ اس گڑیا نے پن اسٹرپ ڈریس پہنا ہوا تھا اور اس نے ہاتھ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا خط کی شکل میں پکڑا ہوا تھا۔

    اس خط میں تحریر تھا کہ پیارے قاری اور نئے گھر کے مالک مجھے آزاد کرنے کے لئے آپ کا شکریہ! میرا نام ایملی ہے، میرے اصل مالکان 1961 میں اس گھر میں رہتے تھے اور میں انہیں پسند نہیں کرتی تھی اس لیے انہیں جانا پڑا۔ خط میں مزید لکھا تھا کہ امید ہے کہ آپ یہاں اچھی طرح رہیں گے۔

    خط پڑھنے کے بعد جوناتھن نے بتایا کہ اس کے دوستوں نے اس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اسے فروخت کر کے یہاں سے چلا جائے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔

    اس دھمکی آمیز خط کے بعد جوناتھن کا کہنا ہے کہ میں ایماندار رہوں گا، میں اس پورے واقعے کو محض ایک مزاحیہ چیز سمجھتا ہوں۔ جوناتھن نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اسے وہاں جان بوجھ کر رکھا گیا ہوگا کیونکہ کاغذ بہت پرانا نہیں لگتا اور نسبتا حالیہ لگتا ہے۔

  • نئے خریدے گھر سے کیا دریافت ہوا؟ خاتون خوفزدہ

    نئے خریدے گھر سے کیا دریافت ہوا؟ خاتون خوفزدہ

    امریکا میں ایک خاتون اس وقت خوفزدہ اور حیران رہ گئیں جب ان کے نئے خریدے ہوئے گھر میں اچانک ایک تہہ خانہ دریافت ہوگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیوز میں وہ بتاتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے یہ گھر ایک سال قبل خریدا تھا، اس کے پرانے مالکان جو ایک بے اولاد جوڑا تھا نہایت جلدی میں دکھائی دیتا تھا اور انہوں نے نہایت سستے داموں گھر کو فروخت کیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ گزر جانے کے بعد ایک روز انہوں نے فرش سے قالین ہٹایا تو وہاں ایک دروازہ موجود تھا، دروازہ کھولنے پر وہاں پراسرار سیڑھیاں نیچے جاتی نظر آئیں۔

    ابتدا میں خاتون نیچے جانے سے خوفزدہ تھیں کیونکہ وہاں سے ہلکی سی بھنبھناہٹ نما آواز آرہی تھی، انہوں نے اپنے دوستوں کو ساتھ لے کر نیچے جانا چاہا لیکن وہ بھی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے۔

    بعد ازاں خاتون خود ہی ہمت کر کے نیچے اتریں تو وہاں ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور کچرا پڑا ہوا دکھائی دیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ پرانے مالکان نے اس تہہ خانے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا اور وہ اسے اتفاقیہ دریافت کرنے پر نہایت خوفزدہ ہوگئی تھیں۔

  • نئے گھر سے سونے چاندی کے سکے برآمد

    نئے گھر سے سونے چاندی کے سکے برآمد

    امریکی جوڑے نے نئے گھر سے ملنے والے سونے چاندی کے سکے ایمانداری سے پرانے مالک کو واپس لوٹا دیے، نایاب سکوں کی مالیت 25 ہزار ڈالر تھی۔

    امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں شادی شدہ جوڑا جیمز اور کلیریسا اپنے نئے گھر میں منتقل ہوئے تو صفائی کے دوران انہیں ایک دیوار گیر الماری سے 2 بٹوے ملے۔

    ان بٹووں میں سنہ 1800 کے قدیم سکے موجود تھے جو سونے اور چاندی کے تھے۔ جیمز نے ان سکوں کی تصاویر کھینچ کر پرانے مالک مکان کو بھیجیں اور دریافت کیا کہ کیا یہ سکے اس کے ہیں۔

    جیمز کا کہنا تھا کہ وہ قانونی طور پر ان سکوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرنے کی پوزیشن میں تھے تاہم انہیں ایک لمحے کے لیے بھی یہ خیال نہیں آیا۔

    وہ بس چاہتے تھے کہ یہ سکے اپنے اصل مالک تک پہنچ جائیں۔

    گھر کاپرانا مالک جو پیشہ وارانہ طور پر سکے جمع کرنے کا کام کرتا ہے، اس نے کہا کہ یہ بہت قیمتی سکے تھے اس لیے اس نے انہیں بہت حفاظت سے رکھا تھا لیکن وہ خود بھی ان کے بارے میں بھول چکا تھا۔

    مالک نے بتایا کہ یہ سکے 25 ہزار ڈالر مالیت کے ہیں، اس نے اس ایماندار جوڑے کا بے حد شکریہ ادا کیا۔