Tag: New ICC Test rankings released

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، بھارتی کپتان اور بابراعظم کی تنزلی ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، بلے بازوں کی رینکنگ میں کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے، جس کے باعث بابراعظم چھٹے سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں، نئی ٹیسٹ رینکنگ کی ٹاپ بلے بازوں میں تین بھارتی کھلاڑی شامل ہیں، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پانچویں ، ریشبا پانٹ چھٹے اور روہت شرما آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بابراعظم اور فخرزمان اہم ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ

    ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کا کوئی بھی آل راؤنڈر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، بھارت کے ہی رویچندرن اشون چوتھے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں، کائل جیمسن چھٹے، مچل اسٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں ، پیٹ کمنس نویں اورکرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں۔

    ٹیسٹ بولرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ہیں۔ بھارت کےرویچندرن اشون دوسرے،نیل ویگنر تیسرے، جیمز اینڈرسن چوتھے، جوش ہیزل ووڈ پانچویں، ٹم ساؤتھی چھٹے، اسٹورٹ براڈ ساتویں، جیسن ہولڈر آٹھویں، کاگیسو ربادانویں اور مچل اسٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی کی تنزلی

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی کی تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد بہترین بلے بازوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے،بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی بلے باز مارنس لیبس شیگن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر جانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تنزلی ہوئی ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں وہ اب چوتھے نمبر پر چلے گئے، اس سے قبل وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان تھے۔انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں باہر ہونے کے باعث آئی سی سی کی بہترین بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر جاپہنچے، اس سے قبل وہ پانچویں پوزیشن پر موجود تھے۔

    بھارت کے چیشوپجارا ،انگلینڈ کے بین اسٹوک، بھارت کے اجنکاراہنے اور نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس باالترتیب ساتویں ، آٹھویں ، نویں اور دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو برسبین ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی تھی، برسبین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنی نام کی بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں پہلی بار کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی ہے جبکہ 33 سال بعد آسٹریلیا کو برسبین میں شکست ہوئی ہے۔