Tag: new islamabad airport

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: ورثاء کو اپنے پیاروں کی میتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: ورثاء کو اپنے پیاروں کی میتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا

    اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کارگو عملے نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورثاء کو اپنے پیاروں کی میتیں کا حصول مشکل بنادیا، لوگ میتوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی میتیں ورثاء کے حوالے نہ کرنا معمول بن گیا، ورثاء اپنے پیاروں کی میتیں حاصل کرنے کیلئے بے یارو مددگار ہوگئے۔

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بننے کے بعد بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے کہ مسافروں کو ہرقسم کی سہولت فراہم کی جائے گی، ورثا کو میتیں ایمبولینس لے جانے کیلئے بھی کوئی سروس فراہم نہیں کی جارہی۔

    عملہ خاموش تماشائی بن کر نظارے کرنے لگا، مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے702کے ذریعے پہنچنے والی میت ورثاء کیلئے مشکل کا سبب بن گئی۔

    ورثاء نے جب پی آئی اے کے عملے سے مدد طلب کرنا چاہی تو عملے نے مدد کرنے سے انکار کردیا، جس پر ورثاء نے انتظامیہ اورعملے کے رویے کیخلاف احتجاج بھی کیا، اس موقع پر مظاہرین اور عملے کے درمیان تلخ کلامی بھئی ہوئی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ پر پروازوں کا رش اور میتوں کی بیک وقت زیادہ تعداد میں آمد کے باعث میتوں کی لواحقین کے حوالے کرنے میں تاخیر ہوئی ہے، ہم میتوں کی تاخیر سے حوالگی پر لواحقین سے معذرت چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ 2 غیرملکی گرفتار

    اسلام آباد : نیواسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات اسمگلر سمیت 2غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جانسن اور جنیفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق دونوں کے قبضے سے ڈیڑ ھ کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے، دونوں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔

    اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جبکہ دونوں کو گرفتار کرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے 200 سے زائد کیپسول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم شہبازعارف کو گرفتارکرلیا تھا۔

    کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    یاد رہے کہ رواں سال 6 مارچ کو کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئےمیاں بیوی کو گرفتار کرلیا تھا۔


  • وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح  کردیا

    وزیراعظم نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد :  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ  کا افتتاح کردیا ، نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تمام پروازوں کا آغازجمعرات سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اسلام آباد میں  پاکستان کے سب سے بڑے اور  جدید ترین ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔

    کراچی سےآنے والی پی آئی اےکی پہلی پرواز  نے  11 بج کر 25 منٹ پر نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جبکہ دوپہرساڑھے12بجے قومی ایئرلائن کی پہلی پروازکراچی کیلئےروانہ ہوگی۔

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 19مربع کلومیٹر پر محیط ہے،  ایئرپورٹ پردو رن وے بنائے گئےہیں، ایک رن وے ساڑھے تین کلومیٹر طویل ہے جو پاکستان کا طویل ترین رن وے ہے،  جہاں اے تھری ایٹی سمیت دنیا کے بڑے سے بڑا جہازہ دھند میں بھی لینڈ کرسکتاہے۔

    جدیدترین ایئرپورٹ پربیک وقت15طیاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ ایک وقت میں اٹھائیس جہاز کے مسافروں کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

    مسافروں کی سہولت کیلئے تین شاپنگ مالز، گالف کورس، سینما گھر، اسپتال،کنونشن سینٹر،ڈیوٹی فری شاپس اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہیں۔

    ایئرپورٹ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق سیلف چیک ان کاؤنٹرز، لانگ ٹائم پارکنگ، جدید ترین ایئرفیلڈ،طیاروں کو تکنیکی سہولیات فراہم کرنےکیلئےجدید ترین ایم آر او سسٹم اور علیحدہ کارگو ٹرمنل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

    گیارہ برس میں تکمیل کے مراحل مکمل کرنے والے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے ، نیا تعمیر کیا گیا ایئرپورٹ پہلے مرحلے میں ہر سال نوے لاکھ مسافروں اور پچاس ہزار میٹرک ٹن کارگو کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

    ایئرپورٹ پر 22 سو گاڑیوں کے لیے کار پارکنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 14 ہزار 234 مربعہ فٹ ایریا کارگو کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

    نیو ایئرپورٹ پر دنیا کے سب سے بڑےطیارے کیلئے بھی تمام تر سہولتیں موجود ہیں جبکہ سفری سہولتوں کےلحاظ سے بھی نیوایئرپورٹ ملک کاسب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق تین مئی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ پر نو انٹرنینشل اور 6 ڈومیسٹک برجز بنائے گئے ہیں،جبکہ چیکنگ کیلئے 70 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز سید عامر محبوب نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر جدید ترین آلات نصب کئے گئے ہیں جن سے خراب موسم میں بھی فلائیٹ آپریشن جاری رکھا جاسکے گا۔

    دوسری جانب سیکریٹری ایوی ایشن سہیل عامر نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور باضابطہ افتتاح سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور کارکنوں کی محنت کو سراہا۔

    سہیل عامر کا کہنا تھا کہ تمام افسروں اور کارکنوں نے ٹیم ورک کا بہترین ثبوت دیا، نیا ائیرپورٹ ملک کے جدید اور مثبت تشخص کو اجاگر کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بی بی کے نام سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا،خورشیدشاہ

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بی بی کے نام سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادایئرپورٹ کوبی بی سے منسوب نہ کیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے توہم انکو کیوں مانیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے بدھ کونگراں وزیراعظم سےمتعلق ملاقات ہوگی، اپوزیشن کےاتحادیوں نےنگراں وزیراعظم کیلئےنام نہیں دیئے، ہماری طرف سے پارٹی میٹنگ کے بعد نام سامنے آئیں گے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہےنگراں وزیراعظم کیلئےاچھےشخص کانام دیں اور بہترسے بہترنگراں وزیراعظم لائیں، نگراں وزیراعظم پرہی آئندہ الیکشن کاانحصارہوگا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئی نئی روایتیں ڈالتی رہتی ہے، نوازشریف بی بی کی وجہ سے10 سال کی جلاوطنی ختم کرکے آئے، نوازشریف نےپارلیمنٹ کوتیسری مرتبہ وزیراعظم بننےکیلئےاستعمال کیا

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئےایئرپورٹ کانام بے نظیرکےنام سےمنسلک کرناچاہیے، اسلام آبادایئرپورٹ کو بی بی سے منسوب نہ کیاتو سپریم کورٹ میں اقدام چیلنج کروں گا۔

    قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ نوازشریف90اور2013میں فری اینڈ فیئرالیکشن کے بعدآئے؟ سب جانتےہیں کہ رات کو نتائج تبدیل کیے گئے ہم نے2013کےانتخابات کوآراوالیکشن کہہ کرتسلیم کیا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے مطلب پارلیمنٹ کونہیں مانتے، سیاستدانوں کو پارلیمنٹ کااحترام کرناچاہیے اور پارلیمنٹ اپنی ایک احتساب کمیٹی بنائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

    نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز کی کامیاب لینڈنگ

    کراچی : نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز نے کامیاب لینڈنگ کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی آزمائشی پرواز پی کے 9001 نے نیواسلام آبادایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ کی، پی کے9001کے پائلٹ کیپٹن بجرانی تھے جبکہ فرسٹ آفیسرز حمادخان اور مدثر مشتاق بھی آپریٹو کریو میں شامل تھا۔

    ترجمان کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے پی آئی اے کے ایئربس طیارہ نے بینظیر ایئر پورٹ اسلام آباد سے سے اڑان بھری تھی۔

    پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان پہلی آزمائشی پرواز میں موجود تھے، انھوں نے نیو ایئر پورٹ پر آپریشن کا جائزہ لیا۔

    واضح رہے کہ دس سال کے طویل عرصے میں 90 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد کے نئے وسیع و عریض بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح رواں ماہ 20 اپریل کووزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

    خیال رہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ قرار دیا جارہا ہے، جدید ترین سہولیات سے آراستہ اس ایئرپورٹ کیلئے 2 رن وے بھی بنائے گئے ہیں۔

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے، یہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے ساڑھے تین کلومیٹر سے زائد طویل ہے، جو پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے، اس رن وے پر دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کر سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ افتتاح کے لیے تیار‘ نام نہیں رکھا جاسکا

    اسلام آباد: دس سال  کے عرصے میں مکمل ہونے والے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تاحال تجویز نہیں کیا جاسکا‘ ایئرپورٹ کی تعمیر پر 90 ارب روپے لاگت آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دس سال کے طویل عرصے میں 90 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ‘ تاہم ابھی تک ایئرپورٹ کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیا جاسکا ہے۔

    نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 7اپریل 2007ء میں اس کا سنگ بنیادجنرل ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے رکھا تھا اور اسے تین سال کے عرصے میں مکمل ہونا تھا ‘ تاہم تعطل کا شکار رہنے کے سبب کام وقت پر مکمل نہیں کیا جاسکا اور اب دس سال بعد 20 اپریل 2018 کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد نام زیر بحث رہے ہیں ‘ جن میں عبدالستار ایدھی،لیاقت علی خان،فاطمہ جناح گندھارا اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام زیر بحث آئے لیکن کابینہ نے کسی بھی نام کی حتمی منظوری تاحال نہیں دی ہے۔

    دوسری جانب نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے گرونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات نہیں کئے جاسکے، جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنز نے گراونڈ ہینڈلنگ کے انتظامات مکمل کرلئے۔پی آئی اے انتظامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو 18اپریل تک نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے تما م تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    نئے ایئرپورٹ کی تصویری جھلکیاں


    ایئرپورٹ کا بیرونی منظر
    پاسپورٹ کاؤنٹر
    فضا سے لیا گیا حسین منظر
    ایئرپورٹ کی آرائش و زیبائش کی ایک جھلک
    ایئرپورٹ اور اس کے عقب میں اسلام آباد کا پہاڑی سلسلہ

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں