Tag: New jersey

  • ویڈیو: امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں ہولناک دھماکے، ڈرائیور ہلاک

    ویڈیو: امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریلر میں ہولناک دھماکے، ڈرائیور ہلاک

    نیو جرسی: امریکا میں دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریکٹر ٹریلر میں حادثے کے بعد ہولناک دھماکے ہوئے، جس میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں حادثے کے بعد دھماکا خیز کیمیکل لے جانے والے ٹریکٹر ٹریلر میں متعدد دھماکے ہوئے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    حادثے کی وجہ سے قریبی گھر کو نقصان پہنچا، فائر بریگیڈ کی آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران بھی دھماکا ہوا، جس میں عملہ تو بچ گیا لیکن ٹریلر ڈرائیور ہلاک ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے قریبی گھر خالی کرائے۔

    یہ حادثہ پیر کی صبح نیو جرسی کے علاقے کلفٹن کے روٹ 3 پر پیش آیا، جس میں خطرناک مواد سے لدا ٹریلر ایک گھر کی دیوار سے ٹکرایا اور پھٹ گیا، جس سے قریبی گھر کے صحن میں دیوار اور سامان پگھل گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ٹریلر صبح 9 بجے کے قریب شاہراہ کے مشرق کی جانب پہلے ایک بس سے ٹکرایا، اور پھر ویلی روڈ ایگزٹ کے قریب دیوار سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین نے فضا میں آگ کے بڑے مرغولے اٹھتے دیکھے۔

  • مالک کی آنکھوں کے سامنے طوفان نے گھر تباہ کردیا، دل دہلانے والی ویڈیو وائرل

    مالک کی آنکھوں کے سامنے طوفان نے گھر تباہ کردیا، دل دہلانے والی ویڈیو وائرل

    امریکہ کی پانچ مشرقی ریاستیں آئیڈا نامی طوفان کے زیرِ اثر ہیں جہاں شدید بارشوں کے بعد شہریوں کو سیلاب کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث بڑی تعداد میں جانی و مالی تقصانات ہوئے ۔

    اس قیامت خیز طوفان کے نتیجے میں اب تک 45 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی گھر پانی میں بہہ گئے۔

    Man Captures Moment Tornado Devastated His Home

    اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شہری کے گھر کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، مذکورہ شہری نے طوفان سے بچنے کیلئے گھر کے تہہ خانے میں جاکر پناہ لی۔

    فیس بک پر تین منٹ کی اس وائرل ہونے والی ویڈیو گزشتہ روز تک 1.2 ملین ویوز، 21،000 شیئرز اور 10 ہزار سے زیادہ لائکس حاصل کیے ہیں۔ امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے رہائشی مارک کوبیلنسکی نامی شخص نے نادانستہ طور پر اس ویڈیو کواس وقت بنایا جب وہ اپنے گھر کے اندر سے باہر طوفان کا نظارہ کررہا تھا۔

    NJ man captures moment tornado devastated his home in chilling video

    اس نے دیکھا کہ ای ایف تھری طوفان اپنی آب و تاب کے ساتھ تباہی پھیلا رہا ہے اور اس دوران اسے زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد وہ اپنی جان بچانے کیلئیے اپنے کتے کے ساتھ کمرے سے نکل کر بھاگا۔

    مارک کوبیلنسکی نے فوری طور پر اپنے گھر کے تہہ خانے کا رخ کیا اور وہاں جاکر پناہ لی، تھوڑی دیر بعد جب اس نے اپنے تہہ خانے سے نکل گھر کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ اس کے گھر کھڑکی ٹوٹ چکی ہے اور گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرے گھر کا ناقابل یقین نقصان ہے تاہم اس سے زیادہ نقصان میرے پڑوسی کے گھر میں ہوا لیکن خوش قسمتی سے ہم سب محفوظ ہیں۔

  • ایک شخص کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم نے 16 کا اعتراف کر کے حیران کر دیا

    ایک شخص کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم نے 16 کا اعتراف کر کے حیران کر دیا

    نیو جرسی: امریکا میں ایک شخص کے قتل میں گرفتار ملزم نے 16 قتل کا اعتراف کر کے پولیس کو حیران کر دیا ہے، تاہم پولیس حکام کو قاتل کے اعتراف کو ماننے میں تامل ہو رہا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو جرسی میں ایک شخص 47 سالہ شہری شان لینن نے ایک شخص کو اس لیے قتل کر دیا تھا کیوں کہ اس نے بچپن میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس قتل کے الزام کا سامنا کرنے والے ملزم شان لینن نے اب پولیس کے سامنے 16 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

    شان لینن کا کہنا تھا اس نے جو قتل کیے ان میں اس کی بیوی بھی شامل تھی۔ تاہم حکام نے ابھی تک اس کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اسسٹنٹ پراسیکیوٹر ایلیک گوتی ایریز نے بتایا کہ ملزم کے بیان کے مطابق پہلے اس نے 4 افراد کو مارا، ان افراد کی لاشیں ایک ہفتہ قبل ایک گاڑی سے ملی تھیں، اور پھر 11 دیگر افراد کو مارا جن کی لاشیں نیو میکسیکو سے ملی تھیں۔ بیان کے مطابق وہ بہلا پھسلا کر ان افراد کو نیو میکسیکو کے ایک گھر میں لایا اور پھر ان میں کچھ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔

    ایک عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ شان لینن نے اپنے ایک رشتہ دار کو فون کر کے قتل کا اعتراف اور پچھتاوے کا اظہار کیا، اب حکام چار افراد کے قتل کے حوالے سے اس پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں، تاہم شان لینن پر صرف نیو جرسی میں قتل کا مقدمہ درج ہے اور اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے مؤکل کو اکسایا گیا ہے۔

    دوسری طرف پولیس افسر ڈیوڈ شاویز کا کہنا ہے کہ اس شخص کے دعوؤں کے برعکس حکام کو ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ باقی 11 کو بھی اس نے قتل کیا ہے، پولیس کے پاس کسی کے لاپتا ہونے یا قتل ہونے کی کوئی اطلاع بھی نہیں ہے، جس کی وجہ سے اس کی بات مان لی جائے۔

  • ریلوے اسٹیشن پر پیدا ہونے والی بچی کو پولیس نے کس طرح بچایا، ویڈیو وائرل

    ریلوے اسٹیشن پر پیدا ہونے والی بچی کو پولیس نے کس طرح بچایا، ویڈیو وائرل

    نیو جرسی : امریکہ میں ریلوے اسٹیشن کے بیت الخلا میں پیدا ہونے والا بچے کو پولیس آفیسر نے فوری طبی امداد فراہم کی، بچی کا سانس رک گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، اس واقعے کو ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو جرسی ٹرانزٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ ریلوے اسٹیشن کے بیت الخلا میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے، جس پر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور زچہ و بچہ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    اس دوران پولیس آفیسر برائن رچرڈز کو اس بات کا احساس ہوا کہ اس بچی کو سانس لینے میں بہت دشواری پیش آرہی ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر نے اس بچی کو ابتدائی طبی امداد دی اور بچی کے سانس بحال ہونے کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

  • کرونا وائرس : نیو جرسی کا مردہ خانہ لاشوں سے بھر گیا

    کرونا وائرس : نیو جرسی کا مردہ خانہ لاشوں سے بھر گیا

    نیوجرسی : امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک نرسنگ ہوم سے پولیس کو سترہ لاشیں ملیں، حالانکہ اس مردہ خانے میں صرف چار لاشیں رکھنے کی گنجائش تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نیو جرسی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ نرسنگ ہوم کے باہر ایک لاش پڑی ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں لاش موجود نہیں تھی۔

    تاہم نرسنگ ہوم کے اندر جاکر معلومات کی گئی تو پولیس نے دیکھا کہ وہاں سترہ افراد کی لاشیں ایک دوسرے کے اوپر پڑی تھیں، یہ تمام لاشیں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تھیں جنہیں جگہ ہونے کے سبب وہاں رکھا گیا تھا، پولیس کے مطابق مذکورہ مردہ خانے میں صرف چار لاشیں رکھنے کی گنجائش تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 700 بستروں پر مشتمل نرسنگ ہوم میں گزشتہ دنوں 68 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جس میں سے26مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کرونا سے 34641 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 678144 افراد متاثر ہوئے، ان میں سے صرف نیویارک میں 16106 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 226198 ہے، نیو جرسی میں 3518 افراد ہلاک ہوئے اور 75317 متاثر ہیں۔

    اس کے علاوہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 146855 ہو گئی ہے، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار 566 ہو گئی ہے۔

  • امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی شخص چیف جج مقرر

    واشنگٹن : امریکی حکام نے فلسطینی نژاد قانون دان کو پیٹرسن شہر کا چیف جج مقرر کردیا، عبدالمجید امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے پہلے فلسطینی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد شہری کو امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کا چیف جج مقرر کردیا گیا اطلاعات کے مطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جج کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جج کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہمقبوضہ فلسطین کا علاقہ رام اللہ امریکا میں چیف جج تعینات ہونے والے عبدالمجید کا آبائی شہر ہے، انہوں نے برسوں امریکا میں بحیثیت پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دیں اس کے بعد پانچ سال تک سٹی جج بھی تعینات رہے۔

    یاد رہے کہ امریکی ریاست مشی گن کی سابقہ قانون ساز مسلمان خاتون رشیدہ طلیب جو امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہونےوالی پہلی مسلمان خاتون ہیں، فلسطینی نژاد رشیدہ امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کانگریس کی نشت کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔

  • امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات، ڈیموکریٹک نے میدان مارلیا

    نیویارک : امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گورنر اور میئر کے انتخابات میں امریکی ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ اور ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کے خیالات کو مسترد کرتے ہوئے ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ری پبلکن پارٹی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، مریکا کی مختلف ریاستوں میں گورنر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی اور امریکی ووٹرز نے میئر اور گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرا دیا۔

    سب سے اہم معرکہ ورجینیا کے گورنر کا تھا، جہاں ڈیموکریٹ رالف نارتھم نے ایک سخت مقابلے کے بعد ری پبلکن ایڈ گلیسپی کو شکست دی، امیدواروں کا کہنا تھا پاکستانی برادری ورجینیا کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار اد ا کرتی ہے۔

    ایک اور اہم معرکہ نیویارک کے میئر کے چناؤ کا تھا، جہاں صدر ڈانلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے سب سے بڑے مخالف بل دی بلاسیو نے ری پبلکن امیدوار نکول مالیو ٹیکس کو بڑے مارجن سے شکست دی، بل دی بلاسیو مسلل دوسری مرتبہ نیو یارک کے میئر منتخب ہوئے۔

    امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کے امیدوار فل مرفی نے ری پبلکن امیدوار کو بڑے مارجن سے ہرایا۔

    ڈیموکریٹک امیدواروں کو کامیاب کرانے والے ووٹرز بھی انتہائی خوش نظر آئے، انتخابات کےموقع پر پولنگ اسٹیشن پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلسطینی طالبہ نے حجاب میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

    فلسطینی طالبہ نے حجاب میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

    نیوجرسی: امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد مسلمان طالبہ نے اپنے اسکول میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کے کلفٹن ہائی اسکول میں ہونے والے خوش لباسی کے مقابلہ میں امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد طالبہ ابرار شاہین جو مکمل حجاب کے ساتھ ہوتی ہیں نے اپنے مخصوص لبا س کی بنا پر مقابلہ جیتا،جس کے باعث انہیں انعام سے نوازا گیا۔

    ان کے لباس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ٹخنوں تک سیاہ سکرٹ اور پتلی جینس، جوتے اورسبز اسکارف جو مختلف خوشنما رنگوں میں ہوتا ہے زیب تن کرتیں ہیں۔

    ایک امریکی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے ابرار شاہین کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں اس انعام کی حقدار ٹھہری۔

    انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار بھی کیا کہ ایسے انعامات اکثر چیئر لیڈرز، مشہور ماڈلز یا خواتین کو دیا جاتا ہے، اس حوالے سے مقابلے میں شریک دیگر طالبات نے ابرار شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ میں شریک 800 طالبات میں بارار شاہپین کو انعام ملنا ہمارے لئے بھی باعث فخر ہے۔

    مسلمان طالبہ کو اسلامی لباس پرانعام ملنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مغربی معاشرے میں بھی آج بھی اسلامی لباس کو قابل فخر سمجھا جاتا ہے اور اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔