Tag: new-jobs

  • ملازمتوں  کے مواقع، خواہشمند افراد کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار جاری

    ملازمتوں کے مواقع، خواہشمند افراد کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار جاری

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں روزگار کے مواقعوں کا اعلان کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں دینے کا طریقہ کار جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہورمیں 250 نئے روزگار کے مواقع دستیاب ہیں، تمام خواہشمند دیئےگئے ای میل پر ملازمتوں کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔

    چند روز قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔

    یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔

  • متحدہ عرب امارات: بے روزگار ہوجانے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات: بے روزگار ہوجانے والے غیر ملکیوں کے لیے نئی ملازمتوں کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں بے روزگار ہوجانے والے غیر ملکی افراد کے لیے 19 شعبوں میں نئی ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، ان پر تنخواہیں ماہانہ 3 ہزار درہم سے لے کر 10 ہزار درہم تک ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ان غیر ملکیوں کو، جو کرونا وائرس بحران کے باعث ملازمتوں سے محروم ہوگئے ہیں، کے لیے 19 شعبوں میں ہنگامی اسامیوں کے اشتہارات دیے ہیں۔

    ان ملازمتوں کے لیے ترجیح ان افراد کو دی جائے گی جو کرونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات کے باعث نجی اداروں سے سبکدوش کیے گئے ہیں اور بے روزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    امارات میں آن لائن مارکیٹ کو مطلوب ملازمین کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق 19 شعبوں میں دسیوں پیشے ایسے ہیں جن پر غیر ملکیوں کی خدمات درکار ہیں۔

    ان میں کچھ اسامیاں وہ ہیں جنہیں مستقل ملازم درکار ہیں اور کچھ ایسی ہیں جن پر 6 ماہ کے لیے ملازم مطلوب ہیں، ان پر تنخواہیں ماہانہ 3 ہزار درہم سے لے کر 10 ہزار درہم تک کی ہیں۔

    وزارت افرادی قوت کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں مکینیکل انجینیئر، گوداموں کے انچارج، منصوبہ بندی انجینیئر، مینٹیننس انچارج، سول انجینیئر، تعمیراتی مزدور، لوہار اور بڑھنی کے پیشوں کی اسامیاں خالی ہیں۔

    اسی طرح خوراک کے شعبے میں اسسٹنٹ شیف کی اسامی خالی ہے، آن لائن بزنس کے شعبے میں رابطہ مرکز اور جنرل اسٹور کی مارکیٹنگ کے پیشوں کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔

    ریستورانوں میں ویٹر اور مینیجرز بھی مطلوب ہیں جبکہ سرکاری تعلقات کے شعبے کو آڈیٹر اور پرسنل آفس کا ماہر مطلوب ہے۔

  • کفایت شعاری مہم ،حکومت کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور نئی نوکریوں پر پابندی

    کفایت شعاری مہم ،حکومت کی سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور نئی نوکریوں پر پابندی

    اسلام آباد : کفایت شعاری مہم کے تحت حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور نئی نوکریوں پر پابندی عائد کر دی ، موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2019- 20کے لئے کفایت شعاری مہم کے تحت اقدامات کرتے ہوئے وزارتوں، ڈویڑنوں، محکموں اور سرکاری تنظیموں پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ، گاڑیوں پر پابندی تمام موجودہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ دی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے علاوہ ہرقسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ مجاز افسران کو صرف ایک اخبار ، میگزین تک محدود کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران بجلی، گیس، ٹیلی فون، پانی وغیرہ کے بلوں، اثاثہ جات کی خریداری کے اخراجات، مرمتی کاموں اور دیگر آپریشنل اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کو یقینی بنائیں اور مالی سال کے لیے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کم سے کم اخرجات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    میمورنڈم میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری خط وکتابت کے لیے کاغذ کی دونوں اطراف کو استعمال میں لایا جائے جبکہ وزارتوں، ڈویڑنوں، محکموں اور سرکاری تنظیموں کے ناگزیر ضروریات کو پورا کرنے لیے ایک کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صرف ضروری ، ناگزیر صورت میں گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں کی تخلیق سے متعلق تجاویز کا جائزہ لے گی۔

    خیال رہے کہ کفایت شعاری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل فنانس سیکریٹری (اخراجات )ہوں گے۔