Tag: New Kit

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی نئی کٹ منظر عام پر آ گئی

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کی نئی کٹ منظر عام پر آ گئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کی سیزن 10 کے لیے نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا آغاز ہونے میں صرف 5 دن باقی رہ گئے ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کی نئی کٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ اس آفیشل کٹ کو ’’ریٹرو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    نیلے اور سرخ رنگ پر مشتمل اس کٹ کے ذریعہ کراچی کنگز کی ٹیم کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    اس دلکش کٹ کو ’’دی پیس کلب‘‘ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس میں فیشن اور فنکشن کو ایک منفرد انداز کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کپتان ڈیوڈ وارنر کو اس نئی جرسی کی رونمائی کرتے دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کنگز کے کھلاڑی اس نئی جرسی کو زیب تن کر کے 12 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔

    ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-commentary-panel-announced/

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،  پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی

    لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی، ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کیلئے پاکستان کی نئی کٹ متعارف کرادی گئی ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نئی کٹ زیب تن کرے گی۔

    ٹیم کی جرسی میں گہرا اور ہلکا سبز رنگ نمایاں ہے جبکہ شرٹ کے بائیں جانب ستارہ اور دائیں جانب ورلڈ کپ کا لوگو ہے۔

    خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے، قومی ٹیم میگا ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے کل صبح گیارہ بجے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

    کھلاڑی آج سینیریو میچ کی بجائے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے، ٹریننگ سیشن شام پانچ بجےہوگا جبکہ یو اے ای پہنچنے کےبعد ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے وارم اپ میچز کھیلے گی۔

    پاکستان کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

  • ورلڈ کپ : بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

    ورلڈ کپ : بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

    لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج (اتوار) کے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری اسپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

    آج اتوار کے روز بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔جرسی بنانے والی کمپنی کے مطابق اوے کٹ یا نئی جرسی کا ڈیزائن نوجوانوں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے جوش اور عزم سے متاثر ہو کررکھا گیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی روایتی آسمانی رنگ کی جرسی کے بغیر نئی جرسی پہن کر کھیلے گی، جرسی کا رنگ پہلے کے مقابلے زیادہ گہرا ہے اور اس میں نارنجی رنگ بھی موجود ہے۔

    دوسری جانب نئی کٹ کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ یونیسیف جو کہ اقوام متحدہ کا وہ ادارہ ہے جو بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے اس ادارے کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی جس میں بچوں کے لیے فنڈ جمع کیا جارہا ہے۔

    انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے مطابق نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی جارہی ہے جس کے لیے ون ڈے فار چلڈرن کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جارہا ہے۔

    کٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں موجود سویٹ زون پسینے کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جرسی کو بے حد ہلکا پھلکا رکھا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو سانس لینے میں بھی آسانی ہو۔