Tag: New Look

  • مہاکمبھ کی مونا لیزا اسٹار بن گئیں، نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

    مہاکمبھ کی مونا لیزا اسٹار بن گئیں، نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

    بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسٹار بن گئی۔

    بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

    مہا کمبھ کا میلا  معمول سے بڑا اور خاص اجتماع ہوتا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی تہوار سمجھا جاتا ہے، اس میلے سے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں اکثر سامنے آتے ہیں جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ان ہی میں سے ایک کردار اِس بار میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    اب  نوجوان مونالیزا اپنی پہلی فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہے، تاہم مونا کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    اس موقع پر مونا لیزا نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا، ساتھ ہی وہ اس ایونٹ میں خوبصورت انداز میں الگ تھلگ نظر آرہی ہیں۔

    مونالیزا نے 14 فروری 2025 کو کوزی کوڈ کیرالہ کے لیے اپنی پہلی پرواز کی، انہوں نے اپنی پہلی پرواز کی جذباتی ویڈیو شیئر بھی کی تھی جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    ویڈیو کے کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں‘ کلپ میں مونا کو اپنے والد سے گلے لگتے دیکھا گیا اور وہ بظاہر جذباتی دکھائی دے رہی تھیں۔

  • سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا نیا روپ جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا نیا روپ جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

    پاکستان کے مایہ ناز اسپنر اور "دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق کی بیٹی نے ان کا میک اپ کردیا، لپ سٹک اور سرخ بالوں کی وگ لگا کر آنکھوں پر نیلا آئی شیڈو لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے قرنطینہ کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈو شیئر کی جسے دیکھ کر ان کو پہچاننا ناممکن ہوگیا۔ دراصل ثقلین مشاق کا یہ حلیہ ان کی میک اپ کی شوقین بیٹی نے بنایا ہے۔

    ویڈیو میں ثقلین مشتاق نے وگ پہنی ہوئی ہے اور اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں، جس نے شرما کر اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے، ثقلین مشتاق بتاتے ہیں کہ میری بیٹی میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس نے میرا یہ گیٹ اپ بنایا ہے, ثقلین مشتاق نے اپنی اس ننھی میک اپ آرٹسٹ کا تعارف کرایا تو شائقین نے اس کاوش کی بھرپور پذیرائی کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے والد کا گیٹ اپ بدل کر رکھ دیا، بیٹی نے والد کے ہونٹوں پر گلابی لپ اسٹک، سر پر سرخ بالوں کی وگ اور اوپر سے آنکھوں پر نیلا آئی شیڈو بھی لگا دیا, ویڈیو کے اوپر اگر ٹویٹ کرنے والے کا نام نہ لکھا ہوتا تو پہچاننا مشکل ہوجاتا کہ یہ سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق ہیں۔

    سابق کرکٹر نے اپنی اس حالت کی ذمہ داراپنی بیٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت قرنطینہ میں ہیں اور میرا یہ حلیہ اس میک اپ آرٹسٹ نے کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کررہا ہوں امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس نے مجھے زبردستی کہا کہ میرے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے اور اب میرا میک اپ کرکے بہت خوش ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں خوف کا عالم ہےاور حکومتی ہدایات پر لوگوں نےخود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے فنکاروں اور کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں میں بند رہنے کی تاکید کی اس کے علاوہ فنکار و کھلاڑی سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کی دلچسپ ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں۔

  • رنبیر کپور پر بڑھاپے کے اثرات نمودار، تصویر وائرل

    رنبیر کپور پر بڑھاپے کے اثرات نمودار، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری بڑی فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار رنبیر کپور پر اچانک بڑھاپے کے اثرات نمودار ہونے لگے ، اُن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’سنجو‘ میں کامیاب اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنبیر کپور کی تصویر دیکھ کر مداح پہلے تو انہیں پہچان نہیں سکے پھر بھارتی میڈیا نے خود اس بات سے آگاہ کیا کہ یہ کس کی تصویر ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں رنبیر اپنی عمر سے بہت ہی زیادہ بڑے نظر آرہے ہیں یہی بات مداحوں کے لیے حیران کُن تھی کہ نوجوان اداکار پر اچانک بڑھاپے کے اثرات نمودار کیسے ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے یہ انداز کسی فلم یا ڈرامے کے لیے نہیں اپنایا بلکہ انہوں نے یہ اسٹائل ایک اشتہار کے لیے دھارا جس میں وہ سیلز مین کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ سنجو نے 28 روز میں 339 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا جس کے بعد یہ دنگل کے بعد باکس آفس پر کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی۔