Tag: new Orders issued

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اہم فرامین جاری کردئیے

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اہم فرامین جاری کردئیے

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔ عرب نیوز نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت اور وزارت حج وعمرہ میں نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔

    شاہی فرمان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت حج وعمرہ کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل نئے وزیر صحت ہوں گے۔

    معاون وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے سبکدوش کرکے انہایں کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹیریٹ کا سینیئر مشیر بنایا گیا ہے۔

    لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلام بن مطلق الازیمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہیں مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی شہروں ینبع، املج ، الوجہ اور ضبا کی ترقی کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

  • سعودی حکومت نے تجارتی مراکز کیلئے نیا حکم جاری کردیا

    سعودی حکومت نے تجارتی مراکز کیلئے نیا حکم جاری کردیا

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں کھولنے سے متعلق نئے احکامات جاری کردیئے، جس کے تحت ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ تجارتی مراکز کو کھولا جاسکتا ہے۔

    سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمٰن الحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی مراکز اور بازاروں کو چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    وزارت تجارت نے یہ فیصلہ بازاروں میں صارفین کا رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاہم تجارتی اداروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالرحمٰن الحسین نے خبردار کیا کہ ہر وہ دکان اور ہر وہ تجارتی مرکز جہاں گنجائش سے زیادہ صارفین کا رش ہوگا اسے فوراً بند کردیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ماہ شعبان اور رمضان کے مہینوں میں کورونا ایس او پیز کی 5800 سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کے ریکارڈ پر آنے کی صورت میں تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے۔

    سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مصروف ترین اوقات میں بازاروں میں خریداری سے گریز کریں۔ بہتر ہوگا کہ آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی جائے۔

    وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمٰن الحسین نے ہدایت کی کہ کوئی بھی تجارتی مرکز اپنے افتتاحی پروگرام میں کسی بھی مشہور شخصیت کو مہمان نہ بنائے۔