Tag: New passport

  • سعودی عرب: نئے پاسپورٹ کی تفصیلات کیسے اپ ڈیٹ کی جائے؟

    سعودی عرب: نئے پاسپورٹ کی تفصیلات کیسے اپ ڈیٹ کی جائے؟

    ریاض: سعودی حکام نے اس حوالے سے وضاحت اور ہدایات جاری کی ہے کہ نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں کیسے اپ ڈیٹ کی جائے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے اسپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں کارکنوں کا اقامہ، ان کی سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا و دیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔

    ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا کہ چھٹی پرگیا تھا جہاں پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا، نیا پاسپورٹ بنوایا ہے اب نقل معلومات کیسے کروائی جائے؟

    اس حوالے سے جوازات کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ کارکن کے اسپانسر اپنے ابشر یا مقیم پلیٹ فارم کے ذریعے کارکن کے نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔

    پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کو عربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے نئے پاسپورٹ کے بارے میں معلومات کو جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنا۔

    جوازات کے ابشر پلیٹ فارم پر نقل معلومات کی سہولت فراہم کی گئی ہے، بعض اوقات ابشر کے خود کار سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری ہونے کی صورت میں ابشر پر ہی موجود تواصل سروس کے ذریعے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کی جاسکتی ہیں۔

    نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پرانے اور نئے پاسپورٹ کو اسکین کر کے کارکن کے اقامے کے ساتھ اسے تواصل سروس پر اپ لوڈ کی جائے۔

    تواصل سروس پر اپ لوڈ کیے جانے کے ایک سے تین دن کے اندر جوازات کے اہلکار نئے پاسپورٹ کا اندراج سسٹم میں کر دیتے ہیں۔

  • سعودی عرب اور بحرین نے نئے پاسپورٹ جاری کردیے

    سعودی عرب اور بحرین نے نئے پاسپورٹ جاری کردیے

    ریاض : سعودی عرب اور بحرین نے دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے لیے ہیلتھ ای پاسپورٹ کا آغاز کیا ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے بحرین اور مملکت کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے گزرنے والے مسافروں کے ہیلتھ پاسپورٹ کو موثر بنانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی ہے۔

    سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( سدایا) اور بحرین کی انفارمیشن اینڈ ای گورنمنٹ کے درمیان الیکڑانک دستاویز کو فعال بنانے کے لیے مفاہمتی یادداست کی منظوری دی گئی ہے۔

    کنگ فہد کاز وے سے سفرکرنے والے سعودی اور بحرین کے شہریوں اورمقیمین کو سہولت حاصل ہوگی۔ مسافروں کے ہیلتھ ڈیٹا کی تصدیق اور انہیں میچ کرنے میں مدد ملے گی۔

    دونوں ملکوں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کورونا وائرس کے انسداد کے سلسلے میں حفاظتی تدابیر کو موثر بنانے کے لیے کیے تھے۔ ای ہیلتھ پاسپورٹ سے جہاں سفری کارروائی تیزی آئے گی وہاں مسافروں کا وقت بھی بچے گا۔