Tag: New Petrol Price

  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا

    اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج ہوگا ، پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15 روزہ قیمتوں کا اطلاق16مئی سے ہونا تھا تاہم نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج کیا جائے گا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی 15روزہ قیمتوں کااطلاق16مئی سے ہوناتھا لیکن عیدکی چھٹیوں کےباعث قیمتوں کی سمری تیارنہیں ہوسکی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجے سےہوگا۔

    یاد رہے 30 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    حکومتی ترجمان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر حکومت 4.8 ارب روپےکا بوجھ عوام کی خاطر برداشت کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

  • سعودی عرب: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

    سعودی عرب: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

    ریاض: سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا گیا، پچھلے ماہ کے مقابلے میں رواں ماہ قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے اپریل کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے، پچھلے ماہ کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پیٹرول 91 ہفتہ 11 اپریل سے ایک ریال 31 ہللہ فی لیٹر جبکہ پیٹرول 95 ایک ریال 47 ہللہ فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔ نئے نرخ ہفتہ 11 اپریل سے نافذ ہوں گے اور 10 مئی تک مؤثر رہیں گے۔

    واضح رہے کہ مارچ میں پیٹرول 91 ایک ریال 55 ہللہ اور پیٹرول 95 دو ریال 5 ہللہ فروخت کیا جا رہا تھا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں، عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں رد و بدل کیا جا تا ہے۔

    اس سے قبل آرامکو نے اعلان کیا تھا کہ اب ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اس کا اطلاق ہر ماہ کی 11 تاریخ سے ہوگا۔