Tag: New Photos

  • مریخ پر مکڑیاں؟ نئی تصاویر نے سب کو حیرت زدہ کردیا

    مریخ پر مکڑیاں؟ نئی تصاویر نے سب کو حیرت زدہ کردیا

    سائنسدانوں کو اس بات کا کسی حد تک یقین ہے کہ مریخ پر زندگی موجود ہے تاہم یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں اس بات کے سچ ہونے یا نہ ہونے کا یقینی جواب مل جائے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق 19ویں صدی کے آخری برسوں میں ایک امریکی خلاباز پرسیوال لورل کا خیال تھا کہ انہوں نے مریخ کی سطح پر نہریں دیکھی ہیں جو اس بات ثبوت ہے کہ اس سیارے میں کسی مخلوق کی زندگی کا وجود ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے گزشتہ دنوں یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر نے نئی بحث کو جنم دیا ہے، مریخ کی سطح پر رینگنے والی چیونٹیوں یا سیاہ مکڑیوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر خلائی ایجنسی کی حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر میں صارفین کو مریخ کے دلفریب مناظر دکھائے گئے، ان تصاویر میں ایک نئی چیز دیکھنے میں آئی کہ مریخ کے جنوبی قطبی علاقے میں چاروں جانب ” سیاہ مکڑیاں” بکھری ہوئی نظر آرہی ہیں جسے "انکاسٹی” کا نام دیا گیا ہے۔

    خلائی ایجنسی نے اپنی پوسٹ میں مریخ کے ایک علاقے میں پھیلی ہوئی ان سیاہ مکڑیوں کے بارے میں حقائق تفصیل سے بتائے اور واضح کیا کہ دراصل میں وہ کیا چیز ہیں۔

    اس حوالے سے یوروپی اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ مکڑیوں کی یہ تصاویر مارس ایکسپریس نے حاصل کی ہیں اور وضاحت کی کہ درحقیقت یہ کسی بھی قسم کے خوفناک رینگنے والے جاندار نہیں ہیں بلکہ یہ مناظر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ذخائر کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مریخ پر سردیوں کے مہینوں کے دوران (کاربن ڈائی آکسائیڈ) برف جمع ہوجاتی ہے جس سے ایک پتلی برفیلی تہہ بن جاتی ہے پھر جب موسم بہار آتا ہے اور سورج کی روشنی برفیلی تہہ میں سے داخل ہوتی ہے جس سے تبدیلی پیدا ہونے کے بعد یہ جگہ ایسی نظر آتی ہے جیسے زمین پر مکڑیاں بکھری ہوئی ہوں۔

  • ادکارہ زباب رانا  کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ادکارہ زباب رانا کے نئے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

    شاندار اداکاری کے باعث لاکھوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ زباب رانا کی نئی تصویر نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر اس کا خوب چرچا ہورہا ہے۔

    وائرل تصویر میں انہوں نے پیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جو ان کے حسن کو مزید چار چاند لگارہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کسی ڈرامے کی شوٹنگ کی تصویر ہے؟ یا کوئی خاص فوٹو شوٹ؟

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور ہزاروں افراد اسے لائک کرچکے ہیں معروف اداکاری درفشاں سلیم نے بھی اس تصویر کو لائک کیا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ زباب رانا اپنے نین نقش اور فٹنس کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل کئے رکھتی ہیں۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zubab Rana 🇵🇰✨ (@zubab.rana)

     

  • ننھے برطانوی شہزادے کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

    ننھے برطانوی شہزادے کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

    لندن: شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے تیسرے بیٹے ننھے شہزادہ لوئس کی نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔

    ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھے شہزادے کو ان کی بڑی بہن شہزادہ شارلٹ گود میں اٹھائے بیٹھی ہے، ننھے شہزادے کی تصاویر کنگسٹن پیلس کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

    ایک اور تصویر میں شاہی خاندان کے ننھے مہمان اپنے بھائی کے ہمراہ بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ 23 اپریل کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے شاہی جوڑے کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی تھی۔

    یاد رہے کہ ننھے شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام میں شامل لوئس ان کے بڑے بھائی جارج کا درمیانی نام ہے، آرتھر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے والد کنگ جارج ششم کا درمیانی نام ہے جبکہ چارس ننھے بچے کے دادا کا نام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔