Tag: New pic viral

  • اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر مداحوں کو بھا گئی

    اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر مداحوں کو بھا گئی

    لاہور : پاکستان شوبز کی سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کو اس انداز میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نیمل خاور خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سبز رنگ کی شرٹ اور کالی پینٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا ہینڈ بیگ بھی موجود ہے جو اس لباس کے کنٹراس کے لحاظ سے بہت دیدہ زیب لگ رہا ہے۔

    اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نیمل خاور خان نے لکھا کہ "میرے خیال میں سبز میرا پسندیدہ رنگ بنتا جا رہا ہے”۔ جس کے جواب میں مداحوں نے بھی ان کے اس خیال کی تائید کی۔

    اداکارہ نیمل خاور خان اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا ہے، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • شاہ رخ خان کی نئی تصویر کی اصل حقیقت کیا ہے؟ جانیے

    شاہ رخ خان کی نئی تصویر کی اصل حقیقت کیا ہے؟ جانیے

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہ رخ خان کی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے۔

    اس تصویر میں انہیں سفید داڑھی اور لمبے کالے بالوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے، شاہ رخ خان کے مداح سوشل میڈیا پر اس تصویر میں نظر آنے والے ان کے اس روپ کو پسند کررہے ہیں۔

    اس تصویر کی اصل حقیقت کیا ہے؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  تصویر میں اُنہیں لمبے بالوں، سفید گھنی داڑھی اور سیاہ کوٹ  پینٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

    بہت سے صارفین کا خیال تھا کہ یہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان سے ان کا نیا روپ ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے، حقیقت میں یہ تصویر سال2017 میں ڈبو رتنانی کے ساتھ ان کے پرانے فوٹو شوٹ کی تصویر کا فوٹو شاپ ورژن ہے۔

    تاہم مداحوں کو شاہ رخ خان کے لمبے بالوں کا نیا روپ پسند آیا اور انہوں نے اداکار کی تعریف میں محبت بھرے تبصروں کے ساتھ اس تصویر کو خوب شیئر بھی کیا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار فلم زیرو میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے، یہ فلم 2018میں ریلیز ہوئی تھی۔

    اب وہ سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے لیکن ٹیم نے ابھی تک فلم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ برس اکتوبر میں جب سے ان کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا تب سے شاہ رخ سوشل میڈیا پر بھی کم متحرک نظر آتے ہیں، آرین کو تقریباً تین ہفتے جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی تھی۔