Tag: New PM

  • انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹرز کی ستائش

    انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹرز کی ستائش

    اسلام آباد: عمران خان کی عام انتخابات 2018 میں کامیابی پر دنیا بھر کے کرکٹرز کی جانب سے ستائش جاری ہے، کھلاڑیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان سے وزارت عظمی کی کرسی تک عمران خان کے سفر پر کرکٹرز کی جانب سے بھی ستائش جاری ہے، کہتے ہیں عمران خان کی محنت رنگ لے آئی اب پاکستان کرپشن سے ضرور پاک ہوگا۔

    شاہد آفریدی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ‘بلاخر 22 سال کی محنت رنگ لے آئی‘۔ جبکہ وقار یونس نے عمران خان کے حالیہ خطاب کو ‘عظیم رہنما کی خاص تقریرقرار دیا۔

    سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ کہتے ہیں عمران خان خاص ہیں اور ہمیں انکے وزیراعظم بننے پر فخر ہے۔ دوسری جانب سابق انڈین کپتان بشن سنگھ بیدی نے ٹویٹ کیا کہ ‘عمران کی کامیابی پاکستان کے لیے بہترین خبر ہے، کوئی کرکٹر عمران جیسا محنتی نہیں ہے۔

    علاہوہ ازیں سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے بھی عمران خان کو کامیابی پر مبارک باد دی، خیال رہے کہ کرکٹرز سمیت مختلف شعبوں کی جانب سے بھی عمران خان کو مبارک باد پیش کی گئی۔

    واضح رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننےکی پوزیشن میں ہیں۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

    مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، مذاکرات سے کشمیر کے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ قوم سے خطاب کے ردعمل میں کیا، اپنے جاری بیان میں چیئرمین کمشیر کونسل ای یو علی رضا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے عمل میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن نہیں آسکتا، مسئلہ کشمیر ایک اہم موضوع ہے جس پر قیادت کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد دینی چاہیے، متوقع وزیر اعظم کے بیان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔


    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کو عالمی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر کیا اور ان کی تقریر کو پاکستان کے اگلے متوقع وزیرِ اعظم کی طرف سے ایک مثبت تقریر قرار دیا جارہا ہے تاہم بھارتی میڈیا اپنی روایتی شر انگیزی برقرار رکھتے ہوئے اس پر تنقید کر رہا ہے۔

    دوسری طرف عمران خان نے اپنی تقریر میں بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا عندیہ دیا اور بھارت کے ساتھ بالخصوص تجارتی تعلقات بڑھانے کی بات کی، تاہم انھوں نے آگے بڑھنے کے لیے کشمیر کے پُر امن حل کی بھی بات کی جو شاید بھارت کے لیے قابل قبول نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔