Tag: new police force

  • شارع فیصل، رکشا اور ہیو ی ٹریفک کی آمد پر پابندی عائد

    شارع فیصل، رکشا اور ہیو ی ٹریفک کی آمد پر پابندی عائد

    کراچی: شارع فیصل پر رکشا اور ہیو ی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

    کراچی کی مرکزی سڑک شارع فیصل آئے دن ٹریفک جام کی شکایات کے باعث ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے اہم پلان تشکیل دے دیا ٹریفک پولیس نے شارع فیصل پرہیوی ٹریفک اور رکشے چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق پیر سے شارع فیصل پر رکشا اور ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کارروائی کرے گی۔


    شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا


    ٹریفک پولیس کے نئے ٹریفک پلان کے مطابق شارع فیصل پر لوڈنگ گاڑیاں بھی نہیں چلائی جاسکیں گی، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق شارع فیصل پر نیا ٹریفک پلان ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، نئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد پیر سے ہوگا۔

  • کراچی: شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا

    کراچی: شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا

    کراچی : ٹریفک پولیس نے کراچی کی شارع فیصل پر ٹریفک جام کا توڑ نکال لیا، ریڈ کیپ لگائے شارع فیصل فورس نے کام سنبھال لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی اسپیشل فورس کراچی کی سب سے اہم شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے کوشاں رہےگی، ٹریفک روانی سے متعلق نئے پلان میں اہلکاروں کو لفٹر اور دیگرضروری سازو سامان فراہم کیا گیا ہے، جس میں خراب گاڑی کو فوری طور پر سڑک سے ہٹانا، حادثے کی صورت میں تباہ شدہ گاڑی کو راستے کے ایک طرف کرنا فرائض میں شامل ہیں۔

    معاشی حب کی اہم شاہراہ پر اسپتالوں سمیت مختلف ممالک کے قونصل خانے اور ایئرپورٹ آنے جانے والے اہم راستے شامل ہیں، جن پر اکثر ٹریفک جام سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا رہتا ہے۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تعیناتی کا عمل آج سے شروع ہو جائےگا، اسپیشل فورس کے قیام کا فیصلہ حالیہ دنوں میں اہم ترین سڑک پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : شارع فیصل پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام


    یاد رہے کہ تین روز قبل سول سوسائٹی تحریک کے نوجوانان نے شاہراہ فیصل پر ریلی نکالی، جس کی قیادت فیصل واؤڈ نے کی تھی، ریلی کے سبب شہر کی سب سے اہم شاہراہ شارع فیصل گزشتہ پانچ گھنٹوں سے بند تھی، جس کے سبب کراچی بھر میں بدترین ٹریفک جام رہا اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ایک ہزار سے زائد لوگ ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے اور ان کی فلائٹس چھوٹ گئیں۔