Tag: new policy

  • کنگ فہد ایئرپورٹ کی نئی پالیسی : مسافروں کیلئے ہدایات جاری

    کنگ فہد ایئرپورٹ کی نئی پالیسی : مسافروں کیلئے ہدایات جاری

    ریاض : کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، یہ بات 2018ء سے متعلق او اے جی کی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔

    ریاض : دنیا کے بہترین ایئرپورٹس میں دوسرے نمبر پر آنے والے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام انتظامیہ نے تمام مسافروں کیلئے سامان سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ فہد ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ساتھ لے جانے والے سامان کو مقررہ ضوابط کے مطابق پیک کریں۔

    سامان یکساں انداز میں پیک کیا گیا ہو۔ چاروں طرف سے پیکنگ ایک جیسی ہو۔ اٹیچی کیس میں سامان موزوں طریقے سے رکھا ہوا ہو اور باہر سے اس کی شیپ (شکل) ٹھیک نظر آرہی ہو۔

    کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے تاکید کی ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ایسا سامان فضائی مسافر اپنے ہمراہ نہیں لے جا سکتے جن کی شکل موزوں نہ ہو اور دائرہ دار ہو۔

    ایسا سامان بھی نہیں لے جایا جا سکتا جو رسی کی مدد سے باندھ کر غلط انداز میں پیک کیا گیا ہو۔ اسی طرح لمبے پٹے والا سامان لے جانے پر بھی پابندی ہے۔

  • سعودی عرب: ٹیکس دہندگان کو 6 ماہ کے لیے جرمانوں سے استثنیٰ

    سعودی عرب: ٹیکس دہندگان کو 6 ماہ کے لیے جرمانوں سے استثنیٰ

    ریاض: سعودی عرب میں کرونا وبا کے دوران ہونے والے مالی نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لیے جرمانوں اور مالی پابندیوں سے استثنیٰ کی پالیسی جاری کی گئی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کو جرمانوں اور مالی پابندیوں سے مستثنیٰ کیا گیا ہے، یکم جون سے 30 نومبر 2022 تک 6 ماہ استثنیٰ کے ہوں گے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تجارتی اداروں پر کرونا وبا کے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے، کوشش ہے کہ اداروں کی مشکل آسان کی جائے۔

    اتھارٹی نے کہا کہ کسٹم نظام میں اندراج میں تاخیر کا جرمانہ نہیں لیا جائے گا، ادائیگی میں تاخیر، کسٹم سسٹم کا اقرار جمع کروانے میں تاخیر، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اقرار نامے میں ترمیم نیز ای بل سسٹم پر عمل درآمد میں پکڑی جانے والی خلاف ورزیوں پر جرمانے نہیں ہوں گے۔ ان سے 6 ماہ استثنیٰ رہے گا۔

    اتھارٹی کی جانب سے تمام صارفین سے کہا گیا ہے کہ جرمانے سے استثنیٰ کے فارمولے کی تفصیلات حاصل کرلی جائیں، گائیڈ بک جاری کردی گئی ہے جو ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے بچنے والی خلاف ورزیوں پر جو جرمانے مقرر ہیں وہ استثنیٰ میں شامل نہیں۔

    اسی طرح جو جرمانے استثنیٰ انشٹیو پر عمل درآمد کی تاریخ سے قبل جمع کرادیے گئے ہوں گے وہ بھی استثنیٰ سے خارج ہوں گے۔

    اصل ٹیکس سے منسلک ادائیگی میں تاخیر کے جرمانے بھی استثنیٰ پالیسی سے خارج ہوں گے۔

    اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارفین کے ذہنوں میں استثنیٰ پروگرام کے بارے میں جو استفسارات ہوں وہ رابطہ مرکز سے جواب حاصل کر سکتے ہیں، یہ سروس ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے مہیا ہے۔

    اتھارٹی کی ویب سائٹ، ای میل یا ٹویٹر پر فوری رابطہ کر کے بھی استفسار کا جواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔

  • بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

    بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسافر کی صحت،حفاظت یقینی بنانے کیلئےاقدامات کرے ، اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوشخبری جلد دی جائے گی۔

    یاد رہے دو روز قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے، روزانہ اوسطاً ایک ہزار مسافروں کو وطن لایا جارہا ہے، جبکہ اگلے دس دنوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

  • کورونا وائرس یا اس کے شبے میں اموات پر نئی پالیسی

    کورونا وائرس یا اس کے شبے میں اموات پر نئی پالیسی

    کوئٹہ : بلوچستان میں اسپتالوں اور گھروں میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، صوبے میں کورونا  سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے ، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کوروناوائرس یا اس کے شبے میں اموات پرنئی پالیسی جاری کردی گئی، جس کے تحت اسپتال اور گھروں میں اموات کا ڈیٹا مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان نے کہا گزشتہ 2ہفتےمیں 30 اموات کی ممکنہ وجہ کوروناوائرس قرار دی گئی، صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 76 ہوگئی ہے ، جن میں سے 46 مصدقہ جبکہ 30 ممکنہ اموات شامل ہیں۔

    محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنرز پرمشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی گھروں میں اموات کی اصل وجہ کا تعین کرے گی، 30 اموات فاطمہ جناح اسپتال اورشیخ زیداسپتال میں ہوئیں۔

    خیال رہے بلوچستان میں24گھنٹے کے دوران کورونا کے 159نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد4087ہوگئی جبکہ کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد46 تک پہنچ گئی ہے اور کورونا میں مبتلا1400 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1395 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 457 تک جا پہنچی۔

  • سعودی عرب: سیاحت سے وابستہ 20 اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار

    سعودی عرب: سیاحت سے وابستہ 20 اسامیاں غیر ملکیوں کیلئے ممنوع قرار

    ریاض: سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں تقریباً 20 اسامیاں غیر ملکیوں کے لیے ممنوع قرار دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے جن اسامیوں کو غیر ملکیوں کے لیے ممنوع قرار دی ہیں، ان میں تھری اسٹار اور ان سے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی غیرملکی ان ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں بکنگ، مارکیٹنگ، ڈپٹی مینیجر، سیلز سیکشن کا سربراہ اور اسپورٹس کلب کا انچارج نہیں بن سکتا۔

    یہ ساری اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص کر دی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی بیشتر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی زندگی کے مختلف شعبوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں لیکن حکومت پرائیویٹ سیکٹر کی زیادہ تر ملازمتیں سعودی نوجوانوں کے لیے مختص کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

    سعودی عرب: خواتین کے لیے نوکریوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ

    سعودائزیشن ملک کی قومی پالیسی بن چکی ہے اور اسی ضمن میں سیاحت کی مزید 20 اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔

    اس پالیسی کے مطابق ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے استقبالیہ، ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں ویٹر بھی سعودی ہی ہوں گے۔

    اس پابندی سے ڈرائیور، گیٹ کیپر اور پورٹر مستثنیٰ ہوں گے۔ 2019ء کے اختتام سے پابندی شروع اور آئندہ برس 2020ء کے اختتام تک مکمل طور پر نافذ ہوگی۔

  • ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی کی اجازت نہیں چاہیے: سربراہ ایرانی فوج

    ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی کی اجازت نہیں چاہیے: سربراہ ایرانی فوج

    تہران: ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر مسلسل دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ علاقے میں اپنا اثر ورسوخ کم کرے، اپنی دفاعی اور ملٹری پالیسیوں میں تبدیلی لائے تاہم ایرانی فوج کے سربراہ نے ان مطالبات کو رد کر دیا۔

    میجر جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ ایران ہتھیاروں کی تیاری کے لیے کسی ملک کی اجازت کا انتظار نہیں کرے گا اور نہ ہی ہمیں کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ اپنی دفاعی صلاحیتوں اور ملٹری پالیسیوں کو محدود کرے۔


    امریکا کون ہوتا ہے ایران سے متعلق فیصلے کرنے والا؟ حسن روحانی


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیار کھڑی ہے، ہم نے اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا ہے، بڑے سے بڑے چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں، ہماری فوج اس سے پہلے کبھی اتنی تیار نہ تھی جتنی آج ہے۔

    خیال ہے کہ دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ اگر ایران اپنی علاقائی اور ملٹری پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ لایا تو اس کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔


    ایران سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی، یورپی یونین نے تحفظات کا اظہار کردیا


    مائیک پومپیو نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران خطے میں پراکسی وار کا سبب بن رہا ہے، ایران کو دھمکی آمیز رویہ ترک کرنا ہوگا، ایران نے جوہری معاہدے کے دوران مشرق وسطیٰ میں اثرورسوخ بڑھایا، ایران کو دوبارہ جوہری تجربوں کی جانب نہیں جانے دیں گے، ان کو یورینیم کی افزودگی روکنی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی نئی پاک افغان پالیسی، پاکستان پر ممکنہ سخت شرائط عائد ہونے کا امکان

    ٹرمپ کی نئی پاک افغان پالیسی، پاکستان پر ممکنہ سخت شرائط عائد ہونے کا امکان

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آج پاک افغان پالیسی کوحتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے، نئی پالیسی میں پاکستان پرممکنہ سخت شرائط عائد ہوسکتی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی زیرصدارت پاکستان اورافغانستان سے متعلق پالیسی پراہم اجلاس ہوگا، اجلاس میں امریکا کی پاک افغان پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، امریکی محکمہ خارجہ، پینٹاگون اور سی آئی اے کے حکام بریفنگ دیں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سیکورٹی ٹیم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک افغان پالیسی کوحتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے، نئی پالیسی میں پاکستان پرممکنہ سخت شرائط عائد ہوسکتی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی


    ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے آپشن،افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے اورافغان طالبان کومذاکرات کی دعوت دینے پربھی غورکیا جائیگا، پاک افغان پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پہلی پاک افغان پالیسی ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔