Tag: new polio case

  • ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں قائم انسداد پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ملک میں سال 2024 کے 74 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔

    اس حوالے سے پولیو حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع بدین سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے، سال کا پہلاکیس جنوبی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوا تھا۔

    سال2024 میں مجموعی طور پر پولیو وائرس کے74 کیسز رپورٹ ہوئے، ان کیسز میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبرپختونخوا سے تھا۔ 23 کیسز کا تعلق سندھ، ایک کا پنجاب اور ایک کا اسلام آباد سے تھا۔

    پولیو حکام کے مطابق 2025کی پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ملک بھر میں مہم کے 99 فیصد اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    گزشتہ ماہ ہی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹری کے ایک عہدیدار  نے ٹھٹھہ سے وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی تھی۔

    سال 2024 میں ٹھٹھہ سے پولیو وائرس کا یہ پہلا کیس ہے چونکہ نمونہ پچھلے سال دسمبر میں جمع کیا گیا تھا، اس لیے اس کیس کو پچھلے سال کے اعداد و شمار کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم 3سے9فروری 2025 تک چلائی گئی، مہم کے دوران45ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

    ہر مہم میں، یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں، تاکہ انہیں پولیو وائرس کے خطرناک اثرات سے بچایا جا سکے۔

  • ملک میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    ملک میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد رواں برس کے مجموعی  پولیوکیسزکی تعداد چوبیس ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیووائرس کا ایک اورکیس سامنےآ گیا، ضلع بنوں کے ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچے کے نمونے اکتیس مئی کو بھجوائےگئے تھے۔

    وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کی پولیو ویکسی نیشن نہیں ہو سکی تھی، متاثرہ بچے کے والدین پولیو ویکسی نیشن سے انکاری تھے۔

    رواں برس کے مجموعی پولیوکیسز کی تعداد چوبیس ہوگئی، رواں برس پنجاب اور سندھ میں تین، تین خیبر پختونخوا میں گیارہ اور ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سات پولیوکیس سامنے آچکے ہیں۔

    یاد رہے پولیو میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پولیو ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد راولپنڈی اور پشاور میں 10 سال تک کے بچوں کی بھی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ، ایک اور کیس سامنے آگیا

    چند روز قبل کراچی اور لاہور سمیت 6 بڑے شہروں سے نئے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی، کوئٹہ کے ریلوے پل اور طاؤس آباد کے علاقوں، حیدر آباد میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن، راولپنڈی میں صفدر آباد اور پشاور کے شاہین ٹاؤن کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    لاہور میں آؤٹ فال ایف، جی، ایچ کے سیوریج میں جبکہ کراچی کے سہراب گوٹھ، راشد منہاس روڈ، چکورا نالہ اور کورنگی نالہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی۔

    خیال رہے عالمی ادارہ صحت نے پولیو کیسز رجسٹرڈ ہونے کے سبب پاکستان پر پہلے سے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کردی ہے۔

    واضح رہے اس وقت دنیا میں صرف 2 ممالک پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں اب تک پولیو کا مرض مکمل طور پر ختم نہیں ہوسکا ہے۔

  • بلوچستان: پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    بلوچستان: پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    بلوچستان: پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا رواں سال صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔

    حکام محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نیا کیس سامنے آیا جہاں زمان اچکزئی کے رہائش پذیر عبدالرزاق کے چودہ ماہ کے بیٹے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ریکارڈ کے مطابق بچے کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے جس ک باعث وہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

    اس طرح رواں سال صوبے میں مسلسل سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 12ہوگئی ہے۔

  • کراچی:مانسہرہ کالونی میں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی:مانسہرہ کالونی میں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی : کراچی کی مانسہرہ کالونی میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنےآ گیا، جہاں ایک سالہ احمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11ہوگئی ہے۔

    پولیو حکام کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کے تمام کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی کی 46حساس یونین کونسلوں میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی تاہم بلدیہ ٹاون اتحاد کالونی اور قائد آباد میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث پولیو مہم منسوخ کردی گئی ہے۔

    پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس اب تک ملک بھر117 پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے سندھ میں11 کیسز سامنے آئےان میں سے 10 کا تعلق کراچی سے ہے۔