Tag: New project

  • سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے مرکز کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز جو علمی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں، نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے مرکز علمی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اس انیشیٹو کا مقصد سعودی نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سکلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    تحقیقات و دریافت سے متعلق علمی مرکز مکمل طور پر غیر منافع بخش ہوگا جو ریاض کے غیر منافع بخش محمد بن سلمان سٹی میں قائم کیا جائے گا، مرکز کا افتتاح 2025 میں کیا جائے گا۔

    اس مرکز کا مقصد نسل نو کو سائنسی میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کریں۔

    یہ مرکز محمد بن سلمان کے ادارے مسک سے منسلک ہے جو نسل نو کو تعلیمی میدان میں بہترین سہولتیں فراہم کرتا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے تعلیمی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔

    علمی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت مشہور کا کہنا ہے کہ یہ مرکز جدید علوم کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا جہاں سائنسی ایجادات اور دور حاضر کے تقاضوں سے آراستہ نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن ایک ایسا مکمل مرکز تیار کرنا ہے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام اسرار و رموز سے نسل نو کو نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان میں ایجادات کی لگن اور شوق کو بھی پروان چڑھایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل ہمارے روشن مستقبل کی امین ثابت ہو۔

    علمی مرکز برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنیادی پروگراموں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریڈنگ، انجینیئرنگ، آرٹ اور ریاضی کے شعبے جدید دورکے تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔

  • کراچی: حکومت سندھ کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت سندھ کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

    کراچی: مشیر اطلاعات سندھ نے شہرقائد کے علاقے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف نیاپارک بنانے اور اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف جہانگیرپارک کی طرز کا پارک بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پارک کے ساتھ نیا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے، نئے منصوبے کے تحت چھوٹے کیبن بنائے جائیں گے۔

    تجاوزات کراچی کا بڑا مسئلہ تھا: عشرت العباد کی چیف جسٹس سے گفتگو

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ چھوٹے کیبن اسٹینڈرڈ معیار کے ہوں گے، چھوٹے کیبن متاثرہ افراد کو میرٹ پر الاٹ کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متاثر ہونے والوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے پر 3500 دکان داروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

    مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ دکان داروں کو روزگار کے لیے متبادل جگہ دی جائے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ متاثرہ دکان داروں کی فہرست میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے بحری امور اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا تھا کہ شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سپریم کورٹ کے حکم پر جاری ہے، دیکھناہوگا تجاوزات کس نے قائم کرائیں اور پیسہ کس نے کمایا؟ چیف جسٹس سے اپیل ہے انکروچمنٹ آپریشن کے لیے کمیٹی تشکیل دیں۔