Tag: new Provence

  • جنوبی پنجاب صوبہ بنانا اتنا آسان نہیں جتنا کہا جارہا ہے: خواجہ اظہار الحسن

    جنوبی پنجاب صوبہ بنانا اتنا آسان نہیں جتنا کہا جارہا ہے: خواجہ اظہار الحسن

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہا جارہا ہے، نئے صوبے کا قیام ایک طویل عمل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں انتظامی امور پر نئے صوبے بننے چاہئیں، زیادہ آبادی ہونے سے صوبے نہیں سنبھل سکتے، نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنوبی پنجاب کے علاوہ مختلف علاقوں میں صوبوں کی ضرورت ہے، انتظامی بنیادوں پر پورے ملک میں صوبے بننے چاہئیں، اگر ایسا ہوا تو ہم اس کی حمایت کریں گے، اور مسائل کے حل کے لیے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔


    پی آئی بی اور بہادر آباد بحران میں کلیدی کردار خواجہ اظہار الحسن کا بھی ہے: کامران ٹیسوری


    پوچھے گئے سوال پر رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کراچی کی 21 سیٹیں جیت لے گی، اس بار کا الیکشن ہمارے لیے تھوڑا منفرد ہے، لیکن کراچی میں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کوئی نہیں ختم کر سکتا۔


    پی پی اوردیگر پارٹیاں ہمارے جلسے سے گھبرا گئی ہیں: خواجہ اظہار الحسن


    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ آئندہ کا الیکشن ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، آئندہ الیکشن میں تشدد بہت کم ہوگا، پتنگ کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنی سیٹیں حاصل کریں گے، مخالفین جو چاہے کر لیں لیکن کراچی سے ہمارے مینڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا: خسرو بختیار

    لاہور: مسلم لیگ ن سے الگ ہوکر ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے والے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صوبے کا قیام ملک کی ضرورت ہے، جنوبی پنجاب صوبہ ابھی نہ بنا تو کبھی نہیں بن سکے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صدر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے باقاعدہ عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، صوبے کے قیام کے لیے محنت اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن لسانی، علاقائی کے بجائے انتظامی سطح پر نئے صوبے کا قیام ہے اور نیا صوبہ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے جس کے لیے ہم تمام جماعتوں کو ہمارے مشن میں ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام ایک ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے: خسرو بختیار

    مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا مسئلہ غربت، بے روزگاری اور بیڈ گورننس ہے، لاہور میٹرو 240 جبکہ جنوبی پنجاب کا بجٹ 206 ارب ہے، لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، حکومت نے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سابق رہنما مسلم لیگ ن خسرو بختیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا پہلا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو، ن لیگ نے اب جنوبی پنجاب کی آفر کی، تو کہوں گا کہ بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے، پی ٹی آئی ٹھوس مؤقف سامنے لائے گی، تو ان سے بات ہو سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام ایک ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے: خسرو بختیار

    چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام ایک ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے: خسرو بختیار

    کراچی: مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم نے کسی پارٹی کی مخالفت میں پلیٹ فارم نہیں بنایا، اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم ایک نکاتی ایجنڈے پر اکھٹے ہو کر آگے بڑھیں، چند ہفتوں میں بڑے بڑے نام بھی اس ایجنڈے پر ہمارا ساتھ دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے، جنوبی پنجاب میں ہر دوسرا شخص غربت کا شکار اور تعلیم سے محروم ہے۔

    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غربت کی شرح 51 فیصد ہے، پارٹی میں رہتے ہوئے ہم مطالبات کرتے رہے کہ مسائل کو حل کیا جائے لیکن کوئی عمل نہیں ہوا، ن لیگ بہاولپور قرارداد کو جنوبی پنجاب سے الجھا کر رکھ دیا، جنوبی پنجاب سے لوگ گورنر، وزیراعظم اور اسپیکر بھی رہے ہیں۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ نہ بننا یہ ہم سب کی نا کامی ہے، آج بھی شہباز شریف کے پاس جنوبی پنجاب کے لوگ گئے تھے، جو لوگ شہباز شریف کے پاس گئے وہ ہم سے بھی رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی 2010 میں جنوبی پنجاب کا نعرہ لگایا تھا۔

    ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی حالیہ سیاست غلط سمت میں جا رہی ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد بھی ملک میں نظریہ ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے، ن لیگ کا اب نظریاتی ووٹ بینک نہیں رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔