Tag: new rain system

  • بلوچستان میں بارش، برفباری برسانے والا طاقتور سسٹم داخل

    بلوچستان میں بارش، برفباری برسانے والا طاقتور سسٹم داخل

    بلوچستان میں بارش اور برفباری برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ہوگیا ہے جو صوبے کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2روز تک بارش اور برفباری کا باعث بنے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان میں نیا طاقتور سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں آئندہ 2روز تک صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 2 روز تک کوئٹہ، زیارت، بارکھان، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، کوہلو، قلات، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ ہرنائی میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ مزید بارش اوربرف باری ہوسکتی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے جب کہ کان میترزئی، کوژک ٹاپ، زیارت میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی والوں ہوشیار ! 3 سے 4 دن میں ایک اور بارش برسانے والا نظام آرہا ہے

    کراچی والوں ہوشیار ! 3 سے 4 دن میں ایک اور بارش برسانے والا نظام آرہا ہے

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز میں بارش کے ایک اور سسٹم کی آمد متوقع ہے ، مون سون سیزن تیس ستمبرتک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نےایک اورالرٹ جاری کرتے ہوئے کہا 3سے 4دن میں ایک اوربارش برسانے والا نظام آرہا ہے ، آنےوالا نظام خاصا طاقتور ہوسکتا ہے، مون سون سیزن تیس ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجیسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات پرموجود ہے، بارش کے سسٹم کےباعث سمندری ہوائیں بند اورحبس ہے، نظام کی وجہ سے شہر میں حبس اور شدیدگرمی کا مزید 2 دن تک امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا نظام منگل تک شہر میں موجود رہےگا ، آج اور کل شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، صدر، نمائش چورنگی،گرومندر ،جہانگیر روڈ، تین ہٹی، لیاقت آباد ، سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد میں بادل وقفے وقفے سےبرس رہے ہیں، کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوناشروع ہوگیا ہے تاہم بلدیاتی عملہ غائب ہے۔

    دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، مالاکنڈ، قلات، ژوب، سبی، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔