Tag: new record

  • آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بال کی نئی تاریخ بنا ڈالی

    آسٹریلوی بولر جان ہیسٹنگز نے وائیڈ بال کی نئی تاریخ بنا ڈالی

    لیسٹر (30 جولائی 2025) آسٹریلوی بولر نے پاکستان کے خلاف میچ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وائیڈ بال پھینکنے کی نئی تاریخ بنا دی۔

    اسٹریلین لیجنڈ کھلاڑی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں ایک اوور میں 12 وائیڈ بال پھینک کر کرکٹ کا جنازہ نکال دیا، جان ہیسٹنگز پاکستان کیخلاف میچ میں اپنی بالنگ لائن ہی بھول گئے۔

    یک طرفہ مقابلے میں دلچسپ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب پاکستان کو جیت کے لیے صرف 19 رنز درکار تھے، اس دوران آسٹریلیا کے باؤلر جون ہیسٹنگز باؤلنگ کے لیے آئے تو انہوں نے ایک ہی اوور میں 12 وائیڈ بال کروا کر سب کو حیران کر دیا۔

    آسٹریلوی فاسٹ باؤلر کو اپنا ایک اوور ختم کرنے کے لیے 6 کے بجائے 18 گیندیں کرانی پڑیں۔ اس موقع پر فیلڈنگ پر کھڑے دیگر کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں موجود آسٹریلوی تماشائی اپنے بالر کو بےبسی کی تصویر بنے دیکھتے رہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ میچ میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف 8 ویں اوور میں حاصل کیا، اوپنر شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیل کر صرف 74 رنز اسکور کیے، پوری آسٹریلین ٹیم 12ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا چیمپئنز کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    https://urdu.arynews.tv/jasprit-bumrah-unwanted-record-in-test-cricket/

  • افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈی جے براوو کا ریکارڈ توڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

    افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان اسپبر  نے اپنے کیریئر کی 632ویں شاندار وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر مجموعی طور پر ڈی جے براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغان اسپبر کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

  • سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

    سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تولہ سے بھی تجاوز کرگئی

    کراچی : امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد اب سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر دولاکھ روپے فی تولہ سے بھی تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت نے 2 لاکھ روپے کا ہندسہ عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بالترتیب 7000 روپے اور6000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سونے کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 2 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب50 روپے اور 42روپے86 پیسے کا اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 2200 روپے جب کہ دس گرام چاندی 1886 روپے 14پیسے ہوگئی۔

  • بابر اور رضوان نے سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    بابر اور رضوان نے سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی بیٹنگ پارٹنر شپ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

    بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔

    اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

    محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹونٹی میچز میں دو ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے۔ محمد رضوان نے2021 میں 42 چھکے لگائے اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس تھا۔ کیوی بیٹر نے سال2021 میں ہی 41 چھکے لگائے ہیں۔

  • افغان کرکٹر کا بڑا کارنامہ : دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

    افغان کرکٹر کا بڑا کارنامہ : دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

    نئی دہلی : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹی-20 انٹرنیشنل میچز میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ اصغر افغان سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی-20 میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بطور کپتان اصغر افغان کی یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں 42 ویں فتح ہے جس کے بعد انہوں نے بھارت کے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا۔

    افغانستان نے گزشتہ روز تیسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو 47 رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی ہے۔ اس کے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔ نجیب اللہ زادران نے سب سے زیادہ72رن بنائے۔ انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا۔ اور5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ عثمان غنی نے بھی 39 رنوں کااسکور کیا۔ کپتان اصغر افغان نے 24 رن بنائے۔

    جواب میں زمبابوے کی ٹیم5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رن ہی بنا سکی۔ ریان برل 39 رن اور سکندر رضا 41 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ کریم جنت نے دو وکٹ حاصل کئے۔

    واضح رہے کہ اس میچ کی فتح کے بعد اصغر افغان نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اصغر افغان نے 52میچز میں کپتانی کی ہے اور 42 میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 72 میں سے 41 میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ انگلش کپتان ایان مورگن 33 جیت کے ساتھ تیسرے پر ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 29 جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے بطور کپتان 27 میچ میں جیت دلائی ہے۔

  • امریکی فوج کی توپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    امریکی فوج کی توپ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

    امریکی توپ نے 70 کلو میٹر دور درست نشانہ لگا کر نیا ریکارڈ بنا دیا، اس سپر گن نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

    امریکی سپر گن کو ریاست ایریزونا میں ٹیسٹ کیا گیا جہاں اس نے 70 کلو میٹر دور سے درست نشانہ لگا کر ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

    اس توپ نے اس سے قبل 65 کلو میٹر دور تک نشانہ لگایا تھا۔ سپر گن میں استعمال ہونے والا شیل جی پی ایس اور لیزر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سپر گن سنہ 2023 تک عسکری مقاصد کے لیے تیار ہوجائے گی۔

  • یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب، صرف پانچ وکٹیں درکار

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب، صرف پانچ وکٹیں درکار

    ابوظہبی : قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے، ابوظہبی ٹیسٹ میں  یاسرشاہ تیز ترین200وکٹوں سے صرف پانچ شکار کی دوری پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ جادوگر اسپنر یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین دو سو وکٹوں کا ریکارڈ بنانے کے لئے صرف پانچ شکار اور کرنے ہیں۔

    یاسر شاہ اب تک بتیس ٹیسٹ میچوں میں ایک سو پچانوے وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ابوظہبی ٹیسٹ میں وہ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

    قبل ازیں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر گریمٹ نے بیاسی سال پہلےچھتیس ٹیسٹ میں بنایا تھا۔ دبئی ٹیسٹ میں چودہ وکٹیں لے کر یاسر شاہ ایک اور ریکارڈ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ دبئی ٹیسٹ میں یاسرشاہ نے کئی ریکارڈز بھی بنائے تھے۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں.

    فاسٹ بولر محمد عباس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

  • فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    کراچی : سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش "فلم پنجاب نہیں جاؤں گی” نے دھوم مچادی جبکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاورسکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نےعید میلہ لُوٹ لیا، سینماگھروں پر رش جاری ہے جبکہ باکس پر فلم نے سب ہی کو پیچھے چھوڑدیا۔

    فلم بین اداکار ہمایوں سعید اور سہیل احمد کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، انکا کہنا ہے کہ دوبارہ بھی ٹکٹ لیکر فلم دیکھیں گے۔

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی لوگوں کی اتنی پسند آئی کہ سینماگھروں میں یہی گونج تھی، پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈقائم کر دیے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما فلمز کی پیشکش پنجاب نہیں جاؤں گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔

    ے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش پنجاب نہیں جاؤں گی کے ہداایتکار ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

    فلم کی کہانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک شہری لڑکی کی محبت پر مبنی ہے، جو کسی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

    ہوبارٹ: سری لنکا کے کمار سنگارا نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، سنگاکارا ورلڈ کپ میں لگاتار چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    کمار سنگارا نے دوہزار پندرہ ورلڈ کپ یادگار بنالیا، سنگاکارا رنز کی مشین بن گئے، حریف بولرز کے لئے سنگاکارا کو روکنا مشکل ہوگیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہوبارٹ میں سنگاکارا نے نئی تاریخ رقم کردی۔

    سنگاکارا ورلڈ کپ میں مسلسل چار سینچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

    سنگاکارا نے چھیاسی گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کے خلاف سینچری مکمل کی، سینتیس سالہ کھلاڑی نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف بھی سینچری بنائی۔

    سنگاکارا ویسٹ انڈیز کے ویوون رچرڈز اور ڈیسمنڈ ہنز کے بعد آسٹریلیا میں دوہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔