Tag: new restriction

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں پر نئی پابندی کا اطلاق

    بیرون ملک جانے والے مسافروں پر نئی پابندی کا اطلاق

    کراچی : پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو اب ایک اور شرط کو پورا کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ائیرلائنز انتظامیہ کو بیرون ممالک کے مسافروں سے پولیو کارڈ چیک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    nadra

    نادرا حکام نے کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس اور ائیرلائنز کے متعلقہ افسران کو مذکورہ ہدایات جاری کردی ہیں جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفرکرنے والے تمام مسافراپڈیٹ آئن لائن پولیو کارڈ اپنے ساتھ رکھیں، ہدایات میں پرانے پولیو کارڈ کی معیاد ختم ہونے پر اپڈیٹ آن لائن پولیو کارڈ کاحصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ،  کل سے نئی پابندیاں عائد

    پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، کل سے نئی پابندیاں عائد

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 4سے12ستمبرتک اضافی پابندیاں عائد کردیں ، بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی  ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کووفاقی وزیراسدعمرکی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکا نے پنجاب  ،کے پی ،اسلام آبادکے منتخب اضلاع کے لیےاین پی آئیز کا جائزہ بھی لیا۔

    این سی اوسی نے بتایا کہ منتخب اضلاع میں 4سے12ستمبرتک اضافی این پی آئیز نافذ ہونگی ، فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کوکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش ہوگی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی عائد ہوگی تاہم شادی کی تقریبات صرف آؤٹ ڈوراور 300افراد تک تعداد سے مشروط ہے۔

    وباسےزیادہ متاثرہ علاقوں میں انڈورجم پرپابندی ہے ، پابندیوں کا اطلاق سرگودھا ، خوشاب،میانوالی ،رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد،بھکر، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ،بہاولپور، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ہری پور، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ،ڈی آئی خان ، سوات، ایبٹ آباد ، پشاورمیں ہوگا۔