Tag: new sabzi mandi

  • کے۔ الیکٹرک کی نیو سبزی منڈی میں کارروائی، 1200 غیر قانونی کنکشنز منقطع

    کے۔ الیکٹرک کی نیو سبزی منڈی میں کارروائی، 1200 غیر قانونی کنکشنز منقطع

    کراچی: کے۔ الیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاور یوٹیلیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے نیو سبزی منڈی اور فروٹ منڈی پر کارروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام وزن کے 1200 غیرقانونی کنکشنز (کنڈوں) کو کے۔ الیکٹرک کی تنصیبات سے ہٹا دیا، جن سے ماہانہ 110k یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔

    غیر قانونی کنکشنز نیٹ ورک کے حفاظتی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہیں، جس سے کے۔ الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان اور شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ مہم بجلی کی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور رہائشیوں کے لیے خطرات ختم کرکے ایک محفوظ کمیونٹی بنانے کے لیے چلاتی جاتی ہے۔

    اس وقت کے۔ الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، جب کہ زیادہ چوری والے علاقوں میں نقصانات کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں، جس کے ذریعے کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ دورانیہ کا تعین کیا جاتا ہے۔ کم نقصانات والے علاقوں میں معمولی یا بالکل بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی، جو بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال اور بروقت ادائیگی کے فوائد کو ظاہر کرتا ہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری، 6900 ملازمین کا کیا ہوگا؟

    کے۔ الیکٹرک کی صارفین، کمیونٹی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں سے اپیل ہے کہ وہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اور بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ یہ اقدامات شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اہم ہیں۔ اگرچہ کے۔ الیکٹرک چوری کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ادارہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ سب کے لیے پائیدار توانائی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

  • نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    کراچی : سپرہائی وے نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تین افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد نیو سبزی منڈی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا۔

    مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی کے دونوں ٹریک بند کردئیے۔ دو گروپوں میں ہوا خون ریز تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کیا، ٹائر کی ہوا نکال دی اور پتھراؤ کیا، ہولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دئیے ایک گاڑی کو الٹنے کی کوشش کی۔

    واقعے کے بعد سبزی منڈی بند کردی گئی پولیس نے فائرنگ میں ملوث دوافراد مومن اور بسم اللہ کو گرفتار کیا واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سپرہائی وے کے دوٹریک بندکردئیے ،جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

    بعد میں رینجرز سے مذاکرات کے بعد سپرہائی کے دونوں ٹریک کھول دئیے گئے۔ سبزی منڈی بھی کھل گئی۔

  • سپر ہائی وے : نیوسبزی منڈی کے قریب تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا

    سپر ہائی وے : نیوسبزی منڈی کے قریب تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا

    کراچی : سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب بھڑک اٹھنے والی آگ سے لکڑی کی پیٹیوں کے پچیس گودام جل کر راکھ ہوگئے، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی نیوسبزی منڈی میں پیٹیوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی، آتشزدگی کے باعث25گوداموں میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی کی پیٹیاں جل کر راکھ ہوگئیں، تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پالیا۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچا اور جو گاڑیاں آئیں ان میں پانی کے پائپ پھٹے ہوئے تھے۔

    ہوا کے باعث آگ کے شعلوں نے پھیلتے پھیلتے بیس سے پچیس گودام راکھ کردیئے ۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے فائر فائٹنگ آپریشن کیا، بحریہ ٹاؤن کے دو فائر ٹینڈر بھی مدد کو پہنچے, کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

  • سبزی منڈی میں گاڑیوں کی داخلہ فیس میں اضافہ، رمضان میں پھل مہنگے ہونے کا خدشہ

    سبزی منڈی میں گاڑیوں کی داخلہ فیس میں اضافہ، رمضان میں پھل مہنگے ہونے کا خدشہ

    کراچی: رمضان سے قبل نئی سبزی منڈی میں گاڑیوں کی داخلہ فیس میں تیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان کے مبارک مہینے سے قبل سبزی منڈی کی مارکیٹ کمیٹی نے پھل اور سبزیاں لانے والے ٹرکوں کی فیس میں ایک سو رپے اور بڑے ٹرالرز کی فیس میں تین سو روپے اضافہ کردیا ہے۔

    سبزی منڈی کی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین شائستہ خان اچکزئی نے فیسوں کے اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی داخلہ فیس میں اضافے کے سبب پھل اور سبزیاں مہنگی ہوجائیں گی۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے گزشتہ ماہ سے سبزی منڈی کی بجلی بھی کاٹ دی ہے جس سے لاکھوں روپے کے پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی سے کولڈ اسٹوریج بند پڑے ہیں جس سے ہماری ایکسپورٹ متاثر ہوگئی ہے، اگر بجلی جلد بحال نہیں کی گئی تو نقصان بڑھتا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر  میں بھی سبزی منڈی فروٹ ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے احتجاج کیا تھا۔

    سبزی منڈی کی بجلی منقطع، تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

    شائستہ اچکزئی کا کہنا تھا کہ منڈی کے تاجرو ں سے مارکیٹ کمیٹی سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔ اب اس نے داخلہ فیس میں نا جائز اضافہ کر دیا ہے جس سے مارکیٹ کمیٹی کی آمدنی میں لاکھوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔

    انہوں نے سبزی منڈی کے تاجروں سے بھی مطالبہ کیا کہ ہر دوکان پرالگ میٹر نصب کیا جائے تاکہ ہر تاجر اپنے بجلی کے بل کا خود ذمہ دار ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے دکانداروں کو میٹر فراہم کرنے کے بجائے کنڈے لگا دیے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔