Tag: new song

  • سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    سارہ خان نے شوہر کی دیرینہ خواہش پوری کردی

    معروف اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے گانے میں کام کرلیا، گانا ریلیز ہوتے ہی ایک روز میں اسے 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    کچھ عرصہ قبل سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں فلک نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک گانے میں بطور ماڈل کام کرنے کے لیے سارہ سے درخواست کی تھی لیکن سارہ نے منع کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ اس گانے میں انہیں ڈانس کرنا تھا، لیکن وہ بہت شرمیلی ہیں اور بند کمرے میں بھی ڈانس نہیں کرسکتیں، لہٰذا انہوں نے انکار کردیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    تاہم اب سارہ نے فلک کی خواہش پوری کردی ہے اور ان کے نئے گانے میں بطور ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    فلم شبیر کا نیا گانا پیار دا سہارا ایک روز قبل ریلیز کیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    سارہ نے اس گانے میں ڈانس کیے بغیر ہی اپنا جلوہ دکھایا ہے، گانے سے ایک تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

    گانے کی ریلیز سے قبل فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے گانے کے ریلیز کی اطلاع دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

    یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2021 میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام عالیانہ رکھا گیا تھا۔

  • قتل کے بعد سدھو موسے والا کا آخری گانا ریلیز

    قتل کے بعد سدھو موسے والا کا آخری گانا ریلیز

    بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری گانا ان کی ناگہانی موت کے بعد ریلیز کردیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں افراد نے دیکھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گانا ایس وائی ایل جمعرات کے دن یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا، گانے میں سدھو موسے والا پنجابیوں کے ساتھ ہونے والی پانی کے معاملے پر ناانصافی اور سکھ قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو قتل کیا گیا تھا اور یہ گانا ان کے قتل کے بعد ریلیز کیا گیا ہے، اس گانے کو ریلیز ہونے کے پہلے ایک گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    گانے کے ٹائٹل ایس وائی ایل کا مطلب ستلج یمنا لنک نہر کا معاملہ ہے جس پر انڈین پنجاب کے لوگ اپنا حق مانگتے ہیں۔

    گانے کی ویڈیو میں خالصتان تحریک کے مشہور لیڈر جرنیل سنگھ بھنڈرانوالا اور پنجابیوں کے لیے پانی کے حقوق کی خاطر لڑنے اور جان قربان کرنے والے سکھ لیڈر بلویندر سنگھ جٹانا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    ستلج یمنا لنک کینال پروجیکٹ کا مقصد پنجاب کے پانی کو پنجاب کے بجائے دوسری طرف پھیرنا تھا، اس منصوبے کے خلاف پنجاب میں خالصتان تحریک کی ایک جماعت ببر خالصہ کے رکن بلویندر سنگھ جٹانا اور اس کے ساتھیوں نے خوب مزاحمت کی تھی۔

    گانے میں بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی، جنرل ڈائر اور آپریشن بلیو سٹار کے بعد خالصتانی حریت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے انڈین آرمی چیف آرون شرھدر ویدیا کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    سدھو موسے والا کے نئے گانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور یوٹیوب پر ان کے مداح انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکلھا کہ ایس وائی ایل گانا سدھو موسے والا کی دلیری دکھاتا ہے کہ کانگریس سے ہونے کے باوجود انہوں نے ایس ایل وائی کینال کے بارے میں گانا بنانے کی ہمت کی۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ اگر آج سدھو موسے والا زندہ ہوتے تو انہیں حکومت کے خلاف سچائی کہنے پر جیل میں قید کردیا جاتا۔

  • ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا  نیا ملی نغمہ جاری

    ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ‘ایک ہیں قوم اورایک منزل  ‘ جاری کر دیا، نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ، جس کا عنوان ‘ایک ہیں قوم اور ایک منزل’ ہے۔

    نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کےاتحادکاپیغام دیاگیاہے جبکہ معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کیا تھا، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

    واضح رہے یوم پاکستان منانے کے لیے ہر سال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یوم پاکستان، پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی، اور 7 برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی، وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

  • سجادعلی کا بیٹا خوبی علی بھی والد کے نقش قدم پر

    سجادعلی کا بیٹا خوبی علی بھی والد کے نقش قدم پر

    کراچی : پاکستانی لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے صاحبزادے خوبی علی نے اپنی سریلی آواز اور گائیکی سے سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا جس کی مثال ان کا پہلا گانا "اداس” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    اپنے والد سجاد علی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اُن کے بیٹے خوبی علی نے گزشتہ دنوں موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا جسے سننے اور دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے خوبی علی نے بتایا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگوں نے میرے گانے کو پسند کیا میں مزید اچھا گانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال میرا فوکس گانے کی طرف ہے لیکن آئندہ آنے والے دنوں میں پروڈکشن اور دیگر کاموں پر بھی توجہ دوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں خوبی علی نے کہا کہ ردھم میں رہنے کیلیے میں بھی ریاض کرتا ہوں اور میں ایک نیا گانا لاؤنچ کرنے کی تیاری کررہاہوں امید ہے لوگ اسے بھی پسند کریں گے۔

  • چیمپیئن کی مقبولیت کے بعد براوو نے نیا گانا ریلیز کردیا

    چیمپیئن کی مقبولیت کے بعد براوو نے نیا گانا ریلیز کردیا

    دنیائے کرکٹ کی دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیوائن براوو نے اپنے پہلے گانے کی کامیابی کے بعد اپنا دوسرا گانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیوائن براوو کا موسیقی سے شدید لگاؤ ان کے شائقین سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر نے ’چیمپئن چیمپئن‘ گانے کی مقبولیت کے ایک اور گانا ’ایشیا ایشیا‘ بھی ریلیز کردیا۔

    ایشیا ایشیا گانے کو کو بھی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے، جس میں ڈیوائن براوو نے سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور عالمی شہرت یافتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو بھی شامل کیا ہے۔

    پاکستان کے بوم بوم آفریدی نے ٹویٹر پر گانا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوائن براوو کا یہ گانا یقیناً سابقہ گانے ’چیمپیئن چیمپیئن‘ سے بہتر ہے کیوں اس میں شامل ہوں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں یہ گانا بھی سابقہ گانے کی مقبولیت کی بلندیاں عبور کرے گا۔

    مذکورہ گانے میں ایشیائی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں بھی شامل کیا ہے جس میں افغانستان کے راشد خان، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی و مہندرا سنگھ دھونی دھونی بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ سنہ 2016 میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ سے قبل ڈیوائن براوو نے ’چیمپیئن چیمپیئن‘ ریلیز کیا تھا جو شائقین کرکٹ اور براوو کے مداحوں میں بہت مقبول ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بننے کے بعد گانے کی مقبولیت دو چند ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ ڈیوائن براوو نے گزشتہ سال عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

  • مومنہ مستحسن کا نیا گانا ’آیا نہ تو’ مداحوں میں مقبول ہوگیا

    مومنہ مستحسن کا نیا گانا ’آیا نہ تو’ مداحوں میں مقبول ہوگیا

    کراچی: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا، گانے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کا بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز کردیا گیا، گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن ڈینی میمک نے کی ہے، گانے کی شوٹنگ بینکاک میں کی گئی ہے۔

    کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ مومنہ مستحسن کا یہ پہلا گانا ہے، جس کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اسے کمپوز ارجن کننگو نے کیا ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں دونوں گلوکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کا بریک اپ ہوچکا ہے اور اب وہ دوبارہ مل کر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

    یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی یہ گانا مداحوں میں مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، دوسری جانب بھارتی گلوکار ارجن کننگو نے مومنہ مستحسن کے ساتھ انسٹا گرام پر تصویر بھی شیئر کی ہے۔

    Hi @mominamustehsan

    A post shared by Arjun Kanungo (@arjunkanungo) on

    واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے گانے آفرین آفرین سے شہرت ملی تھی، وہ بالی ووڈ میں فلم ایک ولن کے گانے ’آواری‘ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سجاد علی کا نیا گانا ’لگایا دل‘ مداحوں کو بھاگیا

    سجاد علی کا نیا گانا ’لگایا دل‘ مداحوں کو بھاگیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن 10 میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد سجادعلی نے نیا گانا ’لگایا دل‘ گایا ہے جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کی ویڈیو ان کی صاحبزادی زو علی نے ڈائریکٹ کی ہے جس میں کالجز کے طلباء کے محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے کہ کس طرح طلباء ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں اور جب ان کے دل ٹوٹتے ہیں تو ان کے کیا احساسات ہوتے ہیں۔

    سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کے حوالے سے مشہور ہیں، ان کے نئے گانے میں بھی اس کی جھلک واضح طور پر نظر آئی ہے، سجاد علی کا 2013 میں ریلیز کیا گیا گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔

    چار منٹ کے اس گانے کو اب تک 1 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، سجاد علی کے نئے گانے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، ایک مداح کا کہنا ہے کہ سادہ میوزک سادہ بول سجاد علی آپ لیجنڈ ہیں، خدا آپ کو ہمیشہ نوازتا رہے۔

    ایک مداح کا کہنا ہے کہ سجاد علی جیسا سنگر دنیا میں ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا، سجاد علی کی تو کیا ہی بات ہے تاہم ان کی بیٹی نے ویڈیو بہت ہی عمدہ بنائی ہے۔

    ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سپر ہٹ گانا ہے، سکون سا اتر گیا گانا سن کر، گانا اور ویڈیو دونوں بہت ہی اچھے ہیں، آپ نے کوک اسٹوڈیو میں بھی بہت اچھا گایا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • راحت فتح علی خان کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

    راحت فتح علی خان کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’اکتوبر‘ کے لیے راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا جانے والا گانا مداحوں میں بے حد مقبول ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار ورون دھون کی فلم ’ اکتوبر‘ کے ایک گانے میں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کو مداحوں کی جانب سے بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

    گانے کے بول ہیں ’میری روح کرے گی فریاد، میری سانسیں کہیں کھو جائیں گی، تب بھی تو میرے سنگ رہنا‘ گانے کا میوزک انوپم رائے نہیں دیا ہے جبکہ بول تنویر غازی نے لکھے ہیں۔

    ورون دھون نے گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں سے شیئر کیا اور کہا کہ وہ ایک ایسا گانا پیش کررہے ہیں جو ایک سچی محبت کے ساتھ درد کی عکاسی کرتا ہے۔

    اداکار ورون دھون کا مزید کہنا تھا کہ یہ گانا اتنا پرسوز اور جذبات سے بھرپور ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں حقیقت میں رونا آگیا اور انہیں آنکھوں میں گلیسیرین لگانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔

    شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اکتوبر‘ میں ورون دھون سنجیدہ مزاج فائیو اسٹار ہوٹل ملازم کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ نئی اداکارہ بنیتا سندھو مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    ورون دھون کی فلم ’اکتوبر‘ 13 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فی الوقت ورون ان دنوں فلم ‘سوئی دھاگہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون نے اپنے والد ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی کامیڈی رومینٹک فلم جڑواں 2 میں ڈبل رول نبھایا تھا فلم باکس آفس پر کامیاب رہی جبکہ فلم میں ورون کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تپسی پنو نے جلوے بکھیرے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نا تم سمجھے – سجاد علی کا نیا گانا

    نا تم سمجھے – سجاد علی کا نیا گانا

    کراچی (ویب ڈیسک) – معروف گلوکار سجاد علی اپنے نئے گانے ’’نا تم سمجھے ‘‘کی میوزک ویڈیو فروری کے اختتام پر ریلیز کریں گے۔۔

    سجاد علی کے گانے کی اس ویڈیو کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    سجاد علی کے مطابق نا تم سمجھے ایک رومانوی گانا ہے۔ ان کااپنے نئے گانے کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ سنڈریلا کی طرح نہیں ہوگا۔

    جیسا کہ ٹائٹل سے ظاہر ہے ’’ نا تم سمجھے‘‘ ایک سافٹ میلوڈی گانا ہے اور اس کا موضوع محبت میں مبتلا جوڑے کے مابین اختلافات ہیں۔

    سجاد علی پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور نوے کی دہائی ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ جیسےمشہور گانوں پر جھومتی رہی۔

      اس سے قبل سجاد علی کا گانا ’’ہرظلم‘‘ عوامی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرچکا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کے بے پناہ چرچے رہے ہیں۔