Tag: New tariff

  • نیپرا کا نیا ٹیرف ترقیاتی منصوبوں پراثراندازہوگا، ترجمان کے الیکٹرک

    نیپرا کا نیا ٹیرف ترقیاتی منصوبوں پراثراندازہوگا، ترجمان کے الیکٹرک

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ نیپرا کا تعین کردہ ٹیرف ترقیاتی منصوبوں پر اثر انداز ہوگا، مستقبل کے پراجیکٹس میں دشواری اور لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے، کے الیکٹرک حکام تکنیکی جائزے کے بعد اپنی حکمت عملی کا تعین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے ملٹی ایئرٹیرف کو15روپے70پیسےرکھنے پر برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی جسے نیپرا نے مسترد کردیا۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کا متعین کردہ ملٹی ایئر ٹیرف بظاہر سرمایہ کاری کیلئے موزوں نہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک متعین کردہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تکنیکی جائزہ لے رہا ہے تاہم واضح رہے کہ یہ فیصلہ صارفین کی بجلی کی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہوگا اور بجلی صارفین کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 900 میگا واٹ کے جاری پراجیکٹ کے لیے جو ٹیرف دیا گیا ہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں، اس لیے ٹیرف کی کمی کے باعث 900 میگا واٹ پاور پلانٹ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کو نقصان ہوگا۔


    مزید پڑھیں: نیپرا کا کراچی کے شہریوں کو جھٹکا، فی یونٹ 75 پیسے اضافہ


    ترجمان کا کہنا تھا کہ جو نیا ٹیرف ملا ہے وہ کے الیکٹرک کی توقعات کے مطابق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک کو نقصان ہوگا، جس کے باعث نئے منصوبوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری اب کھٹائی میں پڑ جائے گی۔

  • کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    اسلام آباد : کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، کراچی میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط  ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔

    نئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

    نیپرا نے 2023 تک کراچی میں ٹیرف 12 روپے7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 16روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کی درخواست کی تھی، جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔

    نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کا سالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت 15 دن کےاندراندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔