Tag: New Trailer

  • ہالی ووڈ تھرلر فلم کٹ بینک کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا

    ہالی ووڈ تھرلر فلم کٹ بینک کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا

    ہالی ووڈ: تھرلر فلم کٹ بینک کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا ہے۔

    ہالی ووڈ فلم کٹ بینک کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ اس فلم میں ایڈونچر کے بے شمار رنگ دیکھنے کو ملیں گے، فلم کی کہانی حالات سے مایوس نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے۔

    نوجوان اپنی زندگی کو بدلنے کے لئے اپنا گھر بار چھوڑ دیتا ہے اور پھر کئی واقعات پیش آتے ہیں، جو اس کی زندگی کو بدل دیتے ہیں، تھرل سے بھرپور فلم کئی فلم فیسٹیولز میں پیش کی جاچکی ہے۔

    فلم کٹ بینک تیس مارچ کو آئس لینڈ جبکہ تین اپریل کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم  پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    نٹ کھٹ بھالو کےگرد گھومتی ہالی وڈ کی فلم  پیڈنگٹن  کے نئے ٹریلر نے سب کے دل موہ لئیے۔

    چل بلی شرارتوں سے بھرپور نٹ کھٹ بھالو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہا ہے، لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا، فلم کے معروف پروڈیوسر ڈیوڈ ہیں جو اس سے قبل مشہور فلمیں دے چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھا رہے ہیں،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔

  • ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہالی وڈ سسپنس اینڈ ہارر فلم اِن ٹو دی وڈز کا میوزیکل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پریوں اور چڑیلوں کے کرداروں پر مشتمل فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کےگردگھومتی ہے،جسے اولاد کی خواہش ایک جادوگرنی کے پاس لےجاتی ہے، جادوگرنی کے چنگل میں پھنس کر یہ جوڑا کن مصائب کا شکار ہوتا ہے اورمصیبت کا شکار یہ جوڑا جادوگرنی کے چنگل سے نکلنے کیلئے کیا کیا جتن کرتا ہے۔اس کیلئے پچیس دسمبر کا انتظار کرنا پڑیگا

    راب مارشل کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس خوبصورت تصوراتی فلم میں جانی ڈیپ بھیڑیے جبکہ اینا کینڈرک سنڈریلا کا روپ دھارے نظر آئیں گی۔

  • ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،اس فلم کی کہانی بھالو کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔

    لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی نٹ کھٹ بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔ فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پوٹر کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھائیں گے،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔

  • ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ایونجرز:ایج آف اَلٹرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ایونجرز کا سیکوئیل ایونجرزٹو ایج آف آلٹران کا ٹریلرریلیز کردیا گیا ہے۔

    ایکشن،تھرل،سسپنس اور رومانس سے بھرپورفلم ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے،اس اینی میٹڈ فلم کے ہدایت کارجوس ویڈان ہیں،فلم میں ایک بار پھر سارے ہیروز ایک ساتھ نظرآئیں گے ایکشن میں،ایونجرزٹوایج آف اَلٹرون میں سپر ہیروزکی فہرست کچھ نئےسپر ہیروز کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

    فلم کی کہانی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانےکیلئے دشمنو ں کی سازشوں کو ناکام بنا دیتے ہے،ایڈونچرسے بھرپور فلم آئندہ سال اپریل میں سینیما گھروں میں دھوم مچائے گی ۔