Tag: new trailer release

  • ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، سنسنی خیزمناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔

    اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے ۔

    اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں، بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔

    یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

  • اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلرجاری

    اینیمیٹڈ فلم دی لٹل پرنس کا نیا ٹریلرجاری

    ہالی ووڈ: اینیمیٹڈ فلموں کے شائقین کے لئے فرانسیسی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنسس کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا ہے۔

    ہالی ووڈ فلم دی اسپونج باب اور کنگ فو پانڈا جیسی بلا ک بسٹر فلموں کے ہدایتکارمارک اوسبورن کی یہ فلم انیس سو تنتالیس کے مشہورناول دی لٹل پرنس سے ماخوز ہے۔

    فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آئے بچے پر مبنی ہے، جو زمین پر کئی ایڈونچر کرتا ہے، فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔

    روسبورن، راشل میک، جیمزفرینکو، میریون اور دیگر نے، ایڈونچر سے بھرپور فلم انتیس جولائی کو فرانسیسی سینما گھروں میں اور رواں برس دنیا بھرکے سینماوں میں پیش کر دی جائےگی۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: ایکشن اور سنسی خیز منا ظر سے بھر پور ہالی ووڈ فلم ،امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈلے کوپر کی ایکشن سے بھر پور فلم امریکن اسنائپر کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کرس گیل کے گرد گھومتی ہے، جو جنگی محاذوں پر درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔

    یہ شخص نشانہ بازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، سنسنی خیز اور حیرت انگیز واقعات سے بھر پور فلم کرسمس کے موقع پر پچیس دسمبر کو امریکہ جبکہ سولہ جنوری کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا نیا ٹریلر جاری

    فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: آنجہانی اداکار پال واکر کی آخری فلم فاسٹ این فیوریس سیون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

    آنجہانی پال واکر ایک بار پھر اپنے ایکشن سے سب کو گھائل کرینگے، اپنی آخری ایکشن سے بھرپور فلم فاسٹ این فیورس سیون میں ایکشن سے بھرپور سیریز کی گزشتہ فلم فاسٹ این فیورس چھ سے آگے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

    جسمیں ولن پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں اترتا ہے۔

    فیورس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے، جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ہے، جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائیگی۔