Tag: new travel advisory

  • مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    مسافروں کو کورونا سے بچانے کیلئے سول ایوی ایشن کے مؤثر اقدامات

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے سی اے اے نے اقدامات کا آغاز کردیا، اس حوالے سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے7 ٹیسٹوں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا، سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    ان ٹیسٹوں میں رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار کوویڈ 19۔ رئیل ٹائم آر ٹی پی سی ار سارس کوویڈ 2 ۔ آر ٹی پی سی آر کوویڈ 19 ۔ آر ٹی پی سی آر سارس کوویڈ2 ۔ پی سی آر سارس کوویڈ 2ایکسپرٹ ایکسپریس اور سارس کوویڈ 2 وغیرہ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پی سی آر کوویڈ 19مسافروں کو پاکستان کے لئے سفر کر نے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔

    اس سلسلے میں ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کے دستخط سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل درآمد ہو گا۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں اورائیرلائنز اور چارٹر طیاروں پر یکساں نافذ العمل ہوگا۔

  • پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بڑی خبر

    پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بڑی خبر

    ریاض : پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی میں پروازسے پہلے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی، سعودی ایوی ایشن گاکانےپی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو تحریری آگاہ کردیا ہے۔

    ٹریول ایڈوائزری سعودی وزارت صحت کی جانب سے جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے جاری کی ، ٹریول ایڈوائزی میں ہیلتھ ڈکلیریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سعودی عرب پروازسے پہلے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کیے جائیں گے۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو7دن گھرمیں قرنطینہ ہونےکا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، سعودی عرب کے شعبہ طب سے منسلک افراد کو 3دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں 5 لاکھ ریال اور 2سال قید یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

  • پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    پاکستان سے ترکی جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : پاکستان سے ترکی جانیوالے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا،ترکش ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو رپورٹ کے بغیر مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکش ائیر لائن نے اپنی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں پاکستان سے ترکی جانیوالے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ۔

    ترکش ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ترکی کے مختلف شہر جانیوالے مسافروں کو 96گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 8 اگست سے مسافروں کے ٹیسٹ لازمی قرار دئے گئے ہیں۔

    ٹریول ایڈوائزری کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ترکی جانیوالے مسافروں کو چغتائی لیب، شوکت خانم میموریل اور جیریز ویزا کوویڈ19 ٹیسٹ مینجمنٹ سے لازم قرار دیا گیا ہے۔

    ائیر لائن انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترکش ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو کی گئی ہیں ،کرونا نیگٹو رپورٹ کے بغیر مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

    ایڈوائزری میں مسافروں کو چیک ان سے قبل کرونا نیگٹو رپورٹ دیکھانا لازمی قراردیا گیا ہے

  • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

    سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

    کراچی : سعودی ائیرلائن نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی ، جس میں کہا گیا کہ سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سعودی ائیرلائن نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔

    پاکستان سے سعودی ائیرلائن پر سفر کرنے مسافروں پر بھی اطلاق ہوگا ، سعودی ائیر ایڈوائزری کے مطابق سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں اور اگر پچھلے دو ہفتوں میں مسافر نے کورونا مریض کیساتھ وقت گزارا ہے تو بھی پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اگر مسافر میں ظاہری علامات نظر آئیں تو بورڈنگ پاس نہیں دیا جائے گا اور دوران پرواز سماجی فاصلہ، ہینڈ سینیٹائزر اور تھری پلائی ماسک کا استعمال بھی لازم ہوگا۔