Tag: new-travel-guide

  • بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں کو31دسمبر تک خصوصی اجازت نامے سے استثنیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ،جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والوں کو31دسمبر تک خصوصی اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 18سال تک کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مدت31 جنوری تک بڑھا دی گئی ، پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ،پاکستان اوریجن کارڈ رکھنے والوں کی سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    یاد رہے این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک واپس آنے کی اجازت دے دی تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹگری سی ممالک سے آنے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ امی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا۔

  • بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔

    ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سےآنےوالوں کوخصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا ، عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ ،جنوبی افریقہ سمیت12ملک شامل ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

  • بیرون ملک سے پاکستان  آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو 31اگست تک واپس آنے اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں، چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی 31اگست تک بغیر اجازت واپس آسکتے ہیں۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں پاکستان آنے سےقبل مسافروں کیلئے72گھنٹےپہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

    مراسلے میں کہا کہ کیٹگری سی ممالک سےدیگرمسافروں کی پاکستان آمدپرپابندی برقرار ہے، پاکستان آنیوالے مسافروں کوٹیسٹ ،دیگر ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

    یاد رہے 13 جولائی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ممالک کےلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سی کیٹیگری ممالک سےصرف پاکستانی شہریت والوں کوآنےکی اجازت ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔

    واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی کیٹیگری سی میں بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیا۔

    جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    نوٹیفیکشن میں بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا لازمی قرار دیا ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے سفر سے 5 دن پہلے افریقہ ، جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا، مسافر نے گزشتہ 14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر کیا ہے بتانا لازمی ہوگا جبکہ چارٹرڈ ، پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے اور سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔