Tag: new US president

  • نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ سروے رپورٹ میں اہم انکشاف

    نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ سروے رپورٹ میں اہم انکشاف

    واشنگٹن : دنیا کے طاقتور ممالک میں نمایاں مقام رکھنے والے امریکہ میں صدر کے منصب پر فائز ہونے والی شخصیات کی ذاتی زندگی اور ان سیاسی سفر ہمیشہ سے عوام کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔

    امریکہ میں ہونے والے ایک تازہ سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکنز کی اکثریت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کی خواہشمند ہے۔

    امریکا میں حالیہ کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ صدر جوبائیڈن عوام میں اپنی مقبولیت تقریباًکھو چکے ہیں، امریکیوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ان کی مالی حالت پہلے سے بدتر ہوچکی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پول میں ہر لحاظ سے بائیڈن پر سبقت لینے میں کامیاب رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ٹرمپ کا دورِ اقتدار جو بائیڈن سے زیادہ پسند آیا۔

    سروے رپورٹ کے مطابق دوسری جانب ڈیموکریٹس ارکان صدر جوبائیڈن کی بجائے کسی دوسرے امیدوارکو میدان اتارنے کے خواہاں ہیں۔

    ریپبلکنز صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے کیے گئے سروے کی رپورٹ میں ٹرمپ سرفہرست رہے جبکہ گورنر فلوریڈا رون ڈیسا نٹس دوسرے اور بھارتی نژاد نکی ہیلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو43،رون کو28اور نکی ہیلی کو7فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل ہے اس کے علاوہ حالیہ صدر جوبائیڈن کو37 اور کسی دوسرے ڈیموکریٹ امیدوار کیلئے53فیصد شہریوں نے رائے دی۔

  • امریکا والو ، یہ کیا کردیا، کس کو صدر چُن لیا ؟

    امریکا والو ، یہ کیا کردیا، کس کو صدر چُن لیا ؟

    واشنگٹن : شدت پسندی کے خلاف دنیا بھر میں کاروائیاں کرنے والے امریکا نے شدت پسند شخص کو ہی صدر چن لیا، ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ہر شخص یہی کہہ رہا ہے امریکا والو، یہ کیا کردیا، کس کو صدر چُن لیا ؟

    انیس ماہ کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ سے متعلق ایسے راز کھلے، جس نے انھیں متنازعہ بنا دیا ہے، نسل پرست گورے کے نام سے مشہور ٹرمپ کو امریکہ نے پسند کیا اور صدر بنا دیا؟ ہر زبان پر یہی سوال ہے کہ امریکا نے یہ کس کو صدر چُن لیا ؟

    ٹرمپ کو ذہنی مریض کہا گیا تو کیا ایک ذہنی مریض سپرپاور پر حکمرانی کرے گا؟ لوگوں کو دھمکانے کا شوق؟خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات جبکہ کچھ ری پبلکن رہنما بھی ناراض تھے پھر بھی امریکیوں نے ٹرمپ کو صدر چُنا۔

    خود لڑنے اور مخالف کو گنجا تک کردینے والے ٹرمپ کو امریکا نے صدر چن لیا، اتنی تنازعات کے ساتھ ٹرمپ چار سال وہائٹ ہاؤس پر راج کریں گے، مدت آٹھ سال ہوگئی تو امریکا والو مسئلہ ہوگا۔

    سمجھ نہیں آتا ٹرمپ کو ووٹ کس نے دیا، مظاہرین

    دوسری جانب امریکی عوام نے ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار کردیا، ٹرمپ کیخلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا ٹرمپ کو ووٹ کس نے دیا، غصے سے بھرے امریکیوں نے کہیں ڈونلد ٹرمپ کا پتلا جلایا تو کہیں امریکی جھنڈا نذر آتش کیا۔

    امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے کیلیے آن لائن درخواستیں دینا شروع کردی ہیں، جس کے سبب کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔


    مزید پڑھیں : بلا تفریق رنگ و نسل‘مذ ہب تمام امریکیوں کی خدمت کروں گا: نومنتخب صدر ٹرمپ


    یاد رہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں کہا تھا کہ میں تمام امریکیوں کا صدر ہوں، عوام کی حمایت اور رائے سے بلارنگ ونسل اورمذہب امریکی عوام کی خدمت کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتا ہوں امریکا کا مفاد پہلی ترجیح ہوگی، دنیا کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس بہترین معاشی پلان موجود ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدرمنتخب ہونے کوعالمی میڈیا نے بڑا اپ سیٹ قراردیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدرمنتخب ہونے کوعالمی میڈیا نے بڑا اپ سیٹ قراردیا

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کو عالمی میڈیا نے بھی بڑا اپ سیٹ قراردیا ہے، امریکا میں جاری ٹرمپ مخالف مظاہروں کو تمام اخبارات اور چینلز نے نمایاں کوریج دی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت نے دنیا میں ہلچل مچا دی، عالمی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کو بڑا سرپرائز قراردیا، ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے بعد امریکا میں ہونے والے احتجاج کی خبروں کی بھی نمایاں کوریج کی گئی۔

    سی این این نے ناٹ مائی پریزیڈنٹ کے پلے کارڈز کو نمایاں طور پر شائع کیا، لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے ٹرمپ کے انتخاب کے بعد کڑے وقت کے لئے تیاررہنا ہوگا۔

    trump-post-1

    یوایس اے ٹوڈے نے کہا ٹرمپ کے صدربنتے ہی مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں جبکہ امریکا میں مسلمان اور عرب خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے ٹرمپ کے صدربننے کا ردعمل مظاہروں کی صورت میں سامنے آگیا، برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے لکھا کہ عالمی میڈیا کہہ رہا ہے او خدایا، امریکا نے یہ کیا کردیا۔

    دی انڈیپینڈنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شاکنگ فتح کے بعد مسلمانوں کو حجاب نہ پہننے کی وارننگ ملنے لگی۔

    دوسری جانب ڈونلڈٹرمپ کےصدرمنتخب ہونےکےخلاف امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ  وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے


    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روزہیلری کلنٹن کوشکست دے کرامریکا کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔