Tag: New Vehicles

  • قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ مسترد، پرانی گاڑیوں کی مرمت

    قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ مسترد، پرانی گاڑیوں کی مرمت

    اسلام آباد: قومی اسمبلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اسپیکر نے اسے مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پہلے سے فراہم گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر اسپیکر نے تمام گاڑیوں کی مرمت کی ہدایت جاری کی اور مرمت کے بعد یہ گاڑیاں چیئرمینوں کے حوالے کر دی گئیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین مسلسل نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر اسپیکر نے انکارکر دیا، اسپیکر نے چیئرمینوں کو جواب دیا کہ خود ان کے پاس موجود گاڑی 2015 ماڈل کی ہے، جب کہ چیئرمینوں کو دی گئی گاڑیاں 2017 اور 2019 ماڈل کی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مؤقف تھا کہ اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ نئی گاڑیاں خریدی جائیں، وزیر اعظم کی طرف سے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے، اور وزارت خزانہ نے بھی نئی گاڑیوں کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا تھا۔

  • نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفرودہولڈنگ ٹیکس میں  100فیصد اضافہ کردیا ، ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پرعمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا۔

    پنجاب میں 1 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر فوری ٹرانسفر پر ٹیکس بڑھا کر 50ہزار سے 1لاکھ ، ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 1لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 لاکھ روپے کر دیا گیا۔

    فوری ٹرانسفر پرکچھ عرصہ قبل ودہولڈنگ ٹیکس وصول لینا شروع کیا گیا تھا تاہم ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پر عمل شروع کردیا ہے۔

  • پنجاب حکومت کا 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کے لیے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کی ابتدائی منظوری دے دی جس کے بعد سمری محکمہ خزانہ کو بھجوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمری کی ابتدائی منظوری دے دی۔

    گاڑیوں کی خریداری کی سمری 29 مارچ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی۔ محکمے نے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے تناظر میں سپلیمنٹری گرانٹ مانگ لی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے فنڈز کے لیے محکمہ کو آسٹریٹی کمیٹی میں جانے کا کہا، محکمے نے فنڈز کے اجرا کے لیے سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوائی۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے گاڑیاں خریدنے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا، شہباز گل کا مؤقف تھا کہ کئی محکموں نے درخواست کی جسے مسترد کیا گیا تھا۔

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی گاڑیوں کے فیصلے کو تجویز کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیاں خریدنے کی تجویز آئی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا تاہم اب منظر عام پر آنے والی دستاویزات نے پنجاب اور وفاق کے ترجمانوں کی نفی کردی۔

    سمری میں کہا گیا ہے کہ گاڑیاں پارلیمانی سیکریٹریز اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو دینی ہیں، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری محکمہ خزانہ کو بھجوائی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل بھی منظور کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سمری روکنے کا حکم دیا تھا۔