Tag: New video

  • بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف

    بھارتی مسافر طیارہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی؟ نئی ویڈیو میں اہم انکشاف

     احمد آباد میں گزشتہ دنوں بھارتی مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوا جس میں 270 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

    بھارتی مسافر طیارہ اچانک کیسے گرا؟ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی ایک نئی ویڈیو میں ایسا انکشاف ہوا ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حادثے سے پہلے جہاز میں آخری بار کیا ہوا تھا اور حادثے کی اصل وجہ کیا تھی۔

    15جون کو دوپہر 1بج کر 39 منٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی 171 نے جیسے ہی ٹیک آف کیا جس کے فوری  بعد ہی اس کا کنٹرول ختم ہوگیا اور طیارہ قریبی میڈیکل ہاسٹل سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

    منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے ایک قابل اور تجربہ کار پائلٹ کیپٹن اسٹیو نے تحقیقاتی اداروں کی توجہ ایک اہم نقطے جانب مبذول کروائی ہے۔

     Air India plane

    "چھوٹا سا سرمئی نقطہ”

    ان کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں ایک "چھوٹا سا سرمئی نقطہ” دکھائی دے رہا ہے جو دراصل ایک خاص ہنگامی نظام کی نشاندہی کرتا ہے۔

    کیپٹن اسٹیو کا کہنا ہے کہ یہ سرمئی نقطہ دراصل "رام ایئر ٹربائن” (آر اے ٹی ) ہے جو ایک ہنگامی سسٹم ہے۔ یہ اس وقت خود بخود فعال ہو جاتا ہے جب جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو جائے یا مکمل ہائیڈرولک ناکامی کا شکار ہو جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ آر اے ٹی ایک چھوٹے پنکھے کی مانند ہوتا ہے جو ہوائی جہاز کے نیچے نکل آتا ہے اور بہت تیز گردش کرتا ہے تاکہ بجلی اور ہائیڈرولک نظام کو عارضی طور پر بحال کیا جاسکے۔

    کیپٹن اسٹیو نے کہا کہ آر اے ٹی کو صرف اس وقت فعال ہونا چاہیے جب جہاز اونچائی پر ہو اور اس کے دونوں انجن مکمل طور پر فیل ہو جائیں لیکن اگر یہ ٹیک آف کے فوراً بعد فعال ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اب معاملہ بہت زیادہ سنگین ہوچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ویڈیو میں ایک مخصوص آواز بھی آرہی ہے جو آر اے ٹی کی ہو سکتی ہے، یہ آواز کسی ایک انجن والے چھوٹے ہوائی جہاز کی طرح لگتی ہے۔

    بھارتی طیارے کے کپتان سومیت سبھروال اور ان کے معاون کلائیو کنڈار نے پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی مے ڈے کال دی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فوراً ہی کسی شدید خرابی کا علم ہو گیا تھا۔

    کیپٹن اسٹیو کے تجزیے کے مطابق جہاز کے دونوں انجنوں کا فیل ہو جانا حادثے کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ حتمی طور پر کچھ اس لیے نہیں کہہ سکتے کیونکہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

  • اربیل یہود کی رہائی : اسرائیلی خاتون قیدی کی تازہ وڈیو جاری

    اربیل یہود کی رہائی : اسرائیلی خاتون قیدی کی تازہ وڈیو جاری

    غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اسرائیلی خاتون اربیل یہود کی رہائی کیلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

    اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق اربیل یہود کو فلسطینی اسلامی جہاد کی جانب سے کسی بھی وقت رہا کیا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اربیل یہود کی رہائی تک ہزاروں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم الجہاد الاسلامی کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی خاتون اربیل یہود کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ تازہ وڈیو بیان اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ اربیل یہود زندہ ہے، اربیل کو دیگر دو یرغمال خواتین کے ساتھ رواں ہفتے آزاد کیا جائے گا۔

    مذکورہ وڈیو کلپ کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ کا ہے جس میں 29 سالہ اربیل نے اپنا تعارف کرایا اور بتایا کہ یہ وڈیو 25 جنوری بروز ہفتہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

    اربیل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ فائر بندی معاہدہ جاری رکھنے اور بقیہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پوری کوشش کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو ارییل کونیو کے ساتھ قیدی بنائی جانے والی خاتون اربیل یہود کی عدم رہائی پر اعلان کیا تھا کہ بے گھر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔

    بعد ازاں حماس نے اپنے ایک بیان میں معاملہ حل ہو جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اتوار کی شام ان قیدیوں کی فہرست کے حوالے سے درست تفصیلات وساطت کاروں کے حوالے کیں جن کو تبادلے کے سمجھوتے کے تحت رہا کیا جائے گا۔

  • زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

    معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی نئی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی، ویڈیو میں وہ ایک دریا کنارے موجود ہیں۔

    معروف اداکارہ زرنش خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو میں اداکارہ کسی سیاحتی مقام پر نظر آرہی ہیں۔

    ویڈیو میں پس منظر میں ایک شعر گونج رہا ہے جسے انہوں نے کیپشن میں بھی لکھا، ’بہت دنوں بعد آج یہ میرا دل یہی سوچ کر رو دیا، کہ آخر ایسا کیا پانا تھا مجھے کہ میں نے خود کو کھو دیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

    ان کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

    انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2.4 ملین ہے۔

  • آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    آمنہ الیاس نے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتا دیا

    معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اکثر و بیشتر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے، اب ان کی حالیہ ویڈیو کو بھی مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے کام سے چھٹی کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک اداکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ اچانک اپنے ڈائریکٹر کو بتائے بغیر چھٹی کر لیتی ہے، جب ڈائریکٹر سیٹ پر بلانے کے لیے کال کرتا ہے تو وہ خود کو زخمی دکھا کر چھٹی کر لیتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

    آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ان کے مداح بھی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آئے جن میں ان کی ویڈیو کی تعریف کی جا رہی ہے۔

  • ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے پر کتنے میزائل داغے؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

    ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے پر کتنے میزائل داغے؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

    تہران : ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ، جس میں انکشاف ہوا یوکرین کے طیارے کو ایک نہیں بلکہ دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے گرنے والے یوکرین کے طیارے کی ایک اور مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی ، جاری کردہ مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ایران کی جانب سے  یوکرین کے طیارے کو ایک نہیں بلکہ دو میزائلوں سے نشانہ بنا یا گیا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے صرف 4 میل دور نشانہ بنایا گیا، پہلے ایک میزائل داغا گیا، اس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنا۔

    گذشتہ روز ایران کے میزائل سے تباہ ہونے والے یوکرین کے مسافر طیارے کے حوالے سے ایرانی عدالتی ترجمان نے کہا تھا کہ یوکرین طیارے کے تباہی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : مسافر طیارے کو نشانہ بنا کر غلطی کی: ایرانی وزیر خارجہ کا اعتراف

    اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا طیارے کی تباہی جیسے المناک واقعےکوبرادشت کرنابہت مشکل ہے، واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی، خصوصی عدالت اس واقعے کی تحقیقات کرے گی، ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص نے ٹریگر دبایا ہو اس واقعے میں اور لوگ بھی ملوث ہیں۔

    یاد رہے ایرانی ایرواسپیس کمانڈر علی حاجی زادے نے یوکرین طیارےکی تباہی کی ذمےداری قبول کرتے ہوئے کہا تھا واقعہ پرقوم سے معافی مانگتے ہیں ، یوکرین طیارے کو غلطی سے کروز میزائل سمجھا گیا۔

    علی حاجی زادے کا کہنا تھا کہ طیارے کی تباہی کا ذمےدارامریکا بھی ہے، واقعہ امریکی کی ایران سے پیداکی گئی کشیدگی کے باعث ہوا۔

    واضح رہے 8 جنوری کو یوکرین کا طیارہ کو تہران میں تباہ ہوا تھا، جس میں 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، ہلاک ہونے والوں میں ایرانی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔

  • انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن  سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    لاہور : پولیس کے انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کےانکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے اپنی نئی ویڈیو میں شریف بردارن کے کالے کرتوں پر سے پردہ اٹھادیا، تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے عابد باکسر نے الزام لگایا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کیلئے ماموں کو تشدد کرکے قتل کردیاگیا، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا، حمزہ شہباز نے خط میں کہا ہمیں قانونی یا غیرقانونی لفظ سننے کی عادت نہیں۔

    https://youtu.be/9HxsPhNBbgE

    انکشافات میں انکاؤنٹر اسپشلسٹ نے کہا کہ مجھے 3 بار ریڈوارنٹ کے ذریعے انٹرپول سے گرفتار کرایا گیا، عدالت نے مجھے بری کردیا، مگر شریف خاندان نے پیچھا نہ چھوڑا، جلاوطن شریف برادران نے واپس آئے، میرے خلاف پھر کارروائیاں ہونے لگیں۔

    عابد باکسر نے بتایا کہ پنجاب میں جعلی مقابلوں کیلئے پولیس انسپکٹرز کو کیسے مجبور کیا جاتا تھا۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عابد باکسر کو ستائیس جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عابد باکسر کے سُسر جعفر رفیع نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، خدشہ ہے عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار


    یاد رہے کہ فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

    ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پرتشدد  ،ایک اور ویڈیو سامنےآگئی

    اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پرتشدد ،ایک اور ویڈیو سامنےآگئی

    اسلام آباد :  بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافرخواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں مسافر خواتین ایف آئی اے اہلکار سے مسلسل الجھ رہی ہے جبکہ اہلکار معاملے کوسلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی مسافر خواتین پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، جس میں مسافر خاتون ایف آئی اے کے کاونٹر سے اندر گھس جاتی ہے جبکہ خاتون نے پاکستان کے بارے میں بھی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر خاتون ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے دیکھو تمھارا میں حشر کیا کرتی ہوں، مسافرخاتون نے ایف آئی اے اہلکار سے موبائل چھیننے کی بھی کوشش کی جبکہ ایف آئی اے اہلکار ٹوٹا ہوا موبائل دکھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مسافر خاتون نے موبائل توڑ دیا۔

    مسافر خاتون دوبارہ غصے سے کاؤنٹر کی جانب بڑھتی ہے اور چیختے ہوئے ایف آئی اے اہلکار کو کہتی ہے موبائل نیچے کرو۔

    دوسری جانب مسافرخواتین پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے خاتون اہلکار معطل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرا رکھے ہیں، اس حوالے سے آج فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے،ڈی جی ایف آئی ے کے مطابق اگر ایف آئی اے کی اہلکار قصور وار ہوئی تو سخت سزا دی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل


    گزشتہ روز ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ  ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر خواتین کو بے دردی سے بالوں سے جکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا لاؤنج بے بس و لاچار خواتین مسافروں کی چیخوں سے گونجتا رہا۔

    اہم میڈیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو نشر ہونے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی۔ ڈی جی ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر مسافر خواتین پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ناروے کی خواتین سیاحوں کے ساتھ ایف آئی اے کی خواتین اہلکاروں کی جانب سے روا رکھے گئے سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ایوی ایشن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔