Tag: New Windows

  • ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    ونڈوز کا نیا آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا؟

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروائی جارہی ہے اور اس کی کچھ جھلکیاں سامنے آگئی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کی پہلی جھلک آن لائن لیک ہوئی ہے۔ ویب سائٹ نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد اسکرین شاٹس جاری کیے ہیں جس میں کافی نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

    ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔

    ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکنز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔

    نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔

    ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی اور عرصے بعد مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے اسٹارٹ اپ ساؤنڈ کو بھی بدل کر نیا کیا جارہا ہے۔

  • ونڈوز ڈیوائسز سے متعلق مائیکرو سافٹ کمپنی کا اہم اعلان

    ونڈوز ڈیوائسز سے متعلق مائیکرو سافٹ کمپنی کا اہم اعلان

    واشنگٹن : دنیا کی ٹاپ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ونڈوز ڈیوائسز پر اڈوب فلیش پلیئر ختم کردیا جائے گا۔

    یہ بات مائیکرو سافٹ سپورٹ کی پوسٹ میں بتائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز ٹین کی نئی اپ ڈیٹ سے ڈیوائس سے اڈوب فلیش پلیئر ریموو ہوجائے گا او ریہ عمل سافٹ وئیر کی جانب سے 31 دسمبر کو سپورٹ ختم کیے جانے سے قبل ہوگا۔ یہ نئی اپ ڈیٹ ونڈوز8.1 اور ونڈو ٹین ورژن سے انسٹال اڈوب فلیش پلیئر ڈیلیٹ کرے گی۔

    یہ اعلان حیران کن نہیں کیونکہ2017 میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ ساتھ اڈوب، ایپل، فیس بک، گوگل اور موزیلا نے دسمبر 2020تک فلیش پلیئر سپورٹ ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف کو اپنی ونڈوز ڈیوائس پر اڈوب فلیش پلئیر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی تو اس کے پاس دو اپشنز ہوں گے۔

    پہلا آپشن تو یہ ہوگا کہ ڈیوائس کو ری سیٹ کرکے پہلے کے سسٹم کو ری اسٹور کریں یا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ انسٹال کریں مگر اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کریں۔

    یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں ونڈوز 10 اکتوبر2020 اپ ڈیٹ جاری کی گئی جو اب تمام صارفین تک پہنچ رہی ہیں۔

    مائیکرو سافٹ کی جانب آئندہ ماہ سے ونڈوز کمپیوٹر کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال پر خود کار طور پر سیکڑوں ویب سائٹس ایج پر لانچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

    زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے خاموشی سے ایک نئی ڈی ڈی ایل فائل کا اضافہ ایج انسٹالیشن کے اندر کیا گیا۔

    یہ ڈی ڈی ایل فائل ایک براؤزر ہیلپر آبجیکٹ (بی ایچ او) ہے، اس طرح کی فائلز عام طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پلگ انز کا کام کرتی ہیں۔

    اس کے نتیجے میں پرانے براؤزر پر 1156 ویب سائٹس اوپن کرنے کی کوشش کرنے پر وہ خودکار طور پر ایج پر لانچ ہوں گی۔ ان میں متعدد بڑی ویب سائٹس بشمول فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، یوٹیوب، متعدد گوگل پراڈکٹس، مائیکرو سافٹ ٹیمز اور دیگر شامل ہیں، جو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے ایج پر اوپن ہوں گی۔